بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پی ایم وشو کرمااسکیم کے لیےقومی اسٹئیرنگ کمیٹی (این ایس سی) نے قرض کی منظوری اور اجرا میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز اور پالیسی اقدامات کی منظوری دی
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے متعلق وزارت، پی ایم ویشوکرما یوجنا کے تحت قرض کی منظوری میں بہتری کے لیے محکمۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 2:34PM by PIB Delhi
قومی اسٹیئرنگ کمیٹی (این ایس سی) پی ایم ویشوکرما یوجنا کے نفاذ کے لیے اعلیٰ سطح کا ادارہ ہے۔ اس کی میٹنگوں کی مشترکہ صدارت ہنرمندی کی ترقی اور صنعتکاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کے سیکریٹری، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت(ایم ایس ایم ای) کے سیکریٹری اور محکمہ مالیاتی خدمات(دی ایف ایس) کے سیکریٹری کرتے ہیں۔ آخری این ایس سی میٹنگ 10.10.2025 کو منعقد ہوئی، جس میں متعدد تجاویز اور پالیسی اقدامات کو منظوری دی گئی۔ ان میں، دیگر امور کے ساتھ ساتھ، جدید مہارت کی تربیت کے لیے اہلیت کے معیار کو حتمی شکل دینا، قرض کی منظوری اور اجرا میں بہتری کے اقدامات—جیسے زیر التواء درخواستوں پر دوبارہ غور کرنا، ای ایم آئی کا بوجھ کم کرنے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے چھوٹے قرض کی پیشکش کرنا—مارچ 2026 تک 716 اضلاع میں منظور شدہ بیداری کیمپوں میں بینکوں کی شمولیت کو یقینی بنانا اور ہنر کی تربیت کے دوران ایک دن تربیتی مراکز میں بینک افسران کی موجودگی لازمی قرار دینا شامل ہے۔
شاخ کی سطح پر مسترد شدہ قرض درخواستوں کو آگے بڑھانے اور ان کا جائزہ لینے کا نظام موجود ہے۔ زیادہ مسترد شرح کو کم کرنے کے لیے، ڈی ایف ایس نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اُن مستفیدین سے تحریری طور پر رضامندی لیں جو پی ایم وشوکرما کے تحت قرض لینے سے انکار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اُن معاملوں کا دوبارہ جائزہ لیں جنہیں رابطہ نہ ہونے یا قرض سے انکار کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہو اور انتظامی دفاتر کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر ان سے دوبارہ رابطہ کریں۔مزید یہ کہ، ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت قرض کی منظوری میں بہتری کے لیے ڈی ایف ایس کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کررہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستفیدین تک پہنچ کر انہیں قرض حاصل کرنے میں مدد دی جا سکے۔ پی ایم وشو کرما کے مستفیدین کو 12 علاقائی زبانوں میں تحریری پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور ایم ایس ایم ای وزارت و مختلف بینکوں کے کال سینٹرز سے اُن افراد کو کالیں کی جا رہی ہیں جنہوں نے قرض کے لیے درخواست دی لیکن بعد میں انکار کر دیا یا جن سے رابطہ نہیں ہو سکا۔جن مستفیدین نے ابتدا میں قرض کا انتخاب نہیں کیا تھا، وہ اب خود یا قریبی کامن سروس سینٹر(سی ایس سی) کے ذریعےپی ایم وشوکرما پورٹل پر جا کر قرض کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
درخواستوں کو تین سطحی تصدیقی عمل سے گزرنا ہوتا ہے:(i) گرام پنچایت یا شہری مقامی ادارے (یو ایل بی) کی سطح پر تصدیق، (ii) ضلع کلکٹر کی سربراہی میں ضلعی عمل درآمد کمیٹی (ڈی آئی سی) کی جانب سے نظرثانی اور سفارش،(iii) ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ اینڈ فیسلیٹیشن آفس (ایم ایس ایم ای ڈی ایف او)کے افسر، ریاستی/مرکزی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سی) کے رکن اورایم ایس ڈی ای کے ایک رکن پر مشتمل جانچ کمیٹی کے ذریعے منظوری۔پانچ سالہ مدت (مالی سال 2023-24 تا 2027-28) میں 30 لاکھ مستفیدین کے ہدف کے مقابلے، اسکیم کے تحت 30 لاکھ کاریگروں/دستکاروں کی تصدیق اور رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، تاکہ انہیں پی ایم وشو کرما اسکیم کی مدت کے اندر ہنر کی تربیت، قرض، ٹول کٹ انسینٹو، مارکیٹنگ سپورٹ وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس اسکیم کے تحت، ملک بھر میں پی ایم وشو کرما اسکیم مستفیدین کو اپنے دستکاری کے نمونے پیش کرنے، دکھانے اور فروخت کرنے کے لیے تجارتی میلوں، ریاستی سطح کی نمائشوں وغیرہ میں حصہ لینے سمیت مارکیٹنگ سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی مصنوعات کی آن لائن فروخت کو فروغ دینے کے لیےاو این ڈی سی، فیب اندیا، می شو، جیم وغیرہ جیسے مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن مارکیٹنگ میں بھی مدد دی جا رہی ہے۔دلی ہاٹ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پی ایم وی مستفیدین کے لیے قومی سطح کا تجارتی میلہ/نمائش منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاکہ مارکیٹ تک رسائی، مصنوعات کی نمائش و فروخت، کاریگروں کے لیے بی 2 بی/بی 2 سی روابط اور قومی/بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی جا سکے۔ مزید یہ کہ ایم ایس ایم ای وزارت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکیجنگ(آئی آئی پی) اور آئی آر ایم اے کے ذریعے ڈیزائننگ، متنوع مصنوعات کی تیاری، برانڈنگ اور پیکیجنگ کے ذریعے پی ایم وشو کرما مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اس کے علاوہ، پی ایم وشو کرما مصنوعات کے لیے مخصوص سیلز پوائنٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے، ایم ایس ایم ای وزارت جلد ہی ملک کے بڑے شہروں میں پی ایم وی ایمپوریم/ہاٹ قائم کرنے جا رہی ہے۔
یہ معلومات آج بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ک ح۔ م ش
U. No-2929
(रिलीज़ आईडी: 2202456)
आगंतुक पटल : 6