عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی شکایات کے ازالے اورخدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے  ملک گیر مہم 2025 ‘‘پرشاسن گاؤں کی اور’’کے پہلے  10.12.2025 کو تمام ریاستوں کے  سبھی اے آر سیکرٹریز اور تمام ضلعی کمشنرز / ضلعی مجسٹریٹس (ڈی سی ایس/ڈی ایم ایس) کے ساتھ ابتدائی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا


ڈی اے آرپی جی کے سیکرٹری نے شرکاء سے خطاب کیا اور ڈی اے آرپی جی کے ایڈیشنل سیکرٹری نے ‘پرشاسن گاؤں کی اور’ 2025 مہم کے رہنما اصولوں پر ایک  پی پی ٹی پریزنٹیشن پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 DEC 2025 3:00PM by PIB Delhi

پرشاسن گاؤں کی اور،عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے قومی مہم 19 تا 25 دسمبر 2025 تک بھارت کے تمام اضلاع، ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔

مہم کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. بہتر حکمرانی کے طریقوں، جدت طرازی اور کامیاب اقدامات   کو دوبارہ عمل میں لانے کی مہم کو فروغ دینا۔
  2. بہترین طریقہ کار کی شناخت، فروغ اور دستاویز سازی۔
  3. عوامی شکایات کے ازالے کو شہریوں کے  دہلیز تک پہنچانا۔
  4. ‘پرشاسن گاؤں کی اور’مہم کے ذریعے انتظامیہ کو  زمینی سطح تک  پہنچانا۔

حکومت ہند کی وزارتوں / محکموں کی طرف سے  خصوصی مہم 5.0 میں کیے گئے اقدامات جیسے دفاتر کو صاف ستھرا بنانا، عوامی شکایات میں زیر التوا معاملات کو کم کرنا، ای-ویسٹ / فضلہ کو منظم طریقے سے نمٹانا اور بہتر حکمرانی کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانا، کو مدنظر رکھتے ہوئے، پرشاسن گاؤں کی اور 2025 مہم 19 دسمبر 2025 سے تمام ریاستوں/مرکزی علاقوں اور اضلاع میں بہترین حکمرانی ہفتہ 2025 کے حصہ کے طور پر شروع کی جا رہی ہے۔

 اس مہم کے تحت ایک مخصوص پورٹل https://darpgapps.nic.in/GGW25  ، 10دسمبر 2025 سے فعال کر دیا گیا ہے۔تیاری کا مرحلہ 11 دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران ریاستیں/مرکزکے زیر انتظام علاقے اور اضلاع، ضلعی اور تحصیل سطح کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کریں گے اور متعلقہ فریقوں کو آگاہ کرنے کے لیے مناسب تشہیر کریں گے۔

نفاذ کے مرحلے میں 19 تا 25 دسمبر 2025 کے دوران ریاستیں/مرکزکے زیرانتظام علاقے کی درج ذیل سرگرمیاں انجام  دی جائیں گی:

  1. سی پی جی آر اے ایم ایس میں عوامی شکایات کا ازالہ
  2. ریاستی پورٹلز میں عوامی شکایات کا ازالہ
  3. خصوصی کیمپس میں عوامی شکایات کا ازالہ
  4.  خصوصی کیمپس میں خدمات کی فراہمی کی درخواستوں کا نپٹارہ
  5. اچھی حکمرانی کے طریقوں کا جمع کرنا، انہیں دستاویزی شکل دینا اور متعلقہ تصاویر کے ساتھ پورٹل پر شیئر کرنا
  6. عوامی شکایات کے حل سے متعلق کامیاب کہانیاں
  7. آن لائن خدمات کی فراہمی کے لیے خدمات میں اضافہ
  8. ویژن ڈاکومنٹ – District@100

تمام ریاستوں کے اے آر سیکرٹریز اور ضلعی کمشنرز / ضلعی مجسٹریٹس (ڈی سی ایس/ڈی ایم ایس) کو اس  ابتدائی اجلاس میں آگاہ کیا گیا۔ مہم کا مرکز ریاستوں میں زیر التواء عوامی شکایات اور خدمات کی فراہمی درخواستوں کے ازالے کو تیز کرنا اور اچھی حکمرانی کے طریقوں کو دستاویزی شکل دینا ہے۔ ریاستوں کے اے آر سیکرٹریز اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے تمام اضلاع میں فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

شروعاتی اجلاس میں 700 سے زائد ڈی سی ایس/ڈی ایم ایس/علاقائی افسران اور بھارت کے 1200 سے زائد مقامات سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکمے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

****

ش ح۔ع ح ۔ م ذ

U.N-2938


(ریلیز آئی ڈی: 2202438) وزیٹر کاؤنٹر : 39
یہ ریلیز پڑھیں: Marathi , English , हिन्दी