وزارت اطلاعات ونشریات
بھارتی سنیما کی وراثت کا تحفظ؛ قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت 1469 فلموں کو ڈیجیٹائز کیا گیا
4.3 لاکھ منٹوں پر مشتمل فلمی مواد کو نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعہ ڈیجیٹائز اور محفوظ رکھا گیا
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 4:18PM by PIB Delhi
حکومت ہند پرانی فلموں کے تحفظ اور انہیں ڈیجیٹل شکل میں لانے کے لیے قومی فلمی ورثہ مشن نافذ کر رہی ہے۔
اب تک 1,469 فلمین جو کہ 4.3 لاکھ منٹ کی فلموں کے برابر ہیں انہیں ڈیجیٹل شکل میں لایا جا چکا ہے ۔ ان میں فیچرفلمیں، مختصر فلمین اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔ ڈیجیٹائزڈ اور بحال شدہ فلموں کا رکھ رکھاؤ نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور یہ ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
حکومت ہند بنگالی سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں فلم سازوں کی مدد کرتی ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت اپنی اسکیم کے ذریعے فلموں کی تیاری اور فروغ کے لیے مالی اور دیگر مدد فراہم کرتی ہے جسے فلمی مواد کی ترقی، مواصلات اور پھیلاؤ(ڈی سی ڈی ایف سی) کہا جاتا ہے۔
اس سے علاقائی فلموں کو قومی اور بین الاقوامی ناظرین تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے یہ جانکاری آج لوک سبھا میں جناب نرائن تاتو رانے اور جناب سومترا کھان کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں دی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2845
(रिलीज़ आईडी: 2201811)
आगंतुक पटल : 5