صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت نے خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے دہلی میٹرو مہم کا آغاز کیا


“ایک خاندان یا ایک ملک اُس وقت تک واقعی ترقی نہیں کر سکتے جب تک خواتین صحت مند نہ ہوں”:صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پنیا سلیلا سری واستو

“نئی ٹیکنالوجیز صنفی شناخت اور انتخاب کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں، ان طریقوں کو روکنا ضروری ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے حساس بنایا جانا چاہیے”

“صحت مند خواتین ہی ایک صحت مند خاندان، کمیونٹی اور صحت مند ملک کی ستون ہیں”: ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آرمیں آفیسر انچارج ڈاکٹر کیتھرینا بوہمے

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 11:40AM by PIB Delhi

مرکزی وزارت صحت اور عالمی نے عالمی ادارہ صحت  یعنی ڈبلیو ایچ اوکے ساتھ شراکت میں آج یہاں سلطان پور میٹرو اسٹیشن پر خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک ماہ طویل دہلی میٹرو مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم 10 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد میٹرو ٹرینوں اور منتخب اسٹیشنوں پر آویزاں پیغامات کے ذریعے لاکھوں مسافروں تک رسائی حاصل کرنا ہے، تاکہ خواتین کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کی اہمیت کواجاگر  کیاجا سکے، ڈیجیٹل خلا کو کم کیا جا سکے، خواتین کے لیے ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنائی جا سکے؛پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی اور ٹی بی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

a1.jpg

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پنیا سلیلا سری واستو نے کہا، “ایک خاندان یا ملک اس وقت تک واقعی ترقی نہیں کر سکتےجب تک خواتین صحت مند نہ ہوں۔ خواتین کی صحت اور حفاظت انتہائی اہم مسائل ہیں۔ اس دہلی میٹرو مہم کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پیغام بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچ سکے گا۔ یہ ایک طاقتور ذریعہ ہے جس کےتوسط سےبراہِ راست لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹی بی سےمتعلق آگاہی، ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے،پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ، 1994 اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں پیغامات نہ صرف میٹرو کوچز کے اندر بلکہ ان کے باہر بھی دکھائے گئے ہیں۔

A2.jpg

صنف کی شناخت اور انتخاب کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز تک آسان رسائی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے ہوئے صحت کی مرکزی نے کہاکہ“پہلے لوگ جنین کے جنس کا پتہ لگانے کے لیے الٹراساؤنڈ پر انحصار کرتے تھے۔ اب اسی مقصد کے لیے نئی ٹیکنالوجیز استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان طریقوں کو فوراً روکنا ضروری ہے اور لوگوں کو اس بارے میں حساس بنایا جانا چاہیے۔”

ڈبلیو ایچ او ساؤتھ-ایسٹ ایشیاکی آفیسر انچارج ڈاکٹر کیتھرینا بوہمےنے کہا کہ“یہاں اس میٹرو اسٹیشن پر کچھ سفر ختم ہوتے ہیں اور کچھ نئے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ آج صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمیوں کا آخری دن  ہے اور جیسے ہی وہ مہم ختم ہوتی ہے، ایک نئی مہم کا آغاز ہوتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے دہلی میٹرو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، جو دو سادہ اور دیرپا سچائیوں پر مبنی ہے:صحت مند خواتین = صحت مند ملک اور #BecozSheMatters۔”

ڈاکٹر بوہمےنے مزید کہا، “صحت مند خواتین ہی ایک صحت مند خاندان، کمیونٹی اور صحت مند ملک کی ستون ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں کی ذہنی  تندرستی سمیت ان کی جسمانی صحت، نہ صرف ان کی فلاح و بہبود کے لیے بلکہ سب سے اہم طور پر ہماری فلاح و بہبود کے لیے بھی اہم ہے۔”

a3.jpg

 ہندوستان، خواتین کی صحت اور خودمختاری کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف ملکی اقدامات کے ذریعے کام کر رہا ہے، جن میں سوستھ ناری،سشکت پریوار ابھیان، پردھان منتری سرکچھت ماتری (پی ایم ایس ایم اے)،نربھیا فنڈ اور ایوشمان بھارت شامل ہیں۔ محترمہ پنیا سلیلا سری واستونے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ شراکت دار اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کیا۔

اس تقریب میں وی بھور، ایک مکمل خواتین پر مشتمل بینڈ ہے، نے بھی پرفارمنس پیش کی، جو مہم کے اجتماعی جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ خواتین کی ہمت، وقار اور خودمختاری کا جشن ہے۔ معززین اور شرکاء نے پھر مہم کے پہلے سفر میں حصہ لیا، جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت، احترام اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی مشترکہ ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈاکٹر بوہمے نے دہلی میٹرو کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے شہر بھر میں یہ مضبوط پیغامات پہنچانے کے لیے اپنے دروازے اور پلیٹ فارم کھولے اور اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ“میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ اس اہم سفر میں ہمارے ساتھ ہیں۔ اس پیغام کو پھیلانے میں مدد کریں اور مل کر کام کریں کیونکہ صحت مند خواتین ہی صحت مند ملک بناتی ہیں۔”

a4.jpg

a5.jpg

مرکزی وزارت صحت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ میرا سری واستو، مرکزی وزارت صحت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ گیتاجوشی اورمرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع ح ۔ ش ا

U. No-2787


(रिलीज़ आईडी: 2201373) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी