امور داخلہ کی وزارت
مردم شماری میں تکنیکی اختراعات
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 5:36PM by PIB Delhi
سال 2027 کی مردم شماری ڈیجیٹل ذرائع سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موبائل ایپس کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ جواب دہندگان ویب پورٹل کے ذریعے خود بھی اندراج کر سکیں گے۔ مردم شماری کے پورے عمل کا انتظام اور نگرانی ایک خصوصی پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔
مردم شماری میں ہر فرد کی معلومات اسی مقام سے جمع کی جاتی ہیں جہاں وہ گنتی کے پورے عرصے کے دوران موجود ہو۔ مزید برآں، ہجرت سے متعلق معلومات بھی جمع کی جاتی ہیں، جس میں پیدائش کی جگہ اور آخری رہائش کی جگہ شامل ہیں۔ مردم شماری میں موجودہ رہائش پر قیام کی مدت اور ہجرت کی وجہ کے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں مردم شماری کے لیے سوالنامے کو سرکاری گزٹ کے ذریعے مرکزی حکومت کے ذریعے فیلڈ ورک کرنے سے پہلے مطلع کیا جاتا ہے ۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے داخلہ امور جناب نِتّیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ت ح
U-2735
(रिलीज़ आईडी: 2201038)
आगंतुक पटल : 4