دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے تریپورہ کے 30 خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی بستیوں میں رابطے کو بڑھانے کیلئے 25 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 10:41AM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے پی ایم-جنمن کے روڈ کنیکٹیوٹی کے تحت تریپورہ کیلئے 65.38 کلومیٹر طویل 25 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے،جن پر تقریباً 68.67 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

اس تاریخی اقدام سے درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:

  • ریاست میں 30 پی وی ٹی جی بستیوں کو ہر موسم میں قابل رسائی سڑک رابطہ فراہم کرنا ۔
  • ریاست میں رہنے والے خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جی) کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ۔
  • دیہی علاقوں میں رابطے کو بڑھانا ، دور دراز کے گاؤوں اور شہری مراکز کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ۔
  • خطے میں اقتصادی ترقی ، تجارت اور کاروبار کو فروغ دینا ۔
  • صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم اور بازار جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ۔
  • روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشتوں کو مضبوط کرنا۔
  • حکومت کے خوشحال شمال مشرق اور وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کے مطابق ترقی کو آگے بڑھانا۔

پی ایم-جن من کے تحت یہ منصوبے خطے پر تبدیلی کا اثر ڈالیں گے، جو شمال مشرقی خطے میں قبائلی گروپوں کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو مستحکم کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ک ا۔ن م۔

U-2686                          


(रिलीज़ आईडी: 2200740) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese , Tamil