پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
زیر زمین پائپ لائنوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 3:49PM by PIB Delhi
تیل اور گیس کمپنیوں نے زیرِ زمین تیل اور گیس پائپ لائنوں کو غیر مجاز کھدائی سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اقدامات نافذ کیے ہیں۔ ان اقدامات میں ریئل ٹائم نگرانی کے لیے سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (ایس سی اے ڈی اے) سسٹم کا استعمال، باقاعدہ سیکیورٹی گشت، لیک ڈیٹیکشن سسٹم (ایل ڈی ایس)، عوامی آگاہی مہمات، پائپ لائن انٹروژن ڈیٹیکشن سسٹم (پی آئی ڈی ایس)، منفی پریشر ویو لیک ڈیٹیکشن سسٹم، اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) پر مبنی پائپ لائن میپنگ شامل ہیں۔
پٹرولیم اینڈ منرلز پائپ لائنز (پی اینڈ ایم پی) ایکٹ 1962 کے تحت پائپ لائن رائٹ آف یوزر (آر او یو) علاقوں میں مستقل تعمیرات یا درختوں کے باغات لگانے کی اجازت نہیں ہے، اور پائپ لائن کو نقصان پہنچانے پر قید سمیت سخت جرمانوں کی سزا مقرر ہے۔ پی ایم گتی شکتی پروگرام کے تحت آس پاس کے کسی بھی نئے پروجیکٹ کی اطلاع یوٹیلیٹی مالکان کو گتی شکتی پورٹل کے ذریعے دی جاتی ہے، جس سے ممکنہ خلاف ورزیوں کی بروقت نشاندہی میں مدد ملتی ہے۔
محکمہ ٹیلی مواصلات نے "کال بیفور یو ڈِگ" (سی بی یو ڈی) نامی ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے، جسے تیل اور گیس کمپنیاں کھدائی کرنے والی ایجنسیوں اور متعلقہ کمپنیوں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، تاکہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔ پائپ لائن کے مقام کی شناخت، پائپ لائن کی گہرائی کا تعین، اور کراسنگ کے کام کے لیے منظوری حاصل کرنے کے لیے معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) بھی موجود ہیں۔ اس طرح تیل اور گیس کمپنیاں زیرِ زمین پائپ لائنوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ریاستی اور مرکزی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتی ہیں۔
یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں ریاست کے وزیر جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
UR-2660
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2200585)
आगंतुक पटल : 5