مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) کے مشاورتی پیپر‘‘انٹر کنیکشن امور پر ٹرائی کے موجودہ ضوابط کا جائزہ’’ کے حوالے سے اپنے تاثرات اور جوابی تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

प्रविष्टि तिथि: 08 DEC 2025 12:37PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) نے 10 نومبر 2025 کو ‘‘انٹر کنیکشن امور پر ٹرائی کے موجودہ ضوابط کا جائزہ’’کے حوالے سے ایک مشاورتی پیپر جاری کیا۔ اس مشاورتی پیپر میں پیش کئے گئے مسائل پر تحریری طور پر اپنے تاثرات اور جوابی تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 8 دسمبر 2025 اور 22 دسمبر 2025 مقرر کی گئی تھی۔

صنعتی تنظیم اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے مذکورہ مشاورتی پیپر کے بارے میں اپنی رائے اور تجاویزجمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کرنے کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تاثرات اور جوابی تاثرات جمع کرانے کی آخری تاریخ  کوبالترتیب 15 دسمبر 2025 اور 29 دسمبر 2025 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تاثرات/جوابی تاثرات، ترجیحی طور پرالیکٹرانک فارم میں، جناب سمیر گپتا، مشیر(نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اینڈ لائسنسنگ- 1) ، ٹرائی کو ای میل آئی ڈی  adv-nsll@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں اور ایک کاپی ja2-nsl2@trai.gov.in  کو بھی بھیجی جائے۔

اس سلسلے میں کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، جناب سمیر گپتا، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اینڈلائسنسنگ-1) ، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر  +911-11-20907752 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

*********

ش ح۔م ع ۔م الف

U. No-2606


(रिलीज़ आईडी: 2200307) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali , Tamil