دیہی ترقیات کی وزارت
پانی کی یقینی فراہمی، قومی سلامتی ہے: بھارت نے ناگالینڈ میں مشن واٹرشیڈ کو آگے بڑھایا
مشن پُنراُتھان شمال مشرق کے پانی اور زمین کے احیاء میں ایک نئے باب کی علامت ہے: ڈاکٹر پیماسانی
‘‘ہر احیاءشدہ چشمہ گاؤں کے تحفظ کی طرف ایک قدم ہے؛ واٹرشیڈ کی ترقی دیہی بھارت کے لیے ایک خاموش انقلاب ہے: وزیر مملکت پیماسانی’’
ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے ناگالینڈ کے کوہیما میں ریاستی سطح کے واٹرشیڈ مہوتسو 2025 کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 11:46AM by PIB Delhi
بھارت میں پانی کی یقینی فراہمی کے عمل کو مستحکم کرنے اور پائیدار دیہی ترقیات کو آگے بڑھانے کے ایک اہم قدم کے طور پر، دیہی ترقیات اور مواصلات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج کوہیما میں ناگا سالیڈیریٹی پارک میں ریاستی سطح کے واٹرشیڈ مہوتسو 2025 کا آغاز کیا۔

یہ پروگرام حکومت ہند کے پانی کے بحران سے متاثرہ علاقوں کو پانی کی یقینی فراہمی والے اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط علاقوں میں تبدیل کرنے کے عزم میں ایک اہم سنگِ میل کی علامت ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندایش قیادت کے عین مطابق ہے، جنہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کو بھارت کی ترقی کے سفر کے مرکز میں ہمیشہ رکھا ہے۔

مشن واٹرشیڈ پُنر اُتھان کے آغاز کے موقع پر وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کی یقینی فراہمی، قومی سلامتی ہے اور یہ مشن روایتی آبی ذخائر کے احیاء،نیزجن علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہوگئی ہے، اسے بہتربنانے ، پانی کو جمع کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی شرکت اور ایم جی نریگا جیسی اسکیموں کے انضمام کے ذریعے پائیدار روزگار کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مستقبل اُن لوگوں کا ہے جو اپنے قدرتی بنیادوں کو محفوظ رکھتے ہیں۔واٹرشیڈ کی ترقی صرف پانی کے انتظام کے بارے میں نہیں ہے ،بلکہ یہ دیہی بھارت کی ماحولیاتی بنیاد کو دوبارہ تعمیر کرنے، روزگار پیدا کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے۔
ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘ناگالینڈ، اپنے وسیع ماحولیاتی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ، کمیونٹی کے زیر قیادت واٹرشیڈ مینجمنٹ میں آگے ہے۔ یہاں چشموں کااحیاء، پانی کو جمع کرنے کے ڈھانچوں کی مرمت اور زمین کے وسائل کا احیاءصرف ایک ماحولیاتی کوشش نہیں ہے ، بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے نقش راہ ہے۔’’
ناگالینڈ انسانی جذبے اور ثقافتی استقامت کی ایک طاقتور علامت کے طور پر ابھراہے۔ اس کی مالامال روایات، متنوع زبانیں، جاندار موسیقی، نفیس ہنر اور مشہور تہوار ایک ایسی تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں جو یاد، وقار اور حوصلے میں اپنی جڑیں رکھتی ہے اور پھر بھی دنیا کے لیے ایک غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ کھلی ہے۔ ناگالینڈ کا تجربہ کرنے کا مطلب ہے یہ دیکھنا کہ اس کے لوگ اپنی شناخت کو فخر کے ساتھ کیسے محفوظ رکھتے ہیں اور مسلسل اتحاد، روایت اور اپنے آبا و اجداد کے ورثے کے ساتھ گہرا تعلق برقرار رکھتے ہوئے زندگی کا بھرپور جشن مناتے ہیں۔
دہائیوں تک شمال مشرقی خطے کو قومی مرکزی دھارے سے دور سمجھا جاتا رہا۔ موجودہ ترقیاتی نظریہ کے تحت، ناگالینڈ اب ایک دور افتادہ سرحد کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک مرکزی شراکت دار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بڑھتے ہوئے رابطے، مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور بہتر ڈیجیٹل رسائی کے ساتھ، یہ ریاست مستقل طور پر سیاحت، تجارت، زراعت اور ثقافتی تبادلے کا مرکز بنتی جا رہی ہے ،یہ ثابت کرتے ہوئے کہ اس کی سب سے بڑی طاقت اس کے گہرے جڑوں والے ورثے میں ہے، جو مستقبل کے لیے نئے مواقع سے بااختیار ہے۔
پی ایم کے ایس وائی اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کے تحت ناگالینڈ میں اہم کامیابیاں:
- ریاست میں 14 واٹرشیڈ پروجیکٹوں کی منظوری
- 140 کروڑ روپےکی منظوری، جن میں سے 80 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
- پانی ذخیرہ کرنے کے 555 ڈھانچے کی مرمت۔
- 6,500 سے زیادہ کسان مستفید ہوئے۔
- پہاڑی اور قبائلی علاقوں کے لیے اہم 120 چشموں کا احیاء کیا گیا۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر ریاستوں کے برعکس جہاں پروجیکٹ کی فنڈنگ کیلئے مرکز اور ریاست کا تناسب 60:40 ہوتاہے، شمال مشرقی ریاستیں بشمول ناگالینڈ 90 فیصد مرکزی امداد حاصل کرتی ہیں، جو اس خطے میں ترقی کو تیز کرنے پر حکومت کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت، جو دنیا کے صرف 4 فیصد قابل احیاء میٹھے پانی کے وسائل کے ساتھ 18 فیصد عالمی آبادی رکھتا ہے، کو منظم پانی کے تحفظ اور وسائل کے مؤثر انتظام کو ترجیح دینی چاہیے۔ موجودہ فی کس پانی کی دستیابی پہلے ہی پانی کے دباؤ کے معیار سے کم ہے، ایسے میں پی ایم کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اور واٹرشیڈ پروگرامز جیسے اقدامات نے انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں،کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری اور متعدد مرتبہ فصلوں کی پیدوارکو ممکن بنایا ہے۔
ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے وزیر اعلیٰ جناب نیفیو ریو کے رہنمائی میں ناگالینڈ حکومت کی قیادت کی مؤثر نفاذ اور عوامی مرکزیت والے نقطہ نظر کیلئے تعریف کی۔ انہوں نے افسران، بشمول ڈاکٹر جی ہکوگاسیما، آئی آر ایس ، اور جناب جی ایکوتو ژیمومی کی بھی تعریف کی، جنہوں نے زمینی سطح پر مؤثر تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر موصوف نے جن بھاگیداری کے ذریعے کمیونٹی کی زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے شہریوں سے پانی اور زمین کے وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال میں سرگرم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
یہ تقریب مرکز اور ریاست کے تعاون سے کام کرنے کی طاقتور مثال کی علامت ہے، جو وفاقیت کے مشترکہ جذبے کے تحت وزیر اعظم کے پانی کی یقینی فراہمی والے بھارت کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کی عکاسی کرتی ہے۔
*********
ش ح۔م ع ۔م الف
U. No-2602
(रिलीज़ आईडी: 2200300)
आगंतुक पटल : 13