امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
مودی حکومت کے تحت سلامتی ، معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں
مودی جی کی قیادت میں دنیا بھر میں ہندوستانی تہذیب ، ثقافت اور سناتن دھرم کا احترام بڑھا ہے
دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی پارک گجرات میں بنایا جا رہا ہے ، اور ایشیا کا سب سے بڑا گرین فیلڈ شہر دھولیرا میں بنایا جا رہا ہے
70 سے زیادہ ممالک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے ، کھیلوں کے لیے جوش و خروش اور دیگر سہولیات کا موازنہ کرنے کے بعد ، ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا
عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومتیں بن رہی ہیں ، جبکہ اپوزیشن عوامی مسائل سے ہٹ کر ای وی ایم اور ووٹر لسٹ کو مورد الزام ٹھہرانے میں مصروف ہے
نہ ای وی ایم ناقص ہے ، نہ ووٹر لسٹ ؛ ملک کے عوام اپوزیشن پارٹی کو قبول نہیں کر رہے
بنگال اور تمل ناڈو میں بھی اپوزیشن ختم ہونے والی ہے
آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ہماری فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے بہادر فوجیوں کو اعزاز دینے کا دن ہے
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2025 7:43PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے 1500 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل سمیت کئی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے قومی سلامتی کی مضبوطی، معیشت کے استحکام، غربت کے مؤثر خاتمے، غریب طبقے کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی، دیہی و شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر اُبھارنے، نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار و کاروباری مواقع کی تیاری، آبپاشی کے شعبے میں دوگنا اضافہ، غذائی اجناس کی پیداوار میں نمایاں بہتری اور ایم ایس پی پر خریداری میں تین گنا اضافہ جیسی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کے نتیجے میں ہندوستان کی تہذیب، ثقافت اور سناتن دھرم کو آج پوری دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قابلِ فخر تبدیلی کا کریڈٹ مودی جی کی غیر معمولی قیادت کو بھی جاتا ہے۔

احمد آباد میں کامن ویلتھ گیمز 2030 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی گجرات کے وزیرِ اعلیٰ تھے تو گجرات ہی وہ پہلی ریاست تھی جس نے ملک میں “کھیلو گجرات” کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "کھیلو گجرات" کا مقصد نوجوانوں کو نشہ، کاہلی اور بری صحبت سے دور رکھنا، کھیلوں میں اُن کی شرکت بڑھانا اور انہیں زندگی میں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “کھیلو گجرات” سے شروع ہونے والا سفر آج “کھیلو انڈیا” کی صورت میں پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور اب ہر ریاست میں کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ احمد آباد میں متعدد جدید اسپورٹس کمپلیکس قائم کیے گئے ہیں جہاں بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات اور کوچنگ کے بہترین انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں جو بھی کھیلنا چاہے، اب اس کے گھر کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقے میں پہلے پلوں اور اووربرج کے نیچے گندگی اور اندھیرا پایا جاتا تھا، لیکن اب وہاں خوبصورت منی اسپورٹس کمپلیکس، لائبریریاں، یوگا سینٹر اور اوپن جم تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لوگوں کو احمد آباد آکر یہ سیکھنا چاہیے کہ دستیاب جگہ کا مؤثر اور تخلیقی استعمال کیسے کیا جائے۔
جناب شاہ نے بتایا کہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم—نریندر مودی اسٹیڈیم، موٹیرا—یہیں واقع ہے، اور اس کے قریب ہی اس سے بھی زیادہ شاندار سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ 70 سے زائد ممالک میں کھیلوں کی سہولیات، بنیادی ڈھانچے، نوجوانوں کی شرکت اور رہائش کے انتظامات کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا۔
مزید برآں، جناب امت شاہ نے بتایا کہ 2029 میں ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز بھی احمد آباد میں منعقد ہوں گے، جن میں شہر کے مختلف مقامات پر 13 بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احمد آباد کو 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی ملنے کے امکانات نہایت روشن ہیں، اور اس طرح احمد آباد عالمی کھیلوں کے نقشے پر نمایاں حیثیت اختیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں اور اولمپکس کے بعد بھی یہ تمام اسپورٹس سہولیات، اسٹیڈیم، کوچنگ سینٹر اور ہاسٹل ضائع نہیں ہوں گے؛ بلکہ احمد آباد ہر کھیل کے لیے عالمی معیار کا تربیتی مرکز بن جائے گا۔
اسی سلسلے کی پیش رفت کے طور پر آج احمد آباد میں تین مقامات پر نئے اسپورٹس کمپلیکس کے سنگِ بنیاد رکھے گئے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 1500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے تحت 26 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا، 30 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، اور ہاؤسنگ پروجیکٹس کی الاٹمنٹ کے دو ڈرا نکالے گئے—یوں ایک ہی پلیٹ فارم سے مجموعی طور پر 58 کام مکمل انجام دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے کسی بھی شعبے یا پہلو کو نظرانداز نہیں کیا گیا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی سفر کو وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے پوری رفتار اور انتھک محنت کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا قابلِ تجدید توانائی پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ دھولیرہ میں ایشیا کا سب سے بڑا گرین فیلڈ شہر تیار ہو رہا ہے۔ ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے—سورت-چنئی ایکسپریس وے—گجرات سے شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا پہلا بین الاقوامی مالیاتی مرکز، گفٹ سٹی، بھی گجرات میں واقع ہے۔
ملک کی پہلی بلٹ ٹرین (احمد آباد-ممبئی روٹ) کا آغاز بھی گجرات سے ہوگا، اور بھوج سے احمد آباد تک ملک کی پہلی نمو ریپڈ ریل سروس بھی گجرات میں چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گجرات مسلسل اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت میں جناب بھوپیندر پٹیل اور شری ہرش سنگھوی کی قیادت، اور مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی نے گجرات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے لے کر آج تک پارٹی کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ کسی رہنما نے مسلسل تین مرتبہ وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اور وہ ہمارے معزز رہنما جناب نریندر مودی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر، ہریانہ، دہلی اور بہار میں اپوزیشن کا عملاً صفایا ہو چکا ہے۔ بہار میں پارٹی اور اس کے اتحاد نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے کاموں کی وجہ سے ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومتیں قائم ہو رہی ہیں، جبکہ اپوزیشن عوامی مسائل سے منہ موڑ کر ای وی ایم اور ووٹر لسٹ پر بے بنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ نہ تو ای وی ایم میں کوئی خامی ہے اور نہ ووٹر لسٹ میں کوئی نقص؛ اصل حقیقت یہ ہے کہ ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں اور ان کے اتحاد کو قبول نہیں کر رہے، اور یہی ان کی مسلسل شکستوں کی بنیادی وجہ ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ بہار کے بعد اب بنگال اور تمل ناڈو میں بھی پارٹی اور اس کے اتحاد کے ابھرنے کا وقت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں پورے ملک میں ترقی ہو رہی ہے، ہر شعبہ آگے بڑھ رہا ہے، اور عوام نے ہندوستان کو ایک بڑی عالمی طاقت بنانے کا عزم پوری طرح اپنا لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا نہ کوئی رہنما ہے اور نہ کوئی واضح پالیسی—یہ صرف انا اور تکبر پر مبنی اتحاد ہے، جسے ملک کے کسی بھی حصے میں عوامی قبولیت حاصل نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ نتائج آنے کے بعد بنگال اور تمل ناڈو میں بھی اپوزیشن کا وجود ختم ہو جائے گا۔
مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں ایودھیا میں رام مندر کے سنگِ بنیاد کی تقریب، 2024 میں پران پرتیشٹھا (تقدیس) کی تقریب اور 2025 میں زعفرانی پرچم لہرا کر ‘جے شری رام’ کے اعلان کے ساتھ اس عظیم منصوبے کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر تعمیر کیا جا چکا ہے، اور جہاں ماں سیتا کی پیدائش ہوئی تھی، وہاں شری نتیش کمار اور میں نے چار ماہ قبل ماں سیتا کے مندر کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2026 تک وہاں بھی زعفرانی پرچم لہرایا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آج مسلح افواج کا یومِ پرچم ہے—ایک ایسا دن جس کا مقصد فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کی شب و روز حفاظت کرتے ہیں۔
یہ دن ان جانبازوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کا بھی موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقدس موقع پر وہ پورے احترام کے ساتھ سر جھکاتے ہیں اور ان تمام شہید فوجیوں کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے زمانے سے آج تک بھارت ماتا کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کو ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ خطہ بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر کے لوگوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہر برادری، ہر سوسائٹی، مانسون کے دوران کم از کم 5 سے 50 درخت لگائے، تاکہ ‘گرین گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ’ کی مہم کو مؤثر طور پر شروع کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ صاف ہوا، قابلِ برداشت گرمی، پرندوں کی چہچہاہٹ اور تناؤ سے پاک ماحول کا واحد ذریعہ درخت ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں گرین ایریا میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ہمیں یہاں رک جانا نہیں چاہیے۔
جناب شاہ نے کہا کہ ہر سوسائٹی کو 5 سے 50 درخت لگانے یقینی بنانے چاہئیں، اور ان درختوں کو پانی دینے کی ذمہ داری نوجوانوں کے سپرد کی جائے۔
***
UR-2587
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2200151)
आगंतुक पटल : 13