اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اُمید مرکزی پورٹل کی ڈیڈلائن مکمل ہوئی


بھارت میں وقف املاک کی انتظام کاری سے متعلق اُمید مرکزی پورٹل ، جس کا آغاز اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 6 جون 2025 کو کیا تھا، وہ 6 دسمبر کو اپلوڈس کے لیے رسمی طور پر بند کر دیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 07 DEC 2025 11:51AM by PIB Delhi

اُمید ایکٹ، 1995 اور بھارت کی معزز سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق، بھارت میں وقف املاک کی انتظام کاری سے متعلق اُمید مرکزی پورٹل، جسے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 6 جون 2025 کو لانچ کیا تھا، اسے 6 دسمبر 2025 (بروز سنیچر) کو ، اپنی 6 ماہ طویل ونڈو مکمل کرنے کے بعد، اپلوڈس کے لیے رسمی طور پر بند کر دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D3VV.jpg

آخری دور میں، جیسے جیسے حتمی تاریخ قریب آئی  تو رفتار میں بھی قابل ذکر اضافہ رونما ہوا۔ متعدد جائزہ میٹنگوں، تربیتی ورکشاپوں، اور یہاں تک کہ اعلیٰ سطحی اقدامات کی بدولت اس عمل میں نئی رفتار پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں آخری گھنٹوں میں اپلوڈنگ کے عمل میں زبردست اضافہ رونما ہوا۔

  • 517040 وقف املاک کو پورٹل پر اپلوڈ کی گئیں۔
  • منظوری کے لیے نامزد شدہ افسران کے ذریعہ 216905 املاک کو منظوری دی گئی۔
  • میکرز کے ذریعہ 213941 املاک داخل کرائی گئیں اور یہ حتمی تاریخی تک پائپ لائن میں رہیں۔
  • 10869 املاک کو تصدیق کے دوران منسوخ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ESIR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MDZT.jpg

اس بڑی قومی مشق کو حمایت فراہم کرنے کے لیے، اقلیتی امور کی وزارت نے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وقف بورڈس اور اقلیتی محکموں کے ساتھ مسلسل ورکشاپوں اور تربیتی سیشنوں کا اہتمام کیا۔  دہلی میں دو روزہ ماسٹر ٹرینر ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد  وقف بورڈس اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے افسران کو اپلوڈنگ کے عمل کے بارے میں راست طور پر تربیت فراہم کرنا تھا۔

سینئر تکنیکی اور انتظامی ٹیموں کو ریاستوں میں تعینات کیا گیا، اور ملک گیر سطح پر 7 حلقہ جاتی میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا۔ وزارت کے دفتر میں اس مقصد کے لیے کلی طور پر وقف ایک ہیلپ لائن بھی جاری کی گئی جس کا مقصد تکنیکی مدد اور اپلوڈس کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کے فوری حل  فراہم کرنا تھا۔

پورٹل کے آغاز کے بعد سے، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے 20 سے زائد جائزہ میٹنگوں کا اہتمام کیا، اور وقف املاک  سے متعلق موجودہ تفصیلات کی بروقت اور درستگی کے ساتھ اپلوڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رہنمائی فراہم کی، حوصلہ افزائی کی، اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی نگرانی کی۔ اس مرحلے کی تکمیل شفافیت لانے، اثرانگیزی میں اضافہ کرنے اور امید فریم ورک کے تحت بھارت بھر میں وقف املاک کی متحدہ ڈیجیٹل انتظام کاری  میں ایک اہم سنگ میل ہے۔


**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2572


(रिलीज़ आईडी: 2200010) आगंतुक पटल : 33
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Kannada