نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن کی گجرات کے ایکتا نگر میں سردار @150 یونٹی مارچ – قومی پدیاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت
نائب صدر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سردار پٹیل کا مقروض رہے گا جن کی قیادت نے 560 سے زائد ریاستوں کو متحد کر کے اکھنڈ بھارت کی بنیاد رکھی
انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کا ایک مضبوط اور خود انحصار بھارت کا ویژن آج وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حقیقت بنتا جا رہا ہے
نائب صدر کے مطابق پچھلی دہائی میں بھارت نے معاشی، سماجی، عسکری اور تزویراتی شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت کا نوجوان طبقہ بے پناہ صلاحیتوں کا خزانہ ہے جو ملک کو اختراع اور ترقی کے میدان میں عالمی رہنما بنا سکتا ہے
نائب صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیتیں کئی گنا مضبوط ہوئی ہیں اور آپریشن سندور بھارت کے عزم و حوصلے کا ایک تاریخی لمحہ ہے
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چار نئے لیبر کوڈ کارکنوں کے لیے منصفانہ، جامع اور ترقی پسند فریم ورک کی جانب ایک بڑا قدم ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 DEC 2025 5:04PM by PIB Delhi
آج بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے سردار @150 یونٹی مارچ – قومی پدیاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جو مسجۂ اتحاد گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اس تاریخی قومی پدیاترا کے اختتام میں شامل ہونا اُن کے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مقدس دھرتی پر پہلا سرکاری دورہ ہے۔
نائب صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پدیاترا 26 نومبر سمودھان دِوس کے موقع پر شروع ہونا اپنی ہی معنویت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی 1,300 سے زیادہ پدیاترا میں شرکت سردار پٹیل کی جلائی ہوئی اتحاد کی دائمی شمع کی گواہ ہے۔
اپنے ذاتی پدیاترا تجربات کو یاد کرتے ہوئےجن میں 19,000 کلومیٹر رتھ یاترا اور تامل ناڈو، کیرالہ اور آندھرا پردیش میں دریا جوڑنے، دہشت گردی کے خاتمے، یکساں سول کوڈ کے نفاذ، چھوا چھوت کے خاتمے اور منشیات کے خلاف جدوجہد جیسے موضوعات پر متعدد پیدل سفر شامل ہیں،نائب صدر نے کہا کہ اس طرح کی یاترائیں عوام سے جڑنے اور اتحاد و قومی مقصد کا پیغام پھیلانے کا طاقتور ذریعہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے 560 سے زائد ریاستوں کے انضمام میں سردار پٹیل کے تاریخی کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:
’’ہمارا ملک ہمیشہ مرد آہن کا مقروض رہے گا، جنہوں نے اکھنڈ بھارت کی مضبوط بنیاد رکھی۔‘‘
نائب صدر نے کہا کہ سردار پٹیل کا مضبوط اور خود انحصار بھارت کا خواب آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں حقیقت میں بدل رہا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ایک دہائی میں بھارت کی معاشی، سماجی، عسکری اور تزویراتی سطح پر تیز رفتار ترقی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب مستقل پیش قدمی کو اجاگر کیا۔
نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ملک کا طاقت گھر ہیں اور جب وہ اتحاد، نظم و ضبط اور قومی جذبے سے رہنمائی پاتے ہیں تو وہ ملک کو جدت اور ترقی میں عالمی رہنما بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے صاف انکار کریں، سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور ڈیجیٹل خواندگی اور سائبر سیفٹی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب میں خواتین کی نمایاں موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے ناری شکتی وندن ادھینیم کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا، جس نے قومی فکر کو خواتین کی بااختیاریت سے بڑھا کر خواتین کی قیادت میں ترقی کی سمت موڑ دیا ہے۔
قومی سلامتی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت کئی گنا بڑھ چکی ہے اور آپریشن سندور نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک اپنی خود مختاری کے دفاع اور سرحد پار دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے چار نئے لیبر کوڈ کا بھی ذکر کیا، جنہیں انہوں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے نظریے پر مبنی ایک اہم اصلاح قرار دیا، جو بھارت کے لیبر فریم ورک کو جدید، شفاف اور کارکن مرکوز بناتے ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام پر نائب صدر نے کہا کہ یہ قومی پدیاترا دنیا کی سب سے اونچے مجسمے پر آکر ختم ہوتی ہے، جو نہ صرف سردار پٹیل کے عظیم ورثے کو سلام ہے بلکہ نئے بھارت کی روح کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں جب ملک وِکست بھارت @2047 کی طرف مستحکم قدم بڑھا رہا ہے، سردار پٹیل کے اصول ہی اس کا رہنما بنے رہیں گے۔
اس سے قبل نائب صدر کو، عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کے پہلے دورے پر ایکتا نگر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے مجسۂ اتحاد پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔
10 روزہ قومی پد یاترا، جو کرمسد سے مسجۂ اتحاد تک 180 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھی، خود انحصاری اور ماحولیاتی بیداری کی علامت تھی۔ وزیر اعظم کے نظریہ کے تحت تشکیل پانے والے اس سفر نے ایک بھارت، جنابشٹھ بھارت کے پیغام کو مضبوطی سے دہرایا۔
تقریب میں گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج، ماہی پروری اور مویشی پالن جناب راجیو رنجن سنگھ، مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور امورِ نوجوان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ نوجوان و کھیل محترمہ رکشا کھڈسے، مرکزی وزیر مملکت برائے رہائش و شہری امور جناب ٹوکھن ساہو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2555
(रिलीज़ आईडी: 2199863)
आगंतुक पटल : 11