PIB Headquarters
ایکسپورٹ پروموشن مشن: ہندوستان کی برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک متحد فریم ورک
प्रविष्टि तिथि:
06 DEC 2025 10:02AM by PIB Delhi
|
کلیدی نکات
- حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لیے 25,060 کروڑ روپے کے ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کی منظوری دے دی ہے، جس کا خصوصی فائدہ ایم ایس ایم ای شعبے اور محنت کثیف صنعتوں کو پہنچے گا۔
- ڈی جی ایف ٹی کے ذریعے یکجا کیا گیا یہ مربوط اور ڈیجیٹل نظام متعدد ایکسپورٹ سپورٹ اسکیموں کی جگہ لیتے ہوئے تیز تر اور شفاف خدمات کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔
- ’نیریات پروتساہن ‘ اور ’نیریات دیشا‘ پروگرام برآمد کنندگان کو مالی معاونت اور بازار تک رسائی کی تیاری کے لیے مربوط سہولت فراہم کرتے ہیں۔
- 20,000 کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی کے ساتھ آر بی آئی کے امدادی اقدامات لیکویڈیٹی کو تقویت دیتے ہیں اور ایکسپورٹ کریڈٹ کے دباؤ میں کمی لاتے ہیں۔
|
تعارف
ہندوستان کی برآمدی کارکردگی طویل عرصے سے ملک کی اقتصادی حکمتِ عملی کا بنیادی محور رہی ہے، جس کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کو تقویت ملی، اور ہندوستانی کمپنیوں کا عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام مزید مضبوط ہوا۔ برآمدی مسابقت میں اضافے کے لیے—خصوصاً ایم ایس ایم ایز، نئے برآمد کنندگان اور محنت کثیف شعبوں کی ضروریات کے پیشِ نظر—حکومت نے ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کی منظوری دی ہے۔
مرکزی بجٹ 2025-26 میں اعلان کردہ یہ مشن ایک اہم ساختی اصلاح کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے تحت مختلف منتشر برآمدی معاونتی اقدامات کو یکجا کرکے ایک مربوط، نتائج سے منسلک اور ڈیجیٹل طور پر فعال فریم ورک میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 سے 2030-31 تک 25,060 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ، ای پی ایم کا مقصد ہندوستان کے برآمدی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا، سستی تجارتی مالیات تک رسائی بہتر کرنا، اور تمام شعبوں اور خطّوں میں عالمی منڈی کی تیاری اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
ایک مشن کیوں؟ — پالیسی کا استدلال
ہندوستان کے برآمدی ماحولیاتی نظام کو گزشتہ برسوں میں متعدد ہدفی مداخلتوں سے تقویت ملی ہے، جن میں سود کی برابری کی اسکیمیں، بازار تک رسائی کے اقدامات، برآمدی ترغیبی پروگرام اور بنیادی ڈھانچے کی معاونت شامل ہیں۔ ای پی ایم ان کوششوں کو مزید آگے بڑھاتا ہے اور برآمدی مسابقت میں اضافہ کے لیے اُن کلیدی عوامل پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن کی نشاندہی کی گئی ہے—جیسے کہ سستی تجارتی مالیات تک بہتر رسائی، بین الاقوامی برآمدی معیارات کی تعمیل میں معاونت، مربوط برآمدی برانڈنگ، مارکیٹ تک رسائی کی سہولت میں بہتری، اور اندرونی یا کم برآمدی صلاحیت والے خطوں میں برآمد کنندگان کے لیے لاجسٹک رکاوٹوں میں کمی۔
حالیہ برآمدی رجحانات اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ ایک زیادہ مربوط اور مکمل طور پر ڈیجیٹل سپورٹ فریم ورک ناگزیر ہو چکا ہے—ایسا فریم ورک جو اشیا اور خدمات دونوں شعبوں میں مسابقت، معیار اور مارکیٹ کی تیاری کو مضبوط بنا سکے۔
متعدد اسکیموں کو یکجا کرکے ایک مرکزی، ڈیجیٹل طور پر منظم، اور نتائج پر مبنی ڈھانچے میں ضم کرنے کے ذریعے، ایکسپورٹ پروموشن مشن کا مقصد ہندوستان کے برآمد کنندگان کو ایک ہموار، تیز تر اور زیادہ مؤثر معاون نظام فراہم کرنا ہے۔ اس طرح ایک ایسا متحد، لچکدار اور جواب دہ فریم ورک تشکیل پاتا ہے جو بدلتے ہوئے عالمی تجارتی ماحول سے ہم آہنگ ہو سکے۔
اسٹرکچر، گورننس اور فنانسنگ
ای پی ایم مالی سال 2025-26 سے 2030-31 تک چھ برسوں پر محیط ہوگا، جس کے لیے 25,060 کروڑ روپے کا مجموعی تخمینی خرچ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مشن ایک جامع ادارہ جاتی ڈھانچے پر مبنی ہے، جس میں محکمۂ تجارت، وزارتِ ایم ایس ایم ای، وزارتِ خزانہ، ایکسپورٹ پروموشن کونسلیں، کموڈٹی بورڈز، مالیاتی ادارے، صنعتی انجمنیں اور ریاستی حکومتیں بطور شراکت دار شامل ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) اس مشن کی مرکزی عمل درآمدی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔ یہ ادارہ ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم چلائے گا جو درخواست سے منظوری تک اور منظوری سے تقسیم تک، پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلی مربوط کرے گا، اور تجارت و کسٹمز کے نظام سے منسلک ہوگا۔
یہ مشن بین وزارتی رابطہ کاری، ریاستی سطح پر مضبوط شراکت داری، اور ڈیٹا پر مبنی مؤثر نگرانی کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کرتا ہے، تاکہ ایک ہموار، شفاف اور ذمہ دار عمل درآمدی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دو مربوط ذیلی اسکیمیں: نیریات پروتساہن اور نیریات دیشا
ای پی ایم دو باہم مربوط ذیلی اسکیموں کے تحت کام کرتی ہے، جو مجموعی طور پر مالیاتی اور غیر مالی معاونت سے متعلق ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
نیریات پروتساہن (مالیاتی معاونت):
یہ ذیلی اسکیم ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے سستی تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کے تحت شپمنٹ سے قبل اور بعد کے کریڈٹ پر سود میں رعایت، ایکسپورٹ فیکٹرنگ اور ڈیپ ٹیئر فنانسنگ، ای-کامرس برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ کارڈ کی سہولت، ایکسپورٹ کریڈٹ کے لیے گارنٹی سپورٹ، اور نئی یا زیادہ خطرے والی بین الاقوامی منڈیوں کے لیے کریڈٹ میں توسیع جیسے اقدامات شامل ہیں۔
نیریات دیشا (غیر مالیاتی معاونت):
اس ذیلی اسکیم کا مقصد مارکیٹ کی تیاری اور برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت برآمدی معیار اور تعمیل (جیسے جانچ، تصدیق اور آڈٹ)، بین الاقوامی برانڈنگ و پیکیجنگ میں معاونت، تجارتی میلوں اور خریدار–فروخت کنندہ ملاقاتوں میں شرکت، برآمدی گوداموں اور لاجسٹکس کی سہولت، دور دراز اضلاع کے برآمد کنندگان کے لیے اندرونِ ملک نقل و حمل کے اخراجات کی ادائیگی، اور کلسٹرز، صنعتی انجمنوں اور ضلعی سطح کے سہولت مراکز میں صلاحیت سازی جیسے عناصر شامل ہیں۔

ڈیجیٹل نفاذ اور نگرانی
ای پی ایم کی ایک اہم خصوصیت اس کا مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے ڈی جی ایف ٹی درخواست سے منظوری تک تمام مراحل کو ایک مربوط اور کاغذی کارروائی سے پاک طریقے سے انجام دے گا۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو موجودہ تجارتی نظام کے ساتھ بھی یکجا کیا جائے گا، جس سے مشن کے تحت مختلف مداخلتوں کی تیز رفتار پروسیسنگ اور شفاف فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
یہ مشن ایک نتائج پر مبنی اور موافقت پذیر طریقۂ کار رکھتا ہے، جو عالمی تجارتی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل ڈھانچہ مربوط نفاذ، نتائج سے منسلک ڈلیوری اور بروقت نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے مشن کی کارکردگی، شمولیت اور برآمدات کے لیے مجموعی تیاری کو مزید مضبوط بنایا جاتا ہے۔
سیکٹرل (صنفی )اور علاقائی فوکس
ای پی ایم اُن شعبوں کو ترجیح دیتا ہے جو عالمی ٹیرف میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، خصوصاً ٹیکسٹائل، چمڑا، جواہرات و زیورات، انجینئرنگ مصنوعات اور سمندری اشیاء۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مشن دیگر ابھرتے ہوئے برآمدی شعبوں کی معاونت کے لیے بھی لچک برقرار رکھتا ہے۔ مشن کا واضح ہدف ایم ایس ایم ایز، پہلی بار برآمد کنندگان اور محنت کش ویلیو چینز ہیں، تاکہ برآمدی مواقع تک جامع اور مساوی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
نیریات دیشا کے تحت مداخلتوں کو اندرونی اور کم برآمدی شدت والے اضلاع کی جانب ترجیحی بنیادوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔ اس میں اندرونِ ملک نقل و حمل کے اخراجات کی ادائیگی، گودام اور لاجسٹک مدد، تجارتی میلوں میں شرکت، برانڈنگ و پیکیجنگ کی معاونت، اور ضلعی سطح پر صلاحیت سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ان کوششوں کا مقصد ہندوستانی برآمدات کے جغرافیائی دائرے کو وسعت دینا اور عالمی منڈیوں میں زیادہ جامع اور ہمہ گیر شرکت کو ممکن بنانا ہے۔
برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم(قرضہ ضمانتی اسکیم )
مشن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے، حکومت نے برآمد کنندگان—خصوصاً ایم ایس ایم ای اداروں—کے لیے 20,000 کروڑ روپے تک کی اضافی کریڈٹ سپورٹ فراہم کرنے والی برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیم محکمہ مالیاتی خدمات کے تحت نافذ کی جا رہی ہے اور اسے قومی کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ عملی شکل دے رہی ہے، جو رکن قرض دہندہ اداروں کو اضافی کریڈٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے سو فیصد کریڈٹ گارنٹی کوریج مہیا کرے گی۔
اس اسکیم کے تحت قومی کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے حکومت ہند کی سو فیصد سرکاری ضمانت کے ذریعے برآمد کنندگان کے لیے لیکویڈیٹی کو مضبوط کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بغیر ضمانت کے قرض تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور منظور شدہ برآمدی ورکنگ کیپٹل حدود کے 20 فیصد تک اضافی ورکنگ کیپٹل فراہم کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ—جو 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گا—نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گا اور ہندوستانی برآمد کنندگان کی عالمی مسابقت میں اضافہ کرے گا۔
ریگولیٹری اور مرکزی بینک کی معاونت (ریزرو بینک آف انڈیا کے اقدامات)
عالمی تجارتی رکاوٹوں کے درمیان برآمدی شعبے میں لیکویڈیٹی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اعلان کردہ تکمیلی اقدامات مشن کی تاثیر کو مزید تقویت فراہم کرتے ہیں۔ نومبر 2025 میں، ریزرو بینک آف انڈیا نے تجارتی ریلیف اقدامات کی ہدایات، 2025 جاری کیں، جن کا مقصد قرض کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنا اور برآمدی کاروبار کے تسلسل کو فروغ دینا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اعلان کردہ اہم اقدامات
- ادائیگیوں پر مراعات - ریگولیٹڈ ادارے ٹرم قرض کی قسطوں پر مراعات فراہم کر سکتے ہیں اور یکم ستمبر تا 31 دسمبر 2025 کے درمیان آنے والی ورکنگ کیپٹل سہولیات پر سود کو مؤخر کر سکتے ہیں۔ سود سادہ سود کی بنیاد پر جمع ہوگا، بغیر کمپاؤنڈنگ کے، اور اسے 31 مارچ تا 30 ستمبر 2026 کے درمیان قابل واپسی فنڈڈ انٹرسٹ ٹرم قرض میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
- برآمدی قرض کی مدت میں توسیع - پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ برآمدی قرض کے لیے قابل اجازت کریڈٹ کی مدت کو 31 مارچ 2026 تک تقسیم کیے گئے قرض کے لیے 450 دن تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 31 اگست 2025 سے پہلے برآمد کنندگان کے ذریعے پہلے سے حاصل کی گئی پیکنگ کریڈٹ سہولیات کے لیے، جہاں ترسیل نہیں ہو سکی، ریگولیٹڈ ادارے کسی جائز متبادل ذرائع جیسے گھریلو فروخت کی آمدنی یا متبادل برآمدی معاہدے کے ذریعے لیکویڈیشن کی اجازت دے سکتے ہیں۔
- ورکنگ کیپٹل کے انتظام میں لچک - مؤثر مدت کے دوران لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے کے لیے، ریگولیٹڈ ادارے مارجن کو کم کرکے یا ورکنگ کیپٹل کی حدود کا دوبارہ جائزہ لے کر ڈرائنگ پاور کا دوبارہ حساب لگا سکتے ہیں۔
- اثاثوں کی درجہ بندی پر ریگولیٹری برداشت - غیر متوقع یا مؤخر مدت کو ڈی پی ڈی کے حساب سے خارج کیا جائے گا؛ اس ریلیف کو تنظیم نو کے طور پر شمار نہیں کیا جائے گا۔ کریڈٹ بیورو کو ہدایت دی جاتی ہے کہ قرض لینے والوں کی کریڈٹ ہسٹری متاثر نہ ہو۔
- فراہمی کی ضرورت - ریگولیٹڈ اداروں کو اہل قرض لینے والے کھاتوں پر 5 فیصد سے کم کا عام التزام نہیں کرنا چاہیے جو 31 اگست 2025 تک معیاری تھے اور جن کے لیے ریلیف میں توسیع کی گئی ہے۔
- برآمدات کی وصولی کے لیے فارن ایکسچینج قوانین میں نرمی - فارن ایکسچینج مینجمنٹ (سامان اور خدمات کی برآمد) (دوسری ترمیم) ضابطے، 2025 کے تحت، برآمدی آمدنی کی وصولی اور وطن واپسی کی مدت نو ماہ سے بڑھا کر 15 ماہ کر دی گئی ہے، اور پیشگی ادائیگیوں کے خلاف شپمنٹ کی مدت ایک سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے۔
یہ ریگولیٹری اور مالیاتی اقدامات مل کر برآمد کنندگان کے لیے ایک مربوط فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جو لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے، قرض کے نظم و ضبط کی حفاظت کرنے اور مشن کے بہتر برآمدی ماحولیاتی نظام کے ہدف کے مطابق کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

متوقع نتائج اور میکرو اکنامک روابط
ایک زیادہ مسابقتی اور لچکدار برآمدی ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے، مشن کو مالی اعانت، معیار، بازار تک رسائی اور ادارہ جاتی صلاحیت میں قابل پیمائش نتائج فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک مربوط، ٹیکنالوجی پر مبنی اور صنعت سے متعلق ذمہ دار فریم ورک فراہم کرکے، ایکسپورٹ پروموشن مشن تجارتی مالیات، تعمیل کی تیاری اور ضلعی سطح کی شرکت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔
ای پی ایم سے توقع کی جاتی ہے:
- ایم ایس ایم ایز کے لیے سستی تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانا
- تعمیل اور سرٹیفیکیشن سپورٹ کے ذریعے برآمدی تیاری میں اضافہ
- مارکیٹ تک رسائی، برانڈنگ اور ہندوستانی مصنوعات کی مرئیت میں اضافہ
- غیر روایتی اضلاع اور شعبوں سے برآمدات کو فروغ دینا
- مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور متعلقہ خدمات میں روزگار پیدا کرنا
یہ نتائج قومی مقاصد، برآمدات پر مبنی ترقی کو مضبوط بنانے، آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے اور وکست بھارت @2047 کے طویل مدتی وژن میں حصہ ڈالنے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ برآمدی تعاون کو مستحکم اور جدید بنا کر، مشن کا مقصد ہندوستان کو عالمی تجارت میں ایک لچکدار، قابل اعتماد اور مسابقتی شراکت دار بنانا ہے۔

نتیجہ
ایکسپورٹ پروموشن مشن ایک مربوط، ٹیکنالوجی پر مبنی اور جامع برآمدی ماحولیاتی نظام کی طرف ایک فیصلہ کن قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ مالیاتی ترغیبات، مالیاتی سہولیات، ڈیجیٹل گورننس اور ریگولیٹری لچک کو ایک واحد مشن موڈ فریم ورک میں ضم کرکے، حکومت نے ہندوستان کی عالمی تجارتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔
جیسا کہ یہ مشن آر بی آئی کے امدادی اقدامات اور توسیع شدہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے ساتھ سامنے آتا ہے، یہ برآمد پر مبنی ترقی، ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے، بازاروں کی تنوع، اور ہندوستان کو عالمی تجارت میں ایک لچکدار، قابل اعتماد اور مؤثر شراکت دار کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک مکمل حکومت کے نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔
حوالہ جات
وزارت تجارت و صنعت
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2189383
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2190829
کابینہ
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2189389&s=09
آر بی آئی
https://www.rbi.org.in/Scripts/NotificationUser.aspx?Id=12921&Mode=0
https://rbidocs.rbi.org.in/rdocs/content/pdfs/FEMA23(R)(7)13112025.pdf
پی ڈی ایف میں دیکھیں
***
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2199788)
आगंतुक पटल : 8