ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلویز نے این ایف ریلویز کے 141 رُوٹ کلومیٹر پر ہاتھیوں سے ٹکراؤ کی مؤثر روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس دراندازی کا سراغ لگانے کا نظام نصب کیا
مزید 981 رُوٹ کلومیٹر کے لیے ٹینڈرز منظور کیے گئے تاکہ بھارتی ریلویز میں اے آئی پر مبنی دراندازی کا سراغ لگانے کےنظام کو وسیع پیمانے پر تعینات کیا جا سکے
یہ اے آئی نظام ریلویز کے قریب ، ہاتھیوں کی حرکت کے بارے میں لوکو پائلٹس، اسٹیشن ماسٹرز اور کنٹرول رومز کو حقیقی وقت میں الرٹس فراہم کرتا ہے، جس سے بروقت حفاظتی اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 3:24PM by PIB Delhi
بھارتی ریلویز میں ٹیکنالوجیکل بہتریاں کئے جانے کا عمل جاری ہے، جن میں کچھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پیش گوئی کرنے والی دیکھ بھال سے متعلق ایپلیکیشنز شامل ہیں :
- سگنلنگ نظام کی پیش گوئی پر مبنی دیکھ بھال کے لیے پائلٹ منصوبے کے تحت کچھ منتخب اسٹیشنوں پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے سگنلنگ نظام کی پیشگی دیکھ بھال کے پائلٹ منصوبے نافذ کئے جانے کا عمل جاری ہے ، جن کا مقصد ، اس ٹیکنالوجی کی افادیت کا جائزہ لینا ہے۔ ان ٹرائلز سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر نا کامی کے معیاری پیش گوئی کے طریقہ کار اور الرٹس کے نظام تشکیل دیے جائیں گے۔
- ہاتھیوں کی حفاظت کے لیے اے آئی سے لیس انٹروژن ڈیٹیکشن سسٹم (آئی ڈی ایس) این ایف ریلویز کے 141 رُوٹ کلومیٹر سیکشن میں ڈسٹریبیوٹیڈ اکوسٹک سسٹم ( ڈی اے ایس ) کے ذریعے ہاتھیوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے اے آئی آئی ڈی ایس تعینات کیا گیا ہے اور مزید 981 رُوٹ کلومیٹر کے لیے ٹینڈرز منظور کیے گئے ہیں۔ یہ نظام لوکو پائلٹس، اسٹیشن ماسٹرز اور کنٹرول رومز کو ہاتھیوں کی قریب ہونے کی حرکت کے بارے میں الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔
-
- بھارتی ریلویز نے رولنگ اسٹاک نظام کی آن لائن نگرانی (اوایم آر ایس)اور وہیل امپیکٹ لوڈ ڈیٹیکٹر ( ڈبلیو آئی ایل ڈی) جیسی جدید ٹیکنالوجیز اپنائی ہیں تاکہ رولنگ اسٹاک کی پیش گوئی کرنے والی دیکھ بھال (مینٹیننس )ممکن ہو سکے۔
- جولائی ، 2025 ء میں بھارتی ریلویز اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت یہ اے آئی / ایم ایل پر مبنی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ جدید نظام چلتی ہوئی ٹرینوں میں لٹکی ہوئی اشیاء یا غائب پرزہ جات کی خودکار شناخت کے لیے استعمال ہوگا۔
- بھارتی ریلویز اور دلّی میٹرو ریل کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے تحت اے ڈبلیو پی ایم ایس متعارف کرایا جائے گا، جو ٹرین کے پہیوں کی غیر رابطہ شدہ اور حقیقی وقت میں پیمائش کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ پہیوں کی جیومیٹری اور ویئر کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔
یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش ت - ع ا )
U.No. 2492
(रिलीज़ आईडी: 2199483)
आगंतुक पटल : 5