وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی میں کیڈٹس کا اندراج

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 2:57PM by PIB Delhi

پچھلے پانچ سالوں کے دوران ملک میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) میں داخلہ لینے والے کیڈٹس کی کل تعداد مندرجہ ذیل ہے:

سال

اندراج شدہ کیڈٹس کی کل تعداد

سینئر ونگ گرلز

جونیئر ونگ گرلز

گرل کیڈٹس کا کل اندراج

گرل کیڈٹس کا فیصد

2021

1464727

229005

291021

520026

35.50

2022

1481279

234490

294850

529340

35.74

2023

1514518

252602

308109

560711

37.02

2024

1533866

268774

327966

596740

38.90

2025

1558199

282579

351225

633804

40.68

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ  میں کل چار این سی سی یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔

 

این سی سی میں لڑکیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی اور خواتین کیڈٹس کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات میں تربیتی بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ، خواتین کیڈٹس کے لیے مساوی تربیتی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے این سی سی نصاب اور ڈرل ماڈیولز کو معیاری بنانا ، خواتین ایسوسی ایٹ این سی سی افسران (اے این اوز) اور مستقل کمیشنڈ افسران کی شمولیت میں اضافہ اور کیمپس میں خواتین اے این اوز ، لیڈی آفیسرز ، تربیت یافتہ خواتین انسٹرکٹر اور خواتین طبی عملے کی لازمی موجودگی شامل ہیں ۔

مسلح افواج میں این سی سی کیڈٹس کی بھرتی اور ان کی مزید ترقی کی تفصیلات تینوں افواج کے ذریعے برقرار رکھی جاتی ہیں ۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیتھ نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر بھولا سنگھ کے سوال کے تحریری جواب فراہم کرائی۔

*****

 (ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)

U. No. 2489


(रिलीज़ आईडी: 2199420) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी