شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کوہیما جنگی قبرستان کا دورہ کیا اور خراج عقیدت پیش کیا
شمال مشرق میں تاریخ اور ابھرتی ہوئی ثقافتی جگہوں کا اعزاز
ثقافتی سیاحت اور کمیونٹی کی قیادت میں اقدامات پر مضبوط محرک
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 7:09PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر، جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کوہیما جنگی قبرستان کا دورہ کیا، جہاں مقامی عہدیداروں اور نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر نے ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کوہیما کی جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں جو دوسری جنگ عظیم کے اہم ترین موڑ میں سے ایک ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ جنگی قبرستان جرات، قربانی اور مشترکہ تاریخ کی علامت کے طور پر کھڑا ہے، اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ایک اہم ورثہ کی حیثیت سے لاتا ہے۔

بعد ازاں، وزیر نے گیریژن کیفے کا دورہ کیا، جو کوہیما میں ایک اہم ثقافتی مقام ہے جو خطے کی عسکری میراث اور تخلیقی جذبے کا جشن مناتا ہے۔ جنگ کے وقت کی تاریخ اور مقامی ناگا روایات سے متاثر یہ کیفے نوجوانوں، فنکاروں اور سیاحوں کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیر نے کیفے میں کافی کا کپ پیا اور اس کی تعریف کی کہ کس طرح اس طرح کی جگہیں ورثے کو عصری کاروبار کے ساتھ ملاتی ہیں، جس سے کمیونٹی کی شمولیت اور مقامی اقتصادی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ اسے ریاست کی شناخت میں اہم کردار ادا کرنے والی مصنوعات کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، ناگالینڈ کی حکومت نے کافی کو اپنی منفردیو ایس پی کے طور پر اپنایا ہے۔

وزیر موصوف کل ہارن بل فیسٹیول کا بھی دورہ کریں گے، جوبھارت کے سب سے مشہور ثقافتی تہواروں میں سے ایک ہے جو ناگالینڈ کی بھرپور روایات، دستکاری، موسیقی اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا دورہ ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے اور شمال مشرقی خطے کی سماجی و اقتصادی متحرکیت کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2461
(रिलीज़ आईडी: 2199060)
आगंतुक पटल : 5