وزارات ثقافت
بھارتی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی )نے قومی اہمیت کی حامل 3685 قدیم یادگاری عمارتوں اور آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ اور دیکھ بھال کا کام شروع کیا
قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) کا مقصد عوامی و نجی شراکت داری(پی پی پی)کے ذریعے وِرثے کے حامل مقامات کے تحفظ اور ترقی کے لیے اضافی وسائل کو متحرک کرنا ہے
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 4:21PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 1976 سے اب تک بیرون ممالک سے کل 655 نوادرات برآمد کیے جاچکے ہیں۔ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ(اے ایس آئی) 3,685 قدیم یادگاری عمارتوں اور قومی اہمیت کے حامل آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ اور دیکھ بھال کا کام کرتا ہے، جس میں پینے کے پانی ، بیت الخلاء کے بلاکس ، راستے اور تزئین و آرائش وغیرہ جیسی سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔ ملک بھر میں ان یادگاروں اور مقامات کی دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے اور یہ کام وسائل کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔
یادگاروں اور نوادرات سے متعلق قومی مشن، جو 2007 میں قائم ہوا، نے 11,406 بلٹ ہیریٹیج اور سائٹس اور 12,46,211 نوادرات کے اعداد و شمار کو دستاویزی شکل دے کر شائع کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار این ایم ایم اے کی ویب سائٹ www.nmma.nic.in پر شائع کیے گئے ہیں۔
حکومت نے 1996 میں خیراتی عطیات سے متعلق ایکٹ 1890 کے تحت ایک ٹرسٹ کے طور پر قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) قائم کیا ہے،جس کا مقصد سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی)کے ذریعے اضافی وسائل کو متحرک کرنا ہے۔
این سی ایف میں تعاون کرتے وقت ایک عطیہ دہندہ/اسپانسر کسی یادگار کے ارد گرد تحفظ یا سہولیات کی ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے پروجیکٹ کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ محفوظ یادگاروں کا تحفظ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ(اے ایس آئی)کے ذریعے کیا جاتا ہے اور ان کے ذریعے اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔ تمام عطیہ دہندہ ایجنسیاں این سی ایف اور اے ایس آئی کے قائم کردہ اصولوں کی پیروی کرتی ہیں۔
مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں کے لیےسرکاری و نجی شراکت داری( پی پی پی) موڈ کے تحت این سی ایف کے ذریعے منظور شدہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی اے ایس آئی ، عطیہ دہندہ اور این سی ایف پر مشتمل پروجیکٹ کے نفاذ کی کمیٹی کے ذریعے باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔
مرکزی طور پرمحفوظ یادگاروں کے تحفظ کے لیے کارپوریٹ ، سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں( پی ایس یوز) یا غیر منافع بخش تنظیموں سمیت نجی کمپنیوں کو اجازت دینے کے لیے کوئی آزمائشی پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے ۔
********
ش ح۔م ع۔ن ع
U-2396
(रिलीज़ आईडी: 2198898)
आगंतुक पटल : 4