وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانے کے مرکزی وزیرمملکت جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے 68 ویں یوم تاسیس کا افتتاح کیا


خزانے کے  مرکزی وزیرمملکت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا اعادہ کیا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان وقار کے ساتھ کاروبار کر سکیں اور غیر قانونی تجارت کے لیے ہندوستان کی زمین ، آبی گزرگاہیں یا ہوا کا استعمال ناممکن ، خطرناک اور بے سود ہو جائے

سی بی آئی سی کے چیئرمین نے ڈی آر آئی افسران کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کے سرحدی سلامتی کے فریم ورک کو مستحکم کرنے کی خاطر ٹیکنالوجی ، رسک مینجمنٹ ٹولز اور عالمی شراکت داری کا فائدہ اٹھاتے رہیں

ڈی آر آئی کے ڈی جی نے اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا سراغ لگانے اور اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے غیر قانونی فنڈز کے بہاؤ کو روکنے میں ڈی آر آئی کی انتھک کوششوں  کو بھی اجاگر کیا

ڈی آر آئی نے اپنی سالانہ فلیگ شپ اشاعت ‘‘ہندوستان میں اسمگلنگ رپورٹ 25-2024’’ جاری کی جس میں غیر قانونی تجارت کے رجحانات ، نفاذ کی بڑی کامیابیوں ، ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور پالیسی سفارشات کو اجاگر کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 2:47PM by PIB Delhi

  خزانے کے مرکزی وزیرمملکت جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) انڈیا کی اعلی انسداد اسمگلنگ انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسی کے 68 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا ۔

1.jpg

اس موقع پر سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک چترویدی  اور سی بی آئی سی کے اراکین  جناب  ایم کے سنگھ اور جناب یوگیندر گرگ موجود تھے۔اس کے ساتھ ساتھ  اس موقع پرڈی آر آئی کے ڈائریکٹر جناب ابھے کمار سریواستو، سی بی آئی سی کے عہدے پر مامور سینئر اہلکار اور  بھارت کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے افسران  بھی موجود تھے۔

2.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں خزانے کے مرکزی وزیرمملکت جناب پنکج چودھری نے 1957 میں اپنے قیام کے بعد سے ہندوستان کی اقتصادی سرحدوں اور تجارتی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے ڈی آر آئی کی ثابت قدمی کے ساتھ عزم کی تعریف کی ۔ وزیر موصوف نے عالمی چیلنجوں ، تکنیکی تبدیلیوں ، اور منظم بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک کے ابھرنے اور ہر محاذ پر ثابت قدمی ، لگن اور کارکردگی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کے لیے ڈی آر آئی کی  ستائش  کی ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوشش اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایماندار ٹیکس دہندگان وقار کے ساتھ کاروبار کر سکیں اور ہندوستان کی زمین ، آبی گزرگاہوں یا ہوا کا استعمال غیر قانونی تجارت کے لیے ناممکن ، خطرناک اور بے سود ہو جائے ۔

3.jpg

سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک چترویدی نے ڈی آر آئی کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور جائز تجارت کے تحفظ میں  بھی اس کے مرکزی کردار کی ستائش کی ۔وزیر موصوف نے افسران کی  اس بات کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کے سرحدی سلامتی کے فریم ورک کو مستحکم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی ، رسک مینجمنٹ ٹولز اور عالمی شراکت داری کا فائدہ اٹھاتے رہیں ۔

4.jpg

اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی ) جناب ابھے کمار سریواستو نے اعلی ترین اخلاقی معیارات اور آپریشنل ایکسیلینس کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی آر آئی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا سراغ لگانے اور اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے غیر قانونی فنڈز کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ڈی آر آئی کی انتھک کوششوں  کو بھی  اجاگر کیا ، جو بصورت دیگر ملک مخالف گروپوں  اور دیگر غیر ریاستی ایکٹرس کے ذریعے قومی مفادات کے خلاف  ان سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں ، جو امن عامہ اور قومی سلامتی دونوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

5.jpg

یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، ڈی آر آئی افسران کو نفاذ اور انٹیلی جنس کارروائیوں میں غیر معمولی شراکت کے لیے شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کی خاطر ڈی جی کے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

6.jpg

ڈی آر آئی نے ہندوستان میں اسمگلنگ کی رپورٹ 25-2024 بھی جاری کی ، جو اس کی سالانہ فلیگ شپ اشاعت ہے جس میں غیر قانونی تجارت کے رجحانات ، نفاذ کی بڑی کامیابیوں ، ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور پالیسی سفارشات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

7.jpg

اس تقریب میں 10 ویں علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) میں حصہ لینے والے 15 ممالک کے 30 بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی جو بین الاقوامی اسمگلنگ سے نمٹنے میں ہندوستان اور نفاذ سے متعلق عالمی ایجنسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان کی موجودگی نے بین الاقوامی کسٹم تعاون میں کلیدی شراکت دار کے طور پر ڈی آر آئی کے کردار کی نشاندہی کی ۔

ڈی آر آئی ہندوستان کی سرحدوں کے تحفظ ، معاشی مفادات کی حفاظت ، اور سالمیت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے اپنے مشن کی تصدیق کرتا ہے کیونکہ یہ قوم کی خدمت کے 69 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔

***

ش ح۔ش  م۔ م ذ

U NO:2372


(रिलीज़ आईडी: 2198719) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil