وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

طلبہ کی دماغی صحت اور خودکشی کے انسداد سے متعلق قومی ٹاسک فورس  کی طرف سے سپریم کورٹ میں 6 نومبر 2025 کوعبوری رپورٹ پیش کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 8:06PM by PIB Delhi

اعلی ٰتعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کی دماغی صحت اور خودکشی کے انسداد سے متعلق قومی ٹاسک فورس (این ٹی ایف)نے 6 نومبر 2025 کو سپریم کورٹ میں اپنی عبوری رپورٹ پیش کی ہے،جس پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے نوٹس کا انتظار ہے ۔
مارچ 2025 میں قائم ہونے والی این ٹی ایف نے 8 اگست 2025 کو ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی)سےتجاویز حاصل کرنے  کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ۔ این ٹی ایف آن لائن سروے کے ذریعے ، ملک بھر میں منتخب اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حقیقی فیلڈ وزٹ کے ذریعے ، متعلقہ فریقوں کے  اجلاس کا اہتمام کے ساتھ ساتھ موجودہ قومی ڈیٹا ، قوانین اور پالیسیوں کا تجزیہ کرکے اور طلبہ و طالبات کی دماغی صحت اور تندرستی سے متعلق معاملات پر متعلقہ مضامین کودریافت کرکے اہم متعلقہ فریقوں سے متعددزاویوں پر معلومات اور متنوع نظریات حاصل کرنے میں سرگرم عمل رہی ہے ۔

این ٹی ایف کاطریقہ کار، اپنی متنوع ساخت کی عکاسی  کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی تندرستی  کےمتعدد عوامل کا جائزہ لینا رہا ہے –جیسے تعلیمی دباؤ، ذات/قبیلہ، مذہب، معذوری اور جنس/جنسی رجحان/ ٹرانسجینڈر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے تجربات اور مالی مشکلات  سے کشیدگی۔

این ٹی ایف کی طرف سے سفارشات دینے کے لیے کلیدی ضرورت ایک مضبوط شواہد کی بنیاد کا ہونا ہے ، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سروے کے ذریعے اور افراد-یعنی طلبہ، اساتذہ ، والدین اور دماغی صحت کے پیشہ ور افراد سے بھی فراہم ہوتی ہے ۔اعلی تعلیمی اداروں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کومکمل کریں جس میں اساتذہ کی تنوع ، خالی عہدے، طلبہ کا مجموعہ، دماغی صحت کی خدمات  فراہمی کی نوعیت ، مختلف کمیٹیوں اور طلبہ سے موافقت رکھنے والے خلیوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے معاون نظام کو مضبوط بنانے کے لیے چیلنجوں اور تجاویز کے بارے میں اہم معلومات طلب کی جاتی ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم کی طرف سے سرکاری خطوط اور این ٹی ایف ، ریگولیٹری اداروں وغیرہ کی طرف سے فالو اپ کے ذریعے اعلی تعلیمی اداروں  سے اپیل کی گئی ہے ۔

تجاویز کی تعداد بڑھانے کے لیے این ٹی ایف نے آن لائن سروے مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر 2025 تک توسیع کی ہے ۔یہ توسیع تمام انفرادی اسٹیک ہولڈر-طلبہ ، اساتذہ ، والدین اوردماغی صحت کی خدمت کے پیشہ ور افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔اعلی تعلیمی اداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر این ٹی ایف کی مدد کریں تاکہ ان کے لیے سروے کو مکمل کیا جا سکے ، جس میں رازداری ملحوظ رکھی جاتی ہےاور نام ظاہر نہ کرنے کی ضمانت دی جاتی ہے ۔
نیشنل ٹاسک فورس ریاستی نوڈل ایجنسی کے افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈر سے اپیل کرتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سروے میں شرکت  کی  ٹھوس کوششیں کریں ۔ اس شراکتی اقدام کے ذریعےحاصل ہونے والے  خیالات اور زندہ تجربات کا تنوع ٹاسک فورس کی حتمی سفارشات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

مزید معلومات اورسروے میں شرکت کے لیے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: ntf.education.gov.in

****

ش ح۔ م ش ع ۔ش ا

UNO-2348


(रिलीज़ आईडी: 2198619) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Telugu , हिन्दी