ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دوہزار چوبیس اور پچیس میں نوٹیفائی ہونے والی 1,20,579 خالی آسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل جاری؛ پچھلے 11 سالوں میں ریلوے نے 5.08 لاکھ ملازمتیں فراہم کیں: اشونی ویشنو


بغیر کسی پرچہ لیک، بدعنوانی یا امتحانات کی غیر یقینی کے، ریلوے نے 59,678 آسامیوں کے لیے پہلا/ یک مرحلہ کمپیوٹر  پر مبنی  ٹیسٹ مکمل کیا

جاری بھرتی میں حفاظتی زمروں جیسے ٹیکنیشن ، جونیئر انجینئرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، آر پی ایف ایس آئی اور اے ایل پیز کے 23,000 امیدوار شامل ہیں

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 6:44PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے میں، اس کے حجم، مقامی تقسیم اور آپریشنل اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، خالی آسامیوں کا ہونا اور انہیں پر کرنا ایک مسلسل جاری عمل ہے۔ باقاعدہ کارروائیوں، ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں، میکانائزیشن اور اختراعی طریقوں کو مؤثر طریقے سے اپنانے کے لیے مناسب اور موزوں افرادی قوت فراہم کی جاتی ہے۔ خالی آسامیاں بنیادی طور پر ریلوے کی آپریشنل اور تکنیکی ضروریات کے مطابق، بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ انڈنٹس کی تقرری کے ذریعے پر کی جاتی ہیں۔

اس وقت ہندوستانی ریلوے میں سالانہ کیلنڈر 2024 اور 2025 کے مطابق 1,20,579 آسامیوں کی بھرتی کی گئی ہے۔

جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران، اسسٹنٹ لوکو پائلٹس (اے۔ایل۔پیز)، ٹیکنیشنز، سب انسپکٹرز، ریلوی پروٹیکشن فورس (آر۔پی۔ایف) میں کانسٹیبل، جونیئر انجینئرز (جے۔ای)، ڈپو میٹریل سپرنٹنڈنٹ (ڈی۔ایم۔ایس)، کیمیکل اینڈ میٹالرجیکل اسسٹنٹ (سی۔ایم۔اے)، پیرا میڈیکل زمرہ، غیر تکنیکی مقبول زمرے (گریجویٹ)، غیر تکنیکی مقبول زمرے (انڈر گریجویٹ)، وزارتی اور الگ تھلگ زمرے، اور لیول–1 کے زمرے جیسے اسسٹنٹ، ٹریک مینٹینرز اور پوائنٹس مین کے عہدوں کو پر کرنے کے لیے 10 سینٹرلائزڈ ایمپلائمنٹ نوٹیفکیشنز (سی۔ای۔این) جاری کیے گئے۔

59,678 عہدوں کے لیے پہلا مرحلہ/سنگل اسٹیج کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی۔بی۔ٹی) کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔

Exam

Candidates

Cities

Languages

1st Stage CBT for the post of ALP (18,799 vacancies)

18,40,347

156

15

CBT for the post of Technician (14,298 vacancies)

26,99,892

139

15

1st Stage CBT for the post of JE/DMS/CMA (7,951 vacancies)

11,01,266

146

15

CBT for the post of RPF-SI

(452 vacancies)

15,35,635

143

15

CBT for the post of RPF-Constable (4208 vacancies)

45,30,288

147

15

CBT for Paramedical Categories (1,376 vacancies)

7,08,321

143

15

1st Stage CBT for Non-Technical Popular Category (Graduate)

(8,113 vacancies)

58,41,774

141

15

1st Stage CBT for Non-Technical Popular Category (Under Graduate) (3,445 vacancies)

63,27,473

157

15

CBT for Ministerial & Isolated categories (1,036 vacancies)

4,46,013

139

15

اے ایل پی، جے ای/ڈی ایم ایس/سی ایم اے اور نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز (گریجویٹ) کے عہدوں کے لیے دوسرا مرحلہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:

Exam

Candidates

Cities

Languages

2nd Stage CBT for the post of ALP (18,799 vacancies)

2,66,363

112

15

2nd Stage CBT for the post of JE/DMS/CMA (7,951 vacancies)

1,17,339

118

15

2nd Stage CBT for Non-Technical Popular Category (Graduate) (8,113 vacancies)

1,21,931

129

15

 

اے ایل پی کے عہدے کے لیے کمپیوٹر بیسڈ اپٹٹیوڈ ٹیسٹ (سی بی اے ٹی) بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

Exam

Candidates

Cities

Languages

CBAT for the post of ALP

(18,799 vacancies)

1,32,044

84

2

 

لیول–1 کے زمرے کی 32,438 آسامیوں کے لیے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی۔بی۔ٹی) 27 نومبر 2025 سے 140 شہروں میں 15 زبانوں میں شروع کیا گیا۔ کانسٹیبل (ریلوے پروٹیکشن فورس) کی 4,208 آسامیوں کے لیے فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ (پی۔ای۔ٹی) 13 نومبر 2025 سے آغاز کیا گیا۔

ٹیکنیشنز، جونیئر انجینئرز، پیرا میڈیکل زمرہ، سب انسپکٹرز (آر۔پی۔ایف) اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹس سمیت مختلف عہدوں کے لیے 23,000 سے زائد امیدواروں کے لیے حتمی پینل تیار کر دیا گیا ہے، جن میں سے زیادہ تر حفاظتی زمروں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق، 28,463 آسامیوں کے لیے سات سینٹرلائزڈ ایمپلائمنٹ نوٹیفکیشنز (سی۔ای۔این) بھی جاری کیے گئے ہیں۔

SN

CEN No.

Post Name

No. of Vacancies notified

Month of Notification

1

01/2025

Assistant Loco Pilots

9,970

March 2025

2

02/2025

Technicians

6,238

June 2025

3

03/2025

Para-medical

434

July 2025

4

04/2025

Section Controllers

368

August 2025

5

05/2025

Junior Engineers / Depot Material Superintendent

2,585

October 2025

6

06/2025

NTPC (Graduate)

5,810

October 2025

7

07/2025

NTPC (Under-Graduate)

3,058

October 2025

 

آر آر بی کے امتحانات فنی نوعیت کے ہوتے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر انسانی وسائل اور وسائل کی متحرک کاری اور افرادی قوت کی تربیت شامل ہوتی ہے۔ ریلویز نے ان تمام چیلنجز پر قابو پایا اور بھرتی کو تمام مقررہ ہدایات کے مطابق شفاف انداز میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ پورے عمل کے دوران کسی بھی قسم کے پرچے کی لیک یا اسی نوعیت کی بدعنوانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

بھارت کی ریلویز میں 2004-2005 سے 2013-2014 کے دوران اور 2014-2015 سے 2024-2025 کے دوران کی گئی بھرتیوں کا موازنہ درج ذیل ہے:

 

Period

Recruitments

2004-2005 to 2013-2014

4.11 lakhs

2014-2015 to 2024-2025

5.08 lakhs

مزید برآں، نظام کی بہتری کے طور پر وزارت ریلویز نے 2024 سے مختلف زمروں کے گروپ 'سی' کے عہدوں کی بھرتیوں کے لیے سالانہ کیلنڈر شائع کرنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔ سالانہ کیلنڈر کے متعارف ہونے سے امیدواروں کو درج ذیل فوائد حاصل ہو رہے ہیں:

  • امیدواروں کے لیے زیادہ مواقع؛
  • ہر سال اہل ہونے والے افراد کے لیے مواقع؛
  • امتحانات کی یقینیّت؛
  • بھرتی کے عمل، تربیت اور تقرریوں میں تیزی۔

کام کی ضروریات کے پیش نظر، معاہدہ پر مبنی مشغولیت کو اس وقت تک وقفے وقفے کے انتظام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جب تک کہ باقاعدہ اہلکار اپنے عہدوں پر شامل نہ ہو جائیں۔ ایسا معاہدہ خالصتاً عارضی اور مقررہ مدت کے لیے ہوتا ہے، اور اسے صرف ریلوے کی کارروائیوں کے ہموار اور مسلسل انجام کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، جب تک کہ موجودہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق باقاعدہ انتخاب کے ذریعے آسامیاں پر نہ کی جائیں۔

معاہدہ پر مبنی مشغولیت کی نوعیت صرف معاہدے تک محدود ہوتی ہے، اور اس طرح کے اہلکاروں کو باقاعدہ ملازمت، انضمام یا ریلوے سروس میں تسلسل کا کوئی حق حاصل نہیں ہوتا۔ چونکہ یہ معاہدہ صرف فوری آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، اس لیے ہندوستانی ریلوے میں ایسے معاہدہ عملے کو باقاعدہ کرنے کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو، نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 ***

(ش ح۔اس ک  )

UR-2330


(रिलीज़ आईडी: 2198481) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , Gujarati , Odia , English , हिन्दी