وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے ٹیکس کے مقاصد میں شفافیت اور معلومات کے تبادلے پر عالمی فورم کے 18ویں اجلاس کا افتتاح کیا
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 18ویں عالمی فورم کے اجلاس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 8:37PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے خزانہ و کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دہلی میں ٹیکس کے مقاصد کے لیے شفافیت اور معلومات کے تبادلے پر عالمی فورم کی 18ویں نشست کا افتتاح کیا۔

بھارت 2 سے 5 دسمبر 2025 تک نئی دہلی میں ٹیکس کے مقاصد کے لیے شفافیت اور معلومات کے تبادلے پر عالمی فورم کی 18ویں اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا موضوع ‘‘ٹیکس میں شفافیت: بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مشترکہ وژن کی تکمیل’’ ہے۔
یہ عالمی فورم، جس کے 172 رکن ممالک ہیں، ٹیکس شفافیت کے عالمی معیارات کے نفاذ کے لیے دنیا کا سب سے اہم ادارہ ہے، جس میں درخواست پر معلومات کا تبادلہ (ای او آئی آر) اور مالیاتی اکاؤنٹس کی خودکار معلومات کا تبادلہ (اے ای او آئی) شامل ہیں، اور تمام جی-20 ممالک اس میں شامل ہیں۔ اس فورم کا کام عالمی سطح پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی مالی بہاؤ سے نمٹنے میں مرکزی کردار ادا کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری ، وزارت خزانہ کے محکمہ محصول کے سکریٹری جناب اروند شریواستو ، گلوبل فورم کے سربراہ جناب گیل پیراڈ نے بھی شرکت کی ۔
اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے اجلاس کے لیے بھارت آنے والے نمائندگان اور معزز شخصیات کا خیرمقدم کیا اور عالمی مالیاتی منظرنامے میں بڑے تبدیلیوں پر روشنی ڈالی، جہاں شفافیت کو انصاف اور ذمہ دارانہ حکمرانی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اس گہری شفافیت کے اصول کو مانتا ہے کہ اقتصادی حکمرانی انصاف اور ذمہ داری پر مبنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت صرف تعمیل کا ذریعہ نہیں بلکہ پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب قومی دولت جائز ٹیکس سے بچ جاتی ہے، تو اس سے نہ صرف محصول بلکہ ترقی پر بھی اثر پڑتا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں رضاکارانہ تعمیل صرف نفاذ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ وضاحت، سادگی اور اعتماد قائم کرنے کی مسلسل کوششوں کے ذریعے بھی بہتر ہوئی ہے۔ معلومات کے تجزیے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اختراع کو فیصلے اور عمل کے لیے لازمی احترام کے ساتھ متوازن ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ اختیارات کے درمیان اعتماد کی حقیقی اقتصادی قدر ہے اور معیشت کے ڈیجیٹلائزیشن اور مفاد پر مبنی ملکیت کی ابھرتی ہوئی ساختوں جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مالیات کے وزیر مملکت، جناب پنکج چودھری نے کہا کہ یہ اجلاس ٹیکس انتظامیہ کے لیے قواعد پر مبنی اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر قائم کرنے میں ہونے والی پیش رفت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت بین الاقوامی معلومات حاصل کرنا مشکل سے عملی حقیقت بن گیا ہے، جس سے نفاذ مضبوط ہوا اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے ایک متوازن نقطہ نظر کی حمایت کی، جہاں شفافیت اور سہولت دونوں ساتھ ساتھ آگے بڑھیں تاکہ تعمیل آسان اور فطری ہو جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمولیت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ عملی اصول ہے، اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مسلسل صلاحیت سازی اور تکنیکی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راز داری اور انصاف کو برقرار رکھتے ہوئے تجارت اور نئے اثاثہ جات کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے معیار وضع کیے جانے چاہئے۔

اپنے خطاب میں، محکمہ محصول کے سکریٹری جناب اروند شریواستونے کہا کہ بینکنگ رازداری سے عالمی شفافیت کے معیار میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے، عالمی فورم کو کثیر جہتی تعاون کے سب سے کامیاب مثالوں میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ 2017 سے بھارت نے معلومات کے خودکار تبادلے کے معیار کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے اور معلومات کو قابل عمل خفیہ انٹیلی جنس میں تبدیل کرنے کے لیے محفوظ آئی ٹی نظام اور ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلیک منی ایکٹ اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ( کالا دھن ایکٹ اور بنامی لین دین ایکٹ )جیسے گھریلو اقدامات کو بین الاقوامی تعاون کے ساتھ نافذ کرنے سے ٹیکس کی بنیاد کی سالمیت کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے۔ عالمی جنوب کے ممالک کے لیے بھارت کی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شفافیت کے فوائد کا مساوی تقسیم ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات کے ساتھ کیا کہ اجتماعی کارروائی کے اگلے مرحلے کے لیےڈیجیٹل معیشت پر ٹیکس اور کرپٹو اثاثہ جات کی رپورٹنگ کے فریم ورک کو فوری ترجیح کے طور پر شناخت کیا جانا چاہیے۔
اجلاس کے بارے میں
عالمی فورم کا اجلاس عالمی فورم کا واحد فیصلہ ساز ادارہ ہے اور یہ تمام رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ ہر رکن ملک برابر کی سطح پر حصہ لیتا ہے اور عام طور پر فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔ یہ اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے تاکہ ٹیکس شفافیت کے معیارات ای او آئی آر اور اے ای او آئی کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کے کاموں کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جا سکے۔
اجلاس میں اعلیٰ سطحی پینل مباحثے، ہم منصب جائزہ کاری کے عمل سے تازہ ترین معلومات، علاقائی اقدامات (افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ)، سالانہ ورک پروگرام پر پیشکشیں، اور کرپٹو-سیٹ رپورٹنگ فریم ورک (سی اے آر ایف) اور رسک گروپ سے متعلق کام شامل ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس میں ٹیکس انتظامیہ کے سربراہ اور اہل افسران حصہ لیتے ہیں اور افتتاحی دن کئی ممالک کی نمائندگی وزراتی سطح پر ہوتی ہے۔
سن 2009 سے ایک بانی رکن کے طور پر، بھارت نے عالمی فورم میں فعال قیادت کا کردار ادا کیا ہے اور اس وقت اسٹیئرنگ گروپ، ای او آئی آر اور اے ای او آئی کے ہم منصب جائزہ گروپ، رسک گروپ اور سی اے آر ایف گروپ میں اہم عہدوں پر موجود ہے۔ بھارت نے 2023-24 کے لیے ایشیا اقدام کے شریک چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور سیمیناروں، تربیتی پروگراموں اور علاقائی مشاورت کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی صلاحیت سازی میں تعاون فراہم کیا ہے۔
بھارت کا عزم
بھارت ٹیکس شفافیت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اپنی مضبوط وابستگی کو ظاہر کر رہا ہے۔ 2023 میں جی-20 کی صدارت کے دوران، بھارت نے عالمی ٹیکس شفافیت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیا۔ اس کے نتیجے میں، تعمیل اور خطرے کا تخمینہ کے لیے فراہم کی گئی معلومات کے وسیع استعمال پر ٹھوس کام ہوا اور کامن رپورٹنگ اسٹینڈرڈ (سی آر ایس ) کے تحت اے ای او آئی میں ترقی پذیر ممالک کی شمولیت بڑھی۔ یہ اقدامات اب عالمی فورم اور او ای سی ڈی کے تحت جاری پروگراموں میں شامل ہو چکے ہیں۔
آئندہ اجلاس کے سیشنوں میں، توجہ نفاذ کو مضبوط کرنے، انتظامی صلاحیت بڑھانے اور یہ یقینی بنانے پر مرکوز ہوگی کہ شفافیت کے فوائد تمام ممالک کے لیے دستیاب ہوں، چاہے ان کا حجم یا انتظامی صلاحیت کچھ بھی ہو۔
بھارت تمام نمائندگان کو خوش آمدید کہتا ہے اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے اور ایک منصفانہ، شفاف اور جامع بین الاقوامی ٹیکس نظام کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تبادلہ خیال کی توقع رکھتا ہے۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ن م
U. No-2257
(रिलीज़ आईडी: 2198018)
आगंतुक पटल : 5