وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ڈاکٹر راجندر پرساد جی کےیوم  پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 9:11AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر راجندر پرساد جی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے سے لے کر آئین ساز اسمبلی کی صدارت کرنے اور ملک کے پہلے صدر بننے تک، ڈاکٹر راجندر پرساد جی نے بے مثال وقار، عزم اور مقصد کی واضح شعور کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔جناب مودی نے کہا کہ ان کی طویل عوامی زندگی سادگی، بہادری اور قومی یکجہتی کے جذبے سے عبارت تھی۔ان کی مثالی خدمت اور بصیرت آج بھی نسلوں کو ترغیب دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ڈاکٹر راجندر پرساد جی کو اُن کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت۔ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے سے لے کر آئین ساز اسمبلی کی صدارت کرنے اور ملک کے پہلے صدر بننے تک، انہوں نے بے مثال وقار، عزم اور مقصد کی واضح شعور  کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔ ان کی عوامی زندگی کا طویل عرصہ سادگی، بہادری اور قومی یکجہتی کے جذبے سے عبارت تھی۔ ان کی مثالی خدمت اور بصیرت آج بھی نسلوں کو ترغیب دیتی ہے۔‘‘

****

ش ح۔ت ف۔ ش ت

U NO: 2252


(रिलीज़ आईडी: 2197993) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam