امور داخلہ کی وزارت
مردم شماری کا پروفارما
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 3:22PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم ک بتایا کہ مردم شماری کے قواعد، 1990 کے قاعدہ 6 کے تحت، مردم شماری کے سوالنامے/ شیڈول کو مرکزی حکومت نے مردم شماری ایکٹ، 1948 کے سیکشن 8(1) کے تحت سرکاری گزٹ میں مطلع کیا ہے۔ اس کے بعد، رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کا دفتر سوالنامے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔
مردم شماری کے عمل دوران، عام طور پر پرائمری اسکول کے اساتذہ کو شمار کنندگان کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔ مردم شماری 2027 کے لیے ٹائم لائن کو اسی ترتیب کے مطابق طے کیا گیا ہے جیسا کہ پچھلی مردم شماری میں اپنایا گیا تھا۔
مردم شماری میں، درج فہرست ذاتوں (ایس سیز) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹیز) کو ان کی مطلع شدہ فہرست کے مطابق سختی سے شمار کیا جائے گا، جو آئین (درج فہرست ذات) احکام ، 1950 اور آئین (درج فہرست قبائل) احکام، 1950 کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔ مردم شماری 2027 میں ذات کی گنتی سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی کے 30 اپریل، 2025 کے فیصلے کے مطابق کی جائے گی۔ سوالنامے کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی مطلع کیا جائے گا۔ مردم شماری ایکٹ، 1948 کے سیکشن 8(2) کے تحت، جواب دہندہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے علم یا یقین کے مطابق سوالات کے جوابات فراہم کرے۔
***********
ش ح ۔م ش۔ ت ح
U. No.2199
(रिलीज़ आईडी: 2197562)
आगंतुक पटल : 9