مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
موبائل ہینڈ سیٹس کی اصلیت کی تصدیق کے لیے موبائل ہینڈ سیٹس میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کرنے کے لیے ڈی او ٹی نے ہدایات جاری کیں
پہلے سے انسٹال کردہ ایپ پہلے سیٹ اپ پر صارفین کے لیے نظر آنے والی، فنکشنل اور فعال ہونی چاہیے
مینوفیکچررز کو اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ ڈیوائس سیٹ اپ کے دوران ایپ تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکے، اور اس کے فیچرز کو ڈیسیبل یا رسٹرکشن نہ کیا جائے
تعمیل کی رپورٹ 120 دنوں میں دینی ہے
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 6:36PM by PIB Delhi
شہریوں کو غیر حقیقی ہینڈ سیٹس خریدنے سے بچانے کے لیے، ٹیلی کام وسائل کے مشتبہ غلط استعمال کی آسانی سے اطلاع دینے اور سنچار ساتھی پہل کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے، محکمہ ٹیلی مواصلات نے 28.11.2025 کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موبائل ہینڈ سیٹس کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ٹیلی مواصلات کی حفاظتی دفعات کے تحت بھارت میں استعمال کے لیے بنائے گئے ہیں۔
i۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سنچار ساتھی موبائل ایپلیکیشن ہندوستان میں استعمال کے لیے تیار کردہ یا درآمد شدہ تمام موبائل ہینڈ سیٹس پر پہلے سے انسٹال ہے۔
ii ۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلے سے انسٹال کردہ سنچار ساتھی ایپلیکیشن پہلے استعمال یا ڈیوائس سیٹ اپ کے وقت آخری صارفین کے لیے آسانی سے دکھائی دے اور قابل رسائی ہو اور اس کی فعالیتیں غیر فعال یا محدود نہ ہوں۔
iii ۔ ایسے تمام آلات کے لیے جو پہلے ہی تیار ہو چکے ہیں اور ہندوستان میں سیلز چینلز میں ہیں، موبائل ہینڈ سیٹس کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے ایپ کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ہدایات میں 90 دنوں میں عمل درآمد مکمل کرنے اور 120 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سنچار ساتھی پہل قدمی
محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) سائبر فراڈ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے اور ٹیلی کام سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سنچار ساتھی پہل کر رہا ہے۔ ڈی او ٹی نے سنچار ساتھی پورٹل اور ایپ بنایا ہے، جس سے لوگ آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعہ موبائل ہینڈ سیٹ کا اصلی ہونا چیک کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، اس میں دوسری سہولتیں بھی ہیں جیسے کی مشتبہ فراڈ کمیونیکیشن کی شکایت کرنا، گمشدہ/چوری ہوئے موبائل ہینڈسیٹ کی رپورت کرنا، اپنے نام پر موبائل کنکشن چیک کرنا، بینکوں / مالی اداروں کی بھروسے مند کانٹیکٹ تفصیلات۔
ٹی سی ایس کے قواعد مرکزی حکومت کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے مینوفیکچررز کو ہدایت جاری کرے جس میں بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت (آئی ایم ای آئی) نمبر موجود ہے تاکہ چھیڑ چھاڑ ٹیلی کمیونیکیشن آلات یا آئی ایم ای آئی نمبر کے سلسلے میں ضرورت کے مطابق مدد فراہم کی جا سکے۔ قواعد یہ بھی لازمی قرار دیتے ہیں کہ ایسے مینوفیکچررز یا درآمد کنندگان ان ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنائیں جو قواعد کو نافذ کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی جا سکتی ہیں۔
ڈپلی کیٹ یا جعلی آئی ایم ای آئی والے موبائل ہینڈ سیٹس ٹیلی کام سائبر سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ٹیلی کام نیٹ ورک میں جعلی / چھیڑ چھاڑ آئی ایم ای آئی ایسی صورتحال کا باعث بنتے ہیں جہاں ایک ہی آئی ایم ای آئی مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت کام کر رہا ہوتا ہے اور ایسے آئی ایم ای آئیز کے خلاف کارروائی میں چیلنجز پیش کرتا ہے۔ ہندوستان میں سیکنڈ ہینڈ موبائل ڈیوائسز کی بڑی مارکیٹ ہے۔ ایسے معاملات بھی دیکھے گئے ہیں جہاں چوری شدہ یا بلیک لسٹڈ ڈیوائسز دوبارہ فروخت کی جارہی ہیں۔ یہ خریدار کو جرم میں ملوث کرتا ہے اور ان کو مالی نقصان پہنچاتا ہے۔ سنچار ساتھی ایپ کے ذریعے بلاک شدہ/بلیک لسٹڈ آئی ایم ای آئیز کو چیک کیا جا سکتا ہے۔
سنچار ساتھی موبائل ایپ کو مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
اینڈرائڈ کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dot.app.sancharsaathi
آئی او ایس کے لیے: https://apps.apple.com/app/sanchar-saathi/id6739700695
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2152
(रिलीज़ आईडी: 2197286)
आगंतुक पटल : 5