جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 4:25PM by PIB Delhi

اگست 2019 سے، حکومت ہند جل جیون مشن (جے جے ایم) – ہر گھر جل کو تمل ناڈو سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کر رہی ہے، تاکہ ملک کے ہر دیہی گھرانے کو محفوظ اور مناسب پانی کی فراہمی کے لیے نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جا سکے۔اگست 2019 میں جے جے ایم کے آغاز پر، صرف 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں (16.7 فیصد) کے پاس نل کے پانی کے کنکشن کی اطلاع تھی۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے 26 نومبر 2025 تک موصولہ اطلاعات کے مطابق، جے جے ایم کے تحت تقریباً 12.51 کروڑ اضافی دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔اس طرح، 25 نومبر 2025 تک ملک کے 19.36 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 15.74 کروڑ (81.33 فیصد) سے زیادہ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

جیسا کہ تمل ناڈو کی ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہے، 15 اگست 2019 کو ریاست میں جے جے ایم کے آغاز پر صرف 21.76 لاکھ دیہی گھروں (17.37 فیصد) میں نل کے پانی کے کنکشن موجود تھے۔

تب سے اب تک تقریباً 90.16 لاکھ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔

اس طرح، 26 نومبر 2025 تک ریاست کے 125.26 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے تقریباً 111.93 لاکھ (89.36 فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی سہولت دستیاب ہے۔

گزشتہ تین مالی برسوں (2022-23، 2023-24 اور 2024-25) کے دوران تمل ناڈو ریاست کے ذریعہ فنڈ مختص کیے جانے، فنڈ نکالے جانے اور رپورٹ کی گئی فنڈ کے استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 (Amount in Rs. Crore)

Year

Central

Expenditure under State share

Opening Balance

Allocation

Fund Drawn

Available Fund

Reported utilization

2022-23

534.30

4,015.00

872.96

1,407.26

593.71

664.36

2023-24

813.55

3,615.56

2,617.10

3,430.65

2,617.49

2,612.30

2024-25

813.15

2,438.89

731.67

1,544.82

1,333.23

3,343.47

Source: JJM-IMIS

 

جیسا کہ تمل ناڈو کی ریاستی حکومت نے بتایا ہے، ریاست میں جے جے ایم کے نفاذ میں متعدد چیلنجز شامل ہیں، جن میں بارہماسی دریاؤں کی عدم موجودگی، وسیع سخت چٹانوں کے ساتھ زیر زمین پانی کے کم ذرائع، اور یہ حقیقت کہ 57 فیصد بلاکس زیادہ استحصال شدہ، اہم اور نیم اہم زمروں میں آتے ہیں جبکہ 3 فیصد علاقے نمکین ہیں۔ مزید برآں، کووڈ-19 وبا نے جے جے ایم کے نفاذ کی رفتار پر بھی اثر ڈالا ہے۔

ریاست کے تمام دیہی گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے زمینی سطح پر جے جے ایم کے نفاذ کی رفتار بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں ریاستی حکومت کے ساتھ باقاعدہ اعلیٰ سطحی مشترکہ جائزہ میٹنگز کا انعقاد اور محکمے کی کثیر شعبہ جاتی ٹیموں کے دورے شامل ہیں تاکہ ان علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں مشن موڈ میں عمل درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام گھروں کو مقررہ وقت میں نل کے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

محکمہ نے جے جے ایم کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور ترجیحی علاقوں جیسے کہ کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کی بستیوں، امنگوں والے اضلاع، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں اور دیگر حساس علاقوں میں کوریج کو ترجیح دینے کے لیے تمل ناڈو کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

جے جے ایم کے آپریشنل رہنما خطوط کے تحت، اقدامات میں پینے کے پانی کے ذرائع کی ترقی، مضبوطی اور اضافے کے علاوہ پانی کی کمی کے شکار خشک سالی والے اور قابل اعتماد زیر زمین پانی کے ذرائع کے بغیر علاقوں میں پانی کی بلک ٹرانسفر، ٹریٹمنٹ اور تقسیم کے نظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور گاؤں میں پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے انتظامات شامل ہیں۔ ریاستوں کو سورس ریچارجنگ کے لیے بھی مشورہ دیا گیا ہے اور دیگر اسکیموں جیسے ایم جی این آر ای جی ایس، انٹیگریٹڈ واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، 15 ویں مالیاتی کمیشن کی آر ایل بی/پی آر آئی، ریاستی اسکیمیں اور سی ایس آر فنڈز کے ساتھ ہم آہنگی میں وقف بور ویل ریچارج ڈھانچے، بارش کے پانی کی ریچارج، موجودہ آبی ذخائر کی بحالی اور گرے واٹر کے دوبارہ استعمال کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کی "کیچ دی رین (سی ٹی آر)" مہم کے تحت ایک خصوصی پہل جل سنچئے جن بھاگیداری (جے ایس جے بی) 6 ستمبر 2024 کو شروع کی گئی، جس کا مقصد اجتماعی پانی کے تحفظ کی کوششوں کو فروغ دینا، کم لاگت اور سائنسی طور پر ڈیزائن کردہ مصنوعی ریچارج ڈھانچے کے ذریعے پانی کے انتظام کو بڑھانا اور مقامی برادریوں، صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ معلومات وزیر برائے جل شکتی، جناب سی آر پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-2119


(रिलीज़ आईडी: 2197223) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil