وزارت دفاع
وزیردفاع نے کانپور میں ڈیفنس میٹیریلز اینڈ اسٹورز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، جوڈی آر ڈی او کی ایک لیبارٹری ہے، کا دورہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
30 NOV 2025 9:14PM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 30 نومبر 2025 کودفاعی اشیاء اور ذخیرہ اندوزی کے علاوہ تحقیق وترقی کا ادارہ (ڈی ایم ایس آر ڈی ای)، جو ڈی آر ڈی او کی کانپور میں قائم ایک لیبارٹری ہے، کا دورہ کیا۔ انہوں نے لیبارٹری میں جاری جدید ترین دفاعی اشیاء کی تحقیق اور اختراعات کا جائزہ لیا۔

وزیردفاع کو ڈی ایم ایس آر ڈی ای کے ڈائریکٹر نے لیبارٹری کے وژن، مشن، چارٹر، جاری منصوبوں اور ٹیکنالوجی کے اہم شعبوں کے بارے میں جانکاری دی۔ ڈی ایم ایس آر ڈی ای میں تیار کردہ مٹیریلز، ٹیکنالوجیز اور مصنوعات ، جن میں سیرامکس اور سیرامک میٹرکس کمپوزٹس، اسٹیلتھ اور کیموفلاج مٹیریلز، نینومیٹیریلز، کوٹنگز، پولیمَر اور ربڑ، فیولز اور لبریکنٹس، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور پرسنل پروٹیکشن سسٹمز شامل ہیں،کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاعی مصنوعات کی کامیاب تیاری میں لیبارٹری کی کوششوں کی تعریف کی، خصوصاً بلٹ پروف جیکٹ (لیول-6) ، برہموس میزائل کے لیے نیفتھائل ایندھن، انڈین کوسٹ گارڈ جہازوں کے لیے ہائی پریشر پولیمرک ممبرین ، سِلِکن کاربائیڈ فائبر ، ایکٹیویٹڈ کاربن فیبرک پر مبنی کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیالوجیکل اور نیوکلیئر (سی بی آر این) سوٹ اور دیگر متعدد اسٹیلتھ مصنوعات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی ہمیشہ آخری صارفین کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔
وزیردفاع نے گزشتہ دو برسوں میں بڑی تعداد میں ٹیکنالوجیز کی منتقلی انجام دینے پر ڈی ایم ایس آر ڈی ای کی بھی ستائش کی، جو حکومت کے آتم نربھَربھارت وژن کی تکمیل میں معاون ہے۔ انہوں نے تیار کردہ دفاعی مصنوعات/ٹیکنالوجیز کی برآمدی صلاحیت کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایم ایس ایم ای اور صنعتوں کے ساتھ ڈی ٹی ٹی سی لکھنؤ میں روابط کو مزید بڑھایا جائے تاکہ صنعتی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ لیبارٹری کی بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کو سراہا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 کے وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس سے قبل، جناب راج ناتھ سنگھ نے احاطے میں قائم بھارت رتن سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا دفاعی سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کےچیئرمین اور ڈاکٹر سمیَر وی کامت نے استقبال کیا۔

****
ش ح۔ ع ح- ن م
U-2075
(रिलीज़ आईडी: 2196786)
आगंतुक पटल : 16