بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی کا ‘‘نوَ یُگ کھادی فیشن شو’’ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک، فیشن اور تبدیلی کے لیے کھادی کو پیش کیا گیا
“کھادی کی اصل طاقت اس کے کاریگروں میں ہے” : کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار
प्रविष्टि तिथि:
30 NOV 2025 12:06PM by PIB Delhi
نوُیگ کھادی فیشن شو ہفتہ، 29 نومبر کو نیشنل کرافٹس میوزیم اینڈ ہست کلا اکیڈمی، پراگتی میدان میں منعقد کیا گیا، جہاں “نئے بھارت کی نئی کھادی” کو ایک جدید اور جدت انگیز انداز میں پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں تخلیقی اور مستقبل پر مرکوز ڈیزائنوں کے ذریعے کھادی کی جدید تعبیرات کو اجاگر کیا گیا۔شو سے منسلک نمائش کا افتتاح ایک روز قبل، 28 نومبر کو کیا گیا، جس کے دوران کھادی نالج پورٹل کے دوسرے ایڈیشن کو بھی لانچ کیا گیا۔

کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن (کے وی آئی سی)،چھوٹی ،بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کی وزارت، حکومتِ ہند کے چیئرمین جناب منوج کمار نے بطور مہمانِ خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے ریمپ پر پیش کیے گئے ملبوسات کو سراہا اور کھادی کے کاریگروں کی محنت، لگن اور ہنرمندی کی تعریف کی۔
اپنے خطاب میں چیئرمین نے کھادی کی نشاۃ ثانیہ کا سہرہ وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے کھادی کو محض ایک کپڑے سےاوپر اٹھا کرکے اسے حب الوطنی کی علامت اور جدید بھارتی طرزِ زندگی کی پہچان بنا دیا ہے۔ انہوں نے وزیرِاعظم کے رہنما منتر — “ملک، فشن اور تبدیلی کے لئے کھادی” — کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسی نے کھادی کو ایک نئی شناخت عطا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ“آج کی کھادی نہ صرف باپو کی مقدس وراثت کو آگے بڑھا رہی ہے بلکہ تیزی سے جدید ڈیزائن اور عالمی فیشن میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ کھادی اب صرف دیہات تک محدود نہیں؛ اسے شہروں میں، فیشن ریمپس پر اور بین الاقوامی بازاروں میں بھی روز افزوں قبولیت حاصل ہو رہی ہے۔”
MS6R.jpeg)
جناب منوج کمار نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے دور کی کھادی ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور روایت کے امتزاج کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھادی اب نوجوان نسل کی پسندیدہ انتخاب بن چکی ہے اور یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ماحولیاتی پائیداری، اور ملک کے خود کفالت کی جانب سفر کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔
یہ پروگرام مشترکہ طور پر کے وی آئی سی، سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، اور فیشن ڈیزائن کونسل آف انڈیا (ایف ڈی سی آئی) نے منعقد کیا۔ ریمپ پر کھادی کے ملبوسات اور مصنوعات کی متنوع نمائش کی گئی، جسے کی حاضرین نے بھرپورپذیرائی کی ۔ ایک خاص طور پر متاثر کن لمحہ وہ تھا جب بھارت بھر کی کھادی اداروں کے نمائندوں اور کاریگروں نے ریمپ پر واک کی۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار بھی کاریگروں کے ساتھ جڑے، جو اس پیغام کی علامت تھا کہ کھادی کی اصل قوت اس کے بُنکروں اور تخلیق کاروں میں ہے جو’’گاؤں سے شان و شوکت تک‘‘ کے سفر کی زبردست عکاس ہے۔
اس پروگرام میں کے وی آئی سی کے چیف ایگزیٹو آفیسر، چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے جوائنٹ سیکرٹری (اے اور آرای)، ایم ایس ایم ای وزارت کے اقتصادی مشیر اور کے وی آئی سی کے مالی مشیر، سی او ای کے کے ڈائریکٹر، اور دیگر سینئر افسران و عملے نے شرکت کی۔

نو یگ کھادی، کھادی کو مزید عصری اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ پہلی بار، ایک مخصوص ڈیزائنر ٹیم کی رہنمائی میں، ملک بھر کی کھادی اداروں کی تیار کردہ ساڑیاں، ملبوسات، فیبرکس، لوازمات اور گھریلو سجاوٹ کی مصنوعات کو ایک ہی چھت کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ اس نمائش نے مختلف علاقائی دستکاریوں کو یکجا کیا ہے، جن میں اوڈیشہ کی اکات، آسام کی ایری سلک، گجرات کی تانگلیا، کرناٹک کی سلک، بنگال کا کاٹن اور تلنگانہ و بہار کی روایتی بُنائی شامل ہیں جو وزیر اعظم کے وژن ’’نئے بھارت کے لیے نئی کھادی‘‘ کی عملی تصویر پیش کرتی ہیں۔ کھادی یوں ایک جدید، جامع اور عالمی طور پر اہم ٹیکسٹائل ورثے کے طور پر سامنے آتی ہے۔
28 نومبر کو افتتاح ہونے والی اس نمائش میں کھادی نالج پورٹل (جلد دوم) کا بھی آغاز کیا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کھادی اداروں سے ان کی ضروریات جاننے کے لیے گفتگو کی اور انہیں کے وی آئی سی کی جانب سے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ ایونٹ 3 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گا۔ اس میں نمائشیں، سیلز کاؤنٹرز اور ہاتھ سے کاتنے، قدرتی رنگائی، اور ساڑی ڈریپنگ سے متعلق دلچسپ ورکشاپس شامل ہوں گی۔ آنے والے افراد کو ان انٹریکٹیو سیشنز کے ذریعے کھادی کو قریب سے جاننے اور تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔
***
ش ح۔ ع ح
U-2074
(रिलीज़ आईडी: 2196774)
आगंतुक पटल : 31