مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 NOV 2025 10:24AM by PIB Delhi
محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے خلیجِ بنگال میں بننے والے سائیکلون ڈِٹوَاہ کے پیش نظر جو امکان ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو متاثر کرے گا، ٹیلی مواصلات نیٹ ورک کی مضبوطی اور لچک کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر پیشگی اقدامات کیے ہیں۔
سائیکلون ڈِٹوَاہ کے خطرے کے دوران ٹیلی کام روابط کو محفوظ رکھنے، سروس فراہم کنندگان کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ و ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے بروقت کارروائی کو ممکن بنانے کے لیے ڈی او ٹی نے 24×7 کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمزور اضلاع میں بلاتعطل نیٹ ورک آپریشنز، مناسب ایندھن کا ذخیرہ، ایمرجنسی پاور بیک اَپ کی دستیابی اور فیلڈ ریسپانس ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔
اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی-2020) کے مطابق ڈی اوٹی نے انٹرا سرکل رومِنگ (آئی سی آر) اور سیل براڈکاسٹ (سی بی) کی جانچ کے تمام مراحل کو تمام نیٹ ورکس پر مکمل کر لیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں مواصلاتی تسلسل برقرار رہے اور قبل از وقت وارننگ کا نظام مؤثر طور پر کام کر سکے۔ سائیکلون ڈِٹوَاہ کے پیش نظر محکمہ نے ٹیلی کام نیٹ ورک کی لچک کو یقینی بنایا ہے۔ ڈی اوٹی کا کنٹرول روم صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں سے باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کر رہا ہے تاکہ سائیکلون کے دوران اور بعد میں بلا تعطل کنیکٹیوٹی برقرار رکھی جا سکے۔
مزید معلومات کے لیے ڈی اوٹی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز فالو کریں:
X - https://x.com/DoT_India
Insta-https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
Youtube: https://www.youtube.com/@departmentoftelecom
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2046