اکینولا ڈیوس جونیئر نے ‘مائی فادرز شیڈو’ کے لئے سلور پیکاک-اسپیشل جیوری ایوارڈ جیتا
جیوری نے شاندار اسکرین پلے اور بہترین کارکردگی کو سراہا
یہ ایک ایسی فلم ہے جو سیاسی اتھل پتھل کے درمیان خاندان کے پیچیدہ رشتے کو دریافت کرتی ہے
#اِفّی ووڈ، 28 نومبر 2025
اکینولا ڈیوس جونیئر کو 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی ) میں ان کی طاقتور اور جذبات سے بھرپور فلم ‘مائی فادرز شیڈو’ (برطانیہ اور نائیجیریا) کے لئے اسپیشل جیوری ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ یہ فلم اِفّی کے بین الاقوامی مقابلے میں شامل 15 فلموں میں نمایاں رہی اور اپنی غیر معمولی سنیماٹک مہارت اور ہدایتکار کے منفرد فنکارانہ انداز کی بدولت انعام کی حقدار قرار دی گئی۔ یہ ایوارڈ گوا کے وزیراعلیٰ گوا جناب پرمود ساونت اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن نے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو، افّی جیوری چیئرپرسن جناب راکیش اوم پرکاش مہرا اور فیسٹیول ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور کی موجودگی میں پیش کیا۔

افی اسپیشل جیوری ایوارڈ، جسے باضابطہ طور پرسلور پیکاک – اسپیشل جیوری ایوارڈکہا جاتا ہے، اس فلم کو دیا جاتا ہے جو فلم سازی کے کسی بھی پہلو میں غیر معمولی مہارت اور باکمال مظاہرہ کرے۔ یہ باوقار ایوارڈ فلم کے ڈائریکٹر کو پیش کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ سلور پیکاک ٹرافی، 15 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
جیوری نے اپنے تبصرے میں کہا کہ“نائیجیریا کے اتھل پتھل بھرے 1993 کے صدارتی انتخابات کے پس منظر میں، جہاں ایک شکست تسلیم نہ کرنے والے انسانی جذبے نے پُرتشدد جبر کے خلاف آواز اٹھائی، فولا رین اپنے دو کم عمر بیٹوں کو لیکر تاخیر سے ملنے والی تنخواہ لینے لاگوس جاتا ہے۔ بہترین اسکرین پلے اور ایک مایوس و الجھے ہوئے باپ، کبھی خوفزدہ لڑکوں کی شاندار اداکاری محبت، والدین کی شفقت، جدائی اور مفاہمت جیسے موضوعات کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ جذباتی لمحات اور چھوٹے چھوٹے اشارے اس فلم کی گرمجوشی بھری آغوش کا مرکزی حصہ ہیں۔”
فلم ‘مائی فادرز شیڈو’ کو نواز کر افی نہ صرف عالمی سطح پر کہی جانے والی مؤثر کہانیوں کا اعتراف کرتا ہے بلکہ اُن فلم سازوں کے تخلیقی عزم کو بھی سلام پیش کرتا ہے جو جدید سنیما کی حدود کو نئی جہتیں دے رہے ہیں۔
مائی فادرز شیدو کا خلاصہ

یہ نیم سوانحی کہانی نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں 1993 کے صدارتی انتخابات کے دوران ایک ہی دن کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم دو کم عمر بھائیوں، اکن اور ریمی، کے ارد-گرد گھومتی ہے جو مسائد حالات سے مزاحمت کرنے والے اپنے والدفولا رین کے ساتھ ایک دن گزارتے ہیں، جب وہ تاخیر سے ملنے والی تنخواہ لینے کے لیے اس افراتفری سے بھرے شہر کا سفر کرتے ہیں۔قربت کے لمحات اور معمولی مگر معنی خیز اشاروں کے ذریعے، فلم سیاسی انتشار کے ماحول میں خاندان کے پیچیدہ رشتے کو دریافت کرتی ہے۔ یہ محبت، جدائی اور مفاہمت جیسے موضوعات کو نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔
آئی ایف ایف آئی(افی) کے بارے میں
آئی ایف ایف آئی 1952 میں شروع ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات اور ریاستی حکومت گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے-جہاں بحال شدہ کلاسیکیت جرأت مندانہ تجربات سے ملتی ہے اور لیجنڈری ماسٹر پہلی بار کےجرأت مند اداکاروں کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں ۔ جو چیز آئی ایف ایف آئی کو واقعی چمکدار بناتی ہے وہ اس کا برقی مرکب ہے-بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین اور اعلی توانائی والا ویوز فلم بازار ، جہاں خیالات ، معاملات اور تعاون پروان چڑھتے ہیں ۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20 تا 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے-جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک شاندار جشن ہے ۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں:
IFFI Website: https://www.iffigoa.org/
PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
*****
ش ح-م ش
U-No-2026
रिलीज़ आईडी:
2196253
| Visitor Counter:
13