وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 2025 تک (مالی سال 26-2025) حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2025 4:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے اکتوبر 2025 تک کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:

حکومت ہند نے اکتوبر 2025 تک کل  18,00,475 کروڑ روپئے وصول کیے، جو کل آمدنی کے بی ای 26-2025 کے 51.5 فیصد کے برابر ہیں۔ اس میں  12,74,301 کروڑ روپئے ٹیکس آمدنی (مرکز کے لیے نیٹ)،  4,89,079 کروڑ روپئے غیر ٹیکس آمدنی، اور  37,095 کروڑ روپئے غیر ڈیبٹ مالی وصولیاں شامل ہیں۔ اس دوران  8,34,957 کروڑ  روپئے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کے حصے کی منتقلی کے طور پر منتقل کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں  1,11,981 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔

حکومت ہند نے کل  26,25,619 کروڑ روپئے خرچ کیے، جو بی ای 26-2025 کے 51.8 فیصد کے برابر ہیں، جس میں سے  20,07,876 کروڑ روپئے ریونیو کھاتے پر اور 6,17,743 کروڑ روپئے سرمایہ کھاتے پر خرچ ہوئے۔ کل آمدنی اخراجات میں سے  6,73,715 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی کے لیے اور  2,46,575 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز کے لیے خرچ ہوئے۔

************

ش ح ۔     م د   ۔  م  ص

(U :    2006    )


(ریلیز آئی ڈی: 2196059) وزیٹر کاؤنٹر : 29
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi