وزارت دفاع
کولمبو میں سری لنکا نیوی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس ادےگیری کی شرکت
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 1:25PM by PIB Delhi
ہندوستان کا پہلا مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت، مقامی طور پر تیار کردہ فریگیٹ آئی این ایس ادے گری کے ہمراہ، 27 تا 29 نومبر 2025 تک کولمبو میں سری لنکا کی بحریہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) 2025 میں ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ تقریب سری لنکا کی بحریہ کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے اور اس میں متعدد ممالک کے بحری جہاز، وفود اور مبصرین شریک ہیں۔
یہ دورہ دونوں جہازوں کی بیرون ملک پہلی تعیناتی کو ظاہر کرتا ہے اور علاقائی سمندری تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں مقامی طور پر تیار کردہ اور ملکی فخر آئی این ایس وکرانت کی پہلی شرکت، بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں شراکت دار بحری افواج کے ساتھ ہندوستان کی مسلسل وابستگی کو اجاگر کرتی ہے اور تعاون و باہمی ہم آہنگی کے ذریعے امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے ہندوستانی عزم کو نمایاں کرتی ہے۔
حال ہی میں کمیشن شدہ آئی این ایس ادے گری کی شرکت ہندوستان کی ابھرتی ہوئی مقامی جہاز سازی کی صلاحیتوں اور بحر ہند کے خطے میں اس کی متوازن و بڑھتی ہوئی بحری موجودگی کو مزید اجاگر کرتی ہے۔
کولمبو میں اپنے قیام کے دوران، یہ بحری جہاز آئی ایف آر کی اہم تقریبات میں حصہ لیں گے، جن میں رسمی بیڑے کا جائزہ، سٹی پریڈ، کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیاں، اور پیشہ ورانہ بحری تعاملات شامل ہیں۔ عوامی رسائی کے اقدامات کے تحت، یہ بحری جہاز آئی ایف آر 2025 کے دوران زائرین کے لیے بھی کھلے رہیں گے۔
(15)QQI8.jpeg)
(14)MMOE.jpeg)
CUWV.jpeg)
************
( ش ح۔ اس ک۔ش ب ن)
U.No.1982
(रिलीज़ आईडी: 2195825)
आगंतुक पटल : 5