وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوم آئین کے موقع پر یونیسکو کے صدر دفتر ، پیرس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کےمجسمےکی نقاب کشائی پر فخر کا اظہار کیا
Posted On:
26 NOV 2025 10:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آئین کے موقع پر پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی پر بے پناہ فخر کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ڈاکٹر امبیڈکر اور ہندوستان کے آئین کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کے لیے ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات اور نظریات دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو طاقت اور امید فراہم کرتے ہیں ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
’’ یہ بے پناہ فخر کی بات ہے کہ آج یوم آئین کے موقع پر پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ۔ یہ ڈاکٹر امبیڈکر اور ہمارے آئین کی تشکیل میں ان کے کردار کے لیے ایک مناسب خراج عقیدت ہے ۔ ان کے خیالات اور نظریات بے شمار لوگوں کو طاقت اور امید دیتے ہیں ۔
@UNESCO
@IndiaatUNESCO”
****
ش ح۔م ش۔ ع د
(U-No. 1901)
(Release ID: 2195212)
Visitor Counter : 4