امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہر شہری کو مبارکباد پیش کی ہے کیونکہ بھارت نے 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کا باوقار اعزاز احمد آباد کے لیے حاصل کر لیا ہے


یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اس وژن کا ثبوت ہے جس کے تحت انہوں نے ہمارے بھارت کو عالمی اسپورٹس مرکز میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھا ہے

ایک دہائی پر محیط مسلسل محنت کے ذریعے، وزیر اعظم مودی جی نے عالمی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے اور مؤثر طرزِ حکمرانی اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہمارے ملک کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے

Posted On: 26 NOV 2025 7:59PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہر شہری کو مبارکباد پیش کی ہے کیونکہ بھارت نے 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کا باوقار اعزاز احمد آباد کے لیے حاصل کر لیا ہے

سماجی پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:

"ہر شہری کو مبارکباد پیش ہے کہ بھارت نے 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کا باوقار اعزاز احمد آباد کے نام کر لیا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اس وژن کا ثبوت ہے جس کے تحت وہ ہمارے بھارت کو عالمی کھیلوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایک دہائی پر محیط مسلسل محنت کے ذریعے، مودی جی نے عالمی معیار کا اسپورٹس انفراسٹرکچر تیار کیا ہے اور مؤثر حکمرانی اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہمارے ملک کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔"

************

 

ش ح ۔    س ک  ۔  م  ص

(U : 1888      )


(Release ID: 2195014) Visitor Counter : 5