لوک سبھا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے ‘سمویدھان دیوس’ کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کیا
بھارت کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین، وزیراعظم، لوک سبھا کے اسپیکر، دونوں ایوانوں میں حزبِ اختلاف کے قائدین اور دیگر معزز شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی
لوک سبھا کے اسپیکر نے استقبالیہ خطبہ دیا اور ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آئین کے اصولوں کو برقرار رکھیں تاکہ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے
لوک سبھا کے اسپیکرنے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کا آئین ملک کی تکثیریت کو ایک متحد اور مضبوط قومی شناخت میں ڈھال دیا ہے
لوک سبھا کے اسپیکرنے کہا کہ آئین کی رہنمائی میں بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متحرک اور لچکدار جمہوری نظاموں میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے
Posted On:
26 NOV 2025 4:14PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج سمویدھان دیوس کے موقع پرسمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کیااور ملک نے گیارہواں سمویدھان دیوس جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ نائب صدرجمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھاکرشنن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد جناب ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد جناب راہل گاندھی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہریونش اور دیگر پارلیمنٹ کے اراکین نے شرکت کی اور اس موقع کو شرف بخشا۔
سمویدھان سدن کے تاریخی سنٹرل ہال میں استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کہا کہ بھارت کا آئین ملک کی ثقافت، زبان، روایات اور رواج کی گہری تکثیریت کو متحداور مضبوط قومی شناخت میں تبدیل کر دیا ہے، جو مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین قوم کا دل و جان ہے، جو اس کی تہذیبی حکمت، جمہوری اقدار اور اجتماعی امنگوں کی تجسیم کرتا ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے صدرڈاکٹر راجندر پرساد، بھارتی آئین کے مرکزی معماربابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب برلا نے زور دے کرکہا کہ ان کی بصیرت، حکمت اور انتھک محنت کے نتیجے میں بھارت کو ایک بصیرت افروز آئین ملاہے جو ہر شہری کو انصاف، مساوات، بھائی چارہ اور عزت کی ضمانت دیتا ہے۔
اسپیکرجناب اوم برلا نے تاریخی سنٹرل ہال کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ مقدس مقام ہے جہاں تفصیلی مباحثے اور سوچ سمجھ کر کی گئی غور و فکر نے آئینی ڈھانچے کی تشکیل کی اور عوام کی امنگیں دائمی آئینی اصولوں میں ڈھلیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں میں اس آئین کی رہنمائی میں بھارت نے ترقی پسند قوانین نافذ کیے، سماجی انصاف اور شمولیاتی ترقی کو فروغ دیا اور دنیا کے سب سے زیادہ متحرک اور لچکدار جمہوری نظاموں میں سے ایک کے طور پر ابھرکر سامنے آیا۔
اسپیکر نے اپنے خطاب میں یہ بھی نشاندہی کی کہ آئین کے مقدمے کے پیش لفظ، “ہم بھارت کے لوگ”، 140 کروڑ شہریوں کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتے ہیں اور بھارت کی وحدت کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قومی سطح پر مشترکہ عزم یہ ہے کہ 2047 تک ایک وِکست بھارت بنایا جائے، جو تب ہی ممکن ہے جب ہر شہری آئین کی اقدار اور اصولوں کو اپنائے اور ان کی پاسداری کرے۔
جناب برلا نے تمام شہریوں اور خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آئینی فرائض کے لیے اپنی وابستگی کو دوہرائیں، قومی مفاد کو سب چیز پر مقدم رکھیں اور ایسے بھارت کی تعمیر میں کردار ادا کریں جو ترقی، انصاف، اتحاد، بھائی چارہ اور انسانی وقار کی عالمی مثال کے طور پر کھڑا ہو۔
اپنے خطاب کےآخر میں جناب برلا نے تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس باضابطہ پروگرام میں ان کی شرکت ملک کے آئینی اقدار کے لیے گہرے اجتماعی عزم کی تصدیق کرتی ہے۔
پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر، صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے بھارت کے آئین کے ترجمہ شدہ نسخے نو بھارتی زبانوں،ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اُڑیا اور آسامی میں ڈیجیٹل طور پر جاری کیے۔ انہوں نے آئین کے پیش لفظ کواجتماعی طورپر پڑھنے اوردہرانے میں معزز شخصیات کی قیادت کی، جس سے ملک کے اعلیٰ آئینی اصولوں پر گہرا یقین اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔
******
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-1858
(Release ID: 2194809)
Visitor Counter : 5