زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے26 - 2025کے لیے خریف فصل کی پیداوار کاپہلا پیشگی تخمینہ جاری کیا
اہم فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ، مجموعی غذائی اناج کی پیداوار 3.87 ملین ٹن بڑھ گئی: جناب شیو راج سنگھ
سال 26-2025 کے لیے خریف غذائی اجناس کی کل پیداوار کا تخمینہ 173.33 ملین ٹن لگایا گیاہے: جناب شیو راج سنگھ چوہان
چاول کی پیداوار کا تخمینہ 124.504 ملین ٹن لگایا گیا ہے،جو پچھلے سال 1.732 ملین ٹن سےزیادہ ہے
مکئی کی پیداوار کا تخمینہ 28.303 ملین ٹن لگایا گیا ہےجو پچھلے سال 3.495 ملین ٹن سےزیادہ ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زراعت میں مثبت ترقی ہوئی ہے : جناب شیو راج سنگھ
Posted On:
26 NOV 2025 4:35PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے اہم خریف کی فصلوں کی پیداوار کی پہلی پیشگی تخمینہ کا ریکارڈ جاری کیا ہے، جس کے مطابق اہم خریف فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے اور مجموعی غذائی اناج کی پیداوار 3.87 ملین ٹن بڑھ کر 173.33 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ خریف چاول اور مکئی کی پیداوار بھی اچھی رہنے کی توقع ہے۔ جناب شیو راج سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں مسلسل مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے بتایا کہ ملک کے بعض علاقوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا، لیکن زیادہ تر علاقوں میں مانسون کی اچھی بارشوں سے فصلوں کی نمو بہتر ہوئی۔26-2025 کے پہلے پیش رفت کے تخمینوں کے مطابق، خریف چاول کی پیداوار 124.504 ملین ٹن تخمینہ لگایا گیا ہے، جو پچھلے سال کےخریف چاول کی پیداوار سے 1.732 ملین ٹن زیادہ ہے۔ خریف مکئی کی پیداوار 28.303 ملین ٹن تخمینہ لگایا گیاہے، جو پچھلے سال کی خریف مکئی کی پیداوار سے 3.495 ملین ٹن زیادہ ہے۔
مرکزی وزیر زراعت نے مزید بتایا کہ پہلے پیش رفت کے تخمینے کے مطابق26-2025 کے لیے خریف موٹے اناج کی مجموعی پیداوار 41.414 ملین ٹن اور خریف دالوں کی مجموعی پیداوار 7.413 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ اس میں، تور (ارہر) کی پیداوار کا تخمینہ 3.597 ملین ٹن، ارد کی 1.205 ملین ٹن، اور مونگ کی 1.720 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ ملک میں خریف تیل دار بیجوں کی مجموعی پیداوار 27.563 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ اس میں مونگ پھلی (گراؤنڈ نٹ) کی پیداوار 11.093 ملین ٹن ہے، جو پچھلے سال سے 0.681 ملین ٹن زیادہ ہے، جبکہ سویا بین کی پیداوار کا تخمینہ 14.266 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔گنے کی پیداوار کا تخمینہ 475.614 ملین ٹن لگایا گیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 21.003 ملین ٹن زیادہ ہے۔ کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 29.215 ملین بیل (ہر بیل کا وزن 170 کلوگرام) لگایا گیا ہے، اور پیٹسن اور میسٹا کی پیداوار کا تخمینہ 8.345 ملین بیل (ہر بیل کا وزن 170 کلوگرام) ہے۔
یہ تخمینے گزشتہ برسوں کی پیداوار کے رجحانات، دیگر زمینی سطح کے اعداد و شمار، علاقائی مشاہدات، اور بنیادی طور پر ریاستوں سے موصول ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ اصل فصل کی کٹائی کے تجرباتی ڈیٹا کے دستیاب ہونے پر ان میں ترمیم کی جائے گی۔ تفصیلی تخمینے [upag.gov.in] پورٹل پر دستیاب ہیں۔
*****
UR-1859
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(Release ID: 2194790)
Visitor Counter : 4