iffi banner

’بندوساگر‘ کی نمائش سے 56 ویں آئی ایف ایف آئی میں پورےسکون کی ’زندگی کے پورے دائرے‘ کی عکاسی کی گئی


’’بندوساگر چلتے پھرتے اڈیشہ کی سیاحت کا تجربہ ہے‘‘: ڈائریکٹر

#اِفّی ووڈ، 25 نومبر 2025

’’بندوساگر صرف ایک نام نہیں ہے ؛ یہ ایک ایسا جذبہ ہے جسے لاکھوں اوڈیہ لوگ پسند کرتے ہیں ۔  وہی جذبہ اس فلم کے وجود کا سبب بناہے۔  بندوساگر ، وہ مقدس جھیل ہے،جہاں ایک طرف آخری رسومات اور دوسری طرف نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے کی رسم ایک ساتھ ادا ہوتی ہیں ، جس سےزندگی کو خالص دائرے کی عکاسی ہوتی ہے۔  اس میں ایک انوکھی توانائی ، وہ لازوال آواز ہے ، جس سے ہر اوڈیہ باشندہ کا دل فطری طور پر جڑ جاتا ہے‘‘۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر ابھیشیک سوائن نے بحث کا آغاز کیا جب انہوں نے 56 ویں اِفّی میں پریس کانفرنس میں دیگر کاسٹ اور عملے کے ساتھ میڈیا سے ملاقات کی ۔

انہوں نے اپنے پروڈیوسر کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے مزید کہا: اوڈیہ سامعین کے لیے واقعی ایک حقیقی اوڈیہ فلم بنانے کا وژن تھا۔  انہوں نے کہاکہ پروڈیوسر شیلادتیہ بورا نے فوری طور پر تصور پیش کیااور اس کا عنوان ’بندوساگر‘ سے جوڑا۔  انہوں نے اس کہانی کو پرکشش ، تجارتی اور دل کی گہرائیوں سے اڈیشہ کے فن ، ثقافت اور بھرپور ورثے کا جشن مناتے ہوئے اسکرین پر لانے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ان سے اشارہ لیتے ہوئے ، پروڈیوسر بورا نے فلم کے بارے میں مزید کہا ، ’’ہم اِفّی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کر رہے ہیں  اور میں بندوساگر کو اس طرح کی قابل فخرشروعات دینے کے لیے اِفّی کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ، ’’اب ، بندوساگر کیوں بنایا گیااس پر آتے ہیں-ابھیشیک نے ابتدا میں مجھ سے ہندی فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا۔  میں نے صرف اس سے پوچھا، ’آپ اڈیشہ سے ہیں ، لوگ آپ کو وہاں جانتے ہیں ۔  اوڈیہ فلم کیوں نہیں بناتے ؟‘  میں ہمیشہ سے ایک ایسی فلم بنانا چاہتا تھا جس سے ہر اوڈیہ باشندہ  جڑ سکے ؛ چاہے وہ اڈیشہ کا محنت کش طبقے کا فرد ہو یا ناسا میں کام کرنے والا اوڈیہ پیشہ ور ہو۔‘‘

انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ اس فلم کا ٹائٹل انہیں فورا پسند آیا۔  یہ ان کے لیے زندگی کے پورےدائرے کی نمائندگی کرنے والا تھا۔  انہوں نے مزید تفصیل سے بتایا ، ’’بندوساگر  احتیاط سے ڈیزائن کی گئی فلم ہے ، جو ہمارے سامعین کے دلوں کو چھونے کے ارادے سے بنائی گئی ہے ۔  اس بار ، میں چاہتا تھا کہ یہ فلم اڈیشہ کے ہر کونے تک پہنچے  اور موسیقی اس وژن کا ایک لازمی حصہ بن گئی ۔  ہم نے اس فلم میں آٹھ نغمے شامل کئےہیں، ان میں سے کوئی بھی زبردستی یا حد سے زیادہ مسلط کردہ محسوس نہیں ہوتا ۔  ہر نغمہ کہانی سے فطری طور پر ربط رکھتا ہے ۔  اس لحاظ سے بھی بندوساگر ایک بہت ہی میوزیکل فلم ہے ۔ ‘‘

اداکارہ پرکروتی مشرا نے کہا ’’ایک فنکار کے طور پر ، بامعنیٰ کردار حاصل ہونا ہمیشہ حیرت انگیز محسوس ہوتا ہے   اور ایمانداری سے بات کریں، تو ایک خاتون اداکار کے طور پر ، ہمیں شاذ و نادر ہی ایسے کردار ملتے ہیں جو ہمیں واقعی اپنے فن کو ظاہر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔‘‘  ان کا ماننا تھا کہ بندوساگر ان کے لیے وہ موقع ہے، ’’گلیمر یا انتہائی نمائش کی ضرورت کے بغیر ، اسکرین پر حقیقی اور فطری نمودارہونا ایک آزاد انہ  تجربہ محسوس ہوا۔‘‘

اداکار دیپانت داسموہاپاترا نے مجمع کو بتایا ، ’’میں اپنے آپ کو ایک ہدایت کار کا اداکار سمجھتا ہوں کیونکہ آخر کار ، یہ ہدایت کار کا وژن ہے جسے ہم زندہ کر رہے ہیں  اور ہم سب اس بڑی تصویر کا صرف ایک حصہ ہیں ۔  ابھیشیک بھائی ایک ہدایت کار کے طور پر ناقابل یقین حد تک منظم اور واضح ذہن کے حامل ہیں  اور اِسی خصوصیت سے یہ فلم سازی کا عمل اور بھی بھرپور ثابت ہوا۔  یہ فلم اڈیشہ کے ہر پہلو، ہماری ثقافت، ہماری روایات، ہماری خورد و نوش، ہمارے جذبات کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے ۔  ایک ایسی فلم کا حصہ بننا جو اتنی مستند طور پر ہماری جڑوں کی نمائندگی کرتی ہے واقعی خاص رہا ہے ۔‘‘

ہدایت کار سوائن نے تبصرہ کیا ، ’’مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ دو چیزیں واقعی ایک صنعت کے طور پر آگے بڑھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں: ہماری موسیقی اور ہمارے مقامات ۔  یہ ہماری مضبوط ترین شناختیں ہیں ۔‘‘  انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اڈیشہ کے بہترین فنکاروں میں سے ایک اور بے حد مقبول گلوکار آنجہانی ہیومن ساگر صرف دس دن پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں اور ان کا آخری گانا اس فلم میں ہے ۔  اس لیے ہدایت کار نے فلم کو ان کی یاد میں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے اپنے ایک جملے میں پورے تصور کا خلاصہ پیش کیا ، ’’بندوساگر چلتے پھرتے اڈیشہ کی سیاحت کا تجربہ ہے ۔‘‘

فلم کا خلاصہ:

بھونیشور کے قدیم مندروں اور پیچیدہ گلیوں کے درمیان ، 22 سالہ سریجہ اپنی مرحومہ ماں کے ایک کرپٹک لیٹرکے ساتھ لندن سے آتی ہیں۔  ساگر ،جو ایک کرشماتی رام لیلا اداکار ہے، وہ سریجا کا ناپسندیدہ گائڈ بن جاتا ہے ، جو اسے ساحلی شہر پوری کی طرف لے جاتا ہے۔  وہاں، اس کا سامنا رگھوناتھ سے ہوتا ہے، جو ان کا دادا ہے،جس کا غم دنیا سے منہ پھیرنے اور اس کے فن کی شکل میں ظاہر ہوا ہے ۔  دریں اثنا، کالیا، اپنے بچے کے نقصان کے بعد حالات سے لڑتے ہوئے، اپنی بقاکی تلاش میں پوری کی مقدس زمین پربھٹک رہاہے ۔  اڈیشہ کی زندہ وراثت کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم نقل مکانی اور دوبارہ دریافت پر مبنی ہے ۔  اپنی باہم جڑی ہوئی کہانیوں کے ذریعے ، بندوساگر تعلق کی عارضی نوعیت اور کہانی کی تفریح بخش طاقت کی کھوج کرتا ہے ۔

مکمل پریس کانفرنس دیکھنے کالنک:

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں:

اِفّی کی  ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/

پی آئی بی کی اِفّی مائیکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

پی آئی بی کا اِفّی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

ایکس پوسٹ لنک: https://x.com/PIB_Panaji/status/1991438887512850647?s=20

ایکس ہینڈل: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

********************

 (ش ح  ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)

U.No. 1820


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194528   |   Visitor Counter: 6