نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سردار @150 یونٹی مارچ کی قومی پدیاترا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 26 نومبر کو آغاز کے لیے تیار


گجرات کے وزیراعلیٰ، تریپورہ کے وزیراعلیٰ اور دیگر ممتاز رہنما قومی پدیاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

میرا بھارت کے رضاکار ولبھ ودیانگر سے اسٹیچو آف یونٹی تک 11 روزہ یونٹی مارچ میں نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے

150 موضوعاتی مقامات، گرام سبھائیں، صفائی مہمات اور سودیشی اقدامات کے ذریعے سردار پٹیل کی وراثت کو موجودہ شہری ذمہ داری سے جوڑا جائے گا

Posted On: 25 NOV 2025 5:44PM by PIB Delhi

   نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس)  نے میرا بھارت کے ذریعے سردار @150 یونٹی مارچ کی نیشنل پدیاترا کا آغاز 26 نومبر کو شاستری میدان، ولبھ وِدیانگر سے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس دن پورے ملک میں یومِ آئین منایا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں میں ملک بھر میں پیدا ہونے والی جوش و خروش کی فضا پر بنیاد رکھتے ہوئے، یہ قومی مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے متاثر ایک وسیع ہم آہنگی پر مبنی تحریک کا نقطۂ عروج ہے۔

قومی پدیاترا کی شروعات کئی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں ہوگی، جن میں گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، تریپورہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مانک سہّا، وزیرِ مملکت برائے امورِ صارفین، خوراک و تقسیم عامّہ محترمہ نِموبین بمبھانیہ، مرکزی وزیرِ مملکت برائے خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ انوپریہ پٹیل، جناب جگدیش بھائی وشورکما (صدر بی جے پی گجرات)، جناب رمن بھائی سولنکی (وزیر برائے خوراک، سول و کنزیومر افیئرز، حکومتِ گجرات)، جناب کملیش بھائی پٹیل (وزیر مملکت برائے خزانہ، حکومتِ گجرات)، ڈاکٹر جے رام بھائی گامِت (وزیر مملکت برائے کھیل، نوجوان خدمات و ثقافتی سرگرمیاں)، پروفیسر ڈاکٹر ہرشاد بھائی پٹیل (وائس چانسلر، گجرات وِدیاپیٹھ)، ڈاکٹر نرنچن پی. پٹیل (وائس چانسلر، سردار پٹیل یونیورسٹی)، پیرا اولمپک میڈلسٹس سپنا ویاس و مانسی جوشی، آہری شِووہَم اور سابق کرکٹر جناب راکیش چوہان شامل ہیں۔ میرا بھارت کے رضاکار اور ہزاروں نوجوان اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ملک گیر جوش و خروش مختلف قبل از تقریب سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ 24 نومبر تک 780 میں سے 613 اضلاع میں یہ مہم پہنچ چکی ہے، جہاں ضلع اور اسمبلی سطح پر 1,422 پدیاترا منعقد ہوچکی ہیں، جو 431 لوک سبھا حلقوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اب تک یہ پدیاترا مجموعی طور پر 7,200 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرچکی ہے۔ راستے 2 سے 15 کلومیٹر تک رہے، جنہیں ہر علاقے کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کے لحاظ سے منتخب کیا گیا، تاکہ اتحاد، نظم و ضبط اور قومی فخر کی علامت بن سکیں۔ 14.3 لاکھ سے زائد شہریوں نے ان پدیاترا میں حصہ لیا، جس سے نوجوانوں کی غیر معمولی شمولیت کا ثبوت ملتا ہے۔

قومی پدیاترا 26 نومبر صبح 9 بجے کرمسد میں سردار پٹیل کی آبائی رہائش گاہ پر خراجِ عقیدت پیش کرنے سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد ولبھ وِدیانگر کے شاستری میدان میں سردار سبھا ہوگی، جہاں رہنما، اسکالرز اور نوجوان نمائندے سردار پٹیل کی قیادت کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ دوپہر 12 بجے باقاعدہ روانگی عمل میں آئے گی۔ یہ مارچ 11 دن میں تقریباً 180 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے کیوڑیا میں اسٹیچو آف یونٹی پہنچے گا۔

پہلے دن کا راستہ سردار پٹیل یونیورسٹی، شہید چوک، بھائی کاکا سرکل، ٹاؤن ہال سرکل، بورسَد چوَڑی، جیتودیہ روڈ، اندھاریا چوَڑی سے ہوتا ہوا نَوَلی پہنچے گا۔ نَوَلی میں شام کو مقامی رقص، لوک فنون اور کمیونٹی پروگرام ہوں گے، جو سردار پٹیل کی قدروں اور گجرات کی ثقافتی شناخت کے درمیان ایک زندہ رشتہ قائم کریں گے۔

پورے راستے میں 150 موضوعاتی مقامات ہوں گے، جہاں نمائشیں، مقامی ہنر، سرکاری اسکیمیں اور میرا بھارت رضاکاروں کے ذریعے عملی سیشن ہوں گے۔ روزانہ سردار گاتھا سیشن میں سردار پٹیل کی زندگی کے واقعات بیان کیے جائیں گے، تاکہ تاریخی شعور کو جدید شہری ذمہ داری سے جوڑا جاسکے۔ گرام سبھائیں، صفائی مہمات، ایک پیڑ ماں کے نام جیسی سرگرمیاں بھی ہوں گی، جو خدمت اور خود انحصاری کے پیغام کو مضبوط کریں گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، شرکا کو کھادی پہننے اور مقامی کاریگروں کی حمایت کی ترغیب دی جائے گی۔ راستے بھر سوَدیشی اسٹال، خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ، اور نوجوان جدّت کار آتم نربھر بھارت کی روح کو فروغ دیں گے، تاکہ مارچ تاریخ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرے اور مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے۔

پدیاترا 6 دسمبر کو اسٹیچو آف یونٹی پر قومی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جہاں تمام پدیاتری سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اجتماعی طور پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جن کی قیادت میں 562 ریاستوں کا انضمام کرکے جدید ہندوستان کی بنیاد پڑی۔

نیشنل پدیاترا کی تمام تفصیلات—راستوں کے نقشے، شیڈول اور رضاکاروں کی معلومات—ایم وائے بھارت پورٹل پر سردار @ 150 یونٹی مارچ کے تحت دستیاب ہیں، تاکہ ملک بھر کے نوجوان ایک بھارت، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے اصولوں کو فعال، باشعور اور ذمہ دار شہری شرکت کے ذریعے آگے بڑھا سکیں۔

*******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :     1800  )


(Release ID: 2194297) Visitor Counter : 6