پارلیمانی امور کی وزارت
یوم آئین کی قومی تقریبات 26 نومبر 2025 کو تاریخی مرکزی ہال، سموِدھان سدن میں شروع ہوں گی
प्रविष्टि तिथि:
25 NOV 2025 1:45PM by PIB Delhi
یوم آئین 2025 کے موقع پر قومی تقریب بدھ، 26 نومبر 2025 کو صبح 11:00 بجے سموِدھان سدن کے مرکزی ہال میں منعقد کی جائے گی۔ یہ موقع بھارت کی آئینی اقدار اور جمہوری روایات کا اعادہ کرنے کی علامت ہے۔
تقریب کی صدارت صدر جمہوریہ ہند کریں گی۔ نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، لوک سبھااسپیکر ، مرکزی وزراء اور دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ کی اس میں شرکت متوقع ہے۔
پروگرام کے دوران اسپیکر اور نائب صدرجمہوریہ اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کے بعد صدرجمہوریہ ہند کا خطاب ہوگا۔
یوم آئین کے حوالے سے، مرکزی ہال کی اس تقریب کے دوران درج ذیل ڈیجیٹل اجراء کا بھی اہتمام کیا گیا ہے:
- نو زبانوں میں آئینِ ہند کا اجرا—ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اوڑیا اور آسامی جو قانون سازیہ کے محکمہ نے تیار کیے ہیں۔
- وزارتِ ثقافت کی تیار کردہ یادگاری کتاب ’’ بھارت کی سموِدھان سے کلا اور کیلی گرافی‘‘ (ہندی نسخہ) کا اجرا۔
پروگرام میں صدر جمہوریہ کی قیادت میں تمہید کو پڑھے جانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ملک بھر میں تمام مرکزی وزارتیں/محکمے، ان کے ماتحت و منسلک دفاتر، ریاستی/مرکزی زیرانتظام علاقے کی حکومتیں اور مقامی ادارے اس موقع کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کریں گے۔ شہری اس میں درج ذیل طریقوں سے حصہ لیں گے:
- MyGov.in اور Constitution75.com پر تمہید کو پڑھا جانا۔
- شرکت سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری ہونا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنا۔
- ’’ہمارا سموِدھان – ہمارا سوابھیمان‘‘ کے عنوان پر قومی سطح کا آن لائن کوئز اور بلاگ/مضمون نویسی کے مقابلے۔
- پنچایت سے پارلیمنٹ کی سطح تک آئین کے موضوع پر کانفرنسیں، سیمینارز، مباحثے، مختصر فلمیں، نمائشیں، ثقافتی پروگرام، پوسٹر/پینٹنگ اور رنگولی مقابلے اور دیگر سرگرمیاں۔
یوں یومِ آئین 2025 پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود بھارتیوں کے لیے آئینی اقدار کے قومی تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔
****
ش ح۔ ا ع خ۔ ش ب ن
Uno-1768
(रिलीज़ आईडी: 2194053)
आगंतुक पटल : 19