وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ماہے  کو بحریہ میں شامل کیا گیا، ہندوستان کا پہلا ماہے طرز کا آبدوز شکن اورکم گہرائی والاجنگی جہاز مغربی بحری کمان میں شامل ہوا

प्रविष्टि तिथि: 24 NOV 2025 3:38PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے آئی این ایس ماہے کو باقاعدہ طور پرپانی میں اتارا جو کہ ماہے طرز کا آبدوز شکن اور کم گہرائی والا جنگی جہاز (اے ایس ڈبلیو- ایس ڈبلیو سیشش) کا پہلا جہاز ہے جو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔جہاز کو بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب کا انعقاد نیول ڈاک یارڈ، ممبئی میں 24 نومبر 2025 کو ہوا۔

اس تقریب کی میزبانی مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل کرشن سوامی ناتھن نے کی، جبکہ اس کی صدارت فوجی عملے کے سربراہ جنرل اپیندر دیویدی نے کی۔ اس موقع پربحریہ کے اعلیٰ افسران، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی کے نمائندے اور معزز مہمانان بھی موجود تھے۔

اس جہاز کا نام مالا بار ساحل پرواقع تاریخی ساحلی شہر ماہے سےمنسوب ہے۔ اس شہر کی بحری وراثت اور پرسکون آبی گزرگاہ جہاز کی خوبصورتی اور طاقت کے توازن کی عکاسی کرتی ہے۔ جہاز کے کرسٹ میں اُرومی شامل ہے، جو کہ کَلاری پائیٹّو کی مضبوط تلوار ہے اور یہ ایک خاص طرز کی نیلی لہروں سے اُبھرتی دکھائی گئی ہے — جو چالاکی، درستگی اورخطرناک صلاحیت کی علامت ہے۔

جہاز کا ماسکوٹ، چیتا، رفتار اور توجہ مرکوز کرنے کی خصوصیات کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ اس کا نعرہ “خاموش شکاری”  جہاز کی خاموشی، ہوشیاری، اور کبھی نہ  شکست  کھانے والی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی کے ذریعے ڈیزائن اورتیار کردہ آئی این ایس ماہے اپنی طرزکا 8 جہازوں  میں سے پہلا جہاز ہے۔ بی ای ایل، ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، مہندرا ڈیفنس سسٹمز، این پی او ایل، اور 20 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز کی مہارت پر روشنی ڈالتے ہوئے، یہ پروجیکٹ ہندوستان کے بحریہ کے ڈیزائن، سازوسامان، اور نظام کے انضمام کے بڑھتے ہوئے ایکو نظام کو تقویت دیتا ہے۔ آئی این ایس ماہے آتم نربھر بھارت کی روشن  علامت کے طور پر کھڑا ہے۔ 80فیصد سے زیادہ مقامی سازو سامان کے ساتھ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے گھریلو حل اور اختراعی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مقامی بنانے کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

آئی این ایس ماہے کی بحریہ میں شمولیت نے ہندوستانی بحریہ کی اے ایس ڈبلیو صلاحیتوں میں خاص طور پر ساحلی علاقوں میں خطرات کا مقابلہ کرنے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ جہاز کا جنگی سوٹ متعدد سسٹمز کو ایک درست اور طاقتور نیٹ ورک میں ملا دیتا ہے۔ اسے خاص طور پر ساحلی اور سمندر کے گہرے پانی میں  آبد دوز شکن کارروائی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جدید ہتھیاروں، سینسرز اور مواصلاتی نظاموں سے لیس یہ جہاز ذیلی سطح کے خطرات کو درستگی کے ساتھ پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور ان کو بے اثر کرنے کے قابل بناتا ہے، یہ جہاز کم گہرائی والے پانی میں طویل عرصے تک آپریشنز کو برقرار رکھ سکتا ہے اور اس میں تکنیکی طور پر جدید مشینری اور کنٹرول سسٹم موجود ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی این ایس ماہے کی شمولیت نہ صرف ایک طاقتور نئے بحری پلیٹ فارم کی شمولیت کو نشان زد کرتی ہے، بلکہ یہ دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  پیچیدہ لڑاکاوں کو ڈیزائن، تیار اور تعینات کرنے کی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاز کو شامل کرنے سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا تاکہ سمندر کے قریب تسلط کو یقینی بنایا جاسکے، ساحلی سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا جاسکے اور ساحل کے پار ہندوستان کے سمندری مفادات کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی طاقت بری، بحری اور فضائیہ میں ہم آہنگی میں مضمر ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مستقبل کے تنازعات کثیرجہتی ہوں گے اور اس کے لیے قومی سطح پر متحدہ  کوششوں کی ضرورت ہے۔ آپریشن سندورکو مشترکہ طور پر ایک ماڈل کے طور پر پیش کرتے ہوئے، انہوں نے دنیا بھر میں ایچ اے ڈی آر اور ایمفیبیئس آپریشنز میں آرمی اور نیوی کی دیرینہ شراکت کو بھی اجاگر کیا۔

ماہے  طرز کی ساحلی دفاع کی پہلی لائن تشکیل دی جائے گی، جو بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے سطح کے جنگجوؤں، آبدوزوں، اور ہوا بازی کے اثاثوں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے سمندری آپریشن کے علاقوں پر مسلسل چوکسی برقرار رکھے گی۔ آئی این ایس ماہے نے ہندوستانی بحریہ کی جنگی تیاری، ہم آہنگی اور آتم نر بھر کے طور پر حیثیت کی تصدیق کی ہے، جو ایک وکست  اورسمردھ  بھارت کے لیے سمندروں کی حفاظت کرتی ہے۔

*****

 

ش ح۔ م ع ۔ اش ق

U. No- 1724


(रिलीज़ आईडी: 2193632) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Malayalam , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil