محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے لیبر کوڈز کا خیرمقدم کیا؛ سماجی تحفظ اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے عالمی رفتار کی جانب اشارہ قرار دیا


مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل نے لیبر کوڈز میں سماجی تحفظ اور کم از کم اجرتوں پر خصوصی توجہ کو اجاگر کیا

آئی ایس ایس اے نے بھارت کے لیبر کوڈز کو عالمی سماجی تحفظ کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا

Posted On: 22 NOV 2025 5:20PM by PIB Delhi

مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایل او) اور سماجی تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم (ISSA) جیسے ممتاز بین الاقوامی اداروں نے حکومتِ ہند کی جانب سے 21 نومبر 2025 کو چار لیبر کوڈز نافذ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اصلاحات کو سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، کم از کم اجرت کے ڈھانچے کو بہتر کرنے اور ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے ان عالمی اداروں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت کی کوششیں جامع اور جدید لیبر سسٹمز کے فروغ سے متعلق عالمی مباحثے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان بیانات نے عالمی سطح پر لیبر اور سماجی تحفظ کے معیارات کی تشکیل میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت کو مزید نمایاں کیا ہے۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارت کی لیبر اصلاحات کی ستائش کی۔

مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ “آج بھارت کے نئے لیبر کوڈز کے اعلانات، خصوصاً سماجی تحفظ اور کم از کم اجرتوں سے متعلق پیش رفت کو دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔ اصلاحات کے نفاذ کے دوران حکومت، آجر اداروں اور مزدوروں کے درمیان سماجی مکالمہ انتہائی ضروری رہے گا تاکہ یہ تبدیلیاں مزدوروں اور کاروبار دونوں کے لیے مثبت ثابت ہوں۔”

آئی ایس ایس اے نے بھارت کے لیبر کوڈز کا خیر مقدم کیا

آئی ایس ایس اے (ISSA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ‌ “بھارت کے لیبر کوڈز مضبوط اور زیادہ جامع سماجی تحفظ کے نظام کی عالمی کوششوں کو نئی رفتار فراہم کرتے ہیں۔ آئی ایس ایس اے اس اہم سنگِ میل کا خیرمقدم کرتی ہے اور کوریج، تحفظ اور ادارہ جاتی صلاحیت میں مسلسل سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔”

ان ممتاز بین الاقوامی اداروں کے بیانات بھارت کے لیبر کوڈز پر مثبت عالمی ردعمل کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر منصفانہ اجرتوں کے فروغ، سماجی تحفظ کے دائرہ کار میں توسیع اور افرادی قوت کی زیادہ باضابطہ تنظیم کی سمت پیش رفت کے حوالے سے۔ وزارتِ محنت و روزگار نے عالمی اداروں اور ملکی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل اشتراکِ عمل کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لیبر نظام کو مزید مضبوط بنانے اور اصلاحات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔

******

ش ح۔ م ع۔ ول

Uno-1648


(Release ID: 2193013) Visitor Counter : 5