زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اناج کی ریکارڈ پیداوار نے سابقہ تمام بلندیوں کو توڑ دیا،بھارت کے زرعی شعبے میں کامیابی کے نئے ابواب کا اضافہ کیا
وزارت زراعت کی طرف سے جاری کردہ 2024-25 کے لیے فصلوں کی پیداوار کے حتمی تخمینے میں کہا گیا ہے کہ اناج کی کل پیداوار میں تقریباً 8 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے
غذائی اجناس کی پیداوار 2024-25 میں بڑھ کر 357.73 ملین ٹن ہو گئی، جو کہ 2023-24 میں 332.30 ملین ٹن تھی
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔
حکومت کے تیل کے بیجوں کے مشن نے امید افزا نتائج پیش کیے - تیل کے بیج کی پیداوار تقریباً 43 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو 2023-24 میں 39.67 ملین ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ 10 سالوں میں حاصل کی گئی غذائی اجناس کی کل پیداوار میں 106 ملین ٹن سے زیادہ کی تاریخی نمو
سال 2015-16 میں 251.54 ملین ٹن کے مقابلے میں گزشتہ سال 357.73 ملین ٹن خوراک کی ریکارڈ پیداوار ہوئی
دالوں کے لیے ایم ایس پی کی خریداری کی یقین دہانی بڑی تعداد میں کسانوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔جناب شیوراج سنگھ چوہان
Posted On:
20 NOV 2025 8:38PM by PIB Delhi
دالوں کے مشن میں خود انحصاری‘ دالوں کی پیداوار کو مزید رفتار دے گا:جناب چوہان
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں 2024-25 کے لیے فصل کی پیداوار کے حتمی تخمینے جاری کیے، جس میں اناج کی ریکارڈ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے ملک کے کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں حوصلہ افزا اضافے کا بھی خیر مقدم کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ دس سالوں میں اناج کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2015-16 میں 251.54 ملین ٹن سے پیداوار 106 ملین ٹن بڑھ کر 357.73 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ چاول کی پیداوار بھی 1,501.84 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کے 1,378.25 لاکھ ٹن سے 123.59 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ گندم نے بھی ریکارڈ اضافہ درج کیا ہے، جو بڑھ کر 1,179.45 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے 1,132.92 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 46.53 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ مونگ کی پیداوار بڑھ کر 42.44 لاکھ ٹن، سویا بین 152.68 لاکھ ٹن اور مونگ پھلی کی پیداوار بڑھ کر 119.42 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔ مکئی اور ’شری انا‘ (جوار) کی پیداوار کا تخمینہ بالترتیب 434.09 لاکھ ٹن اور 185.92 لاکھ ٹن ہے، جو پچھلے سال بالترتیب 376.65 لاکھ ٹن اور 175.72 لاکھ ٹن تھا۔
تیل کے بیجوں کی پیداوار میں زبردست اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ 2024-25 کے دوران تیل کی کل پیداوار کا تخمینہ 429.89 لاکھ ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 2023-24 میں 396.69 لاکھ ٹن کی پیداوار سے 33.20 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ یہ اضافہ ریکارڈ مونگ پھلی اور سویا بین کی پیداوار سے ہوا، جس کا تخمینہ بالترتیب 119.42 لاکھ ٹن اور 152.68 لاکھ ٹن ہے۔ یہ پچھلے سال کے 101.80 لاکھ ٹن اور 130.62 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 17.62 لاکھ ٹن اور 22.06 لاکھ ٹن کے اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ریپسیڈ اور سرسوں کی پیداوار کا تخمینہ 126.67 لاکھ ٹن ہے۔
مرکزی وزیر زراعت نے فصل کے حساب سے تفصیلات بھی پیش کیں:
کل اناج۔ 3,577.32 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
چاول ۔ 1,501.84 لاکھ ٹن (ریکارڈ))
) گندم ۔ 1,179.45 لاکھ ٹن (ریکارڈ
) غذائیت ؍موٹے اناج – 639.21 لاکھ ٹن
مکئی - 434.09 لاکھ ٹن
کل دالیں 256.83 لاکھ ٹن
شری انا (جوار) 185.92 لاکھ ٹن
چنا 111.14 لاکھ ٹن
مونگ 42.44 لاکھ ٹن
تور - 36.24 لاکھ ٹن
کل تیل کے بیج 429.89 لاکھ ٹن
) سویا بین 152.68 لاکھ ٹن (ریکارڈ
) مونگ پھلی - 119.42 لاکھ ٹن (ریکارڈ
) ریپسیڈ اور سرسوں - 126.67 لاکھ ٹن
گنا - 4,546.11 لاکھ ٹن
کپاس - 297.24 لاکھ گانٹھیں۔ہر ایک 170 کلو
جوٹ اور میستا - 88.02 لاکھ گانٹھیں۔ہر ایک 180 کلو
حتمی تخمینہ جاری کرنے کے بعد، مرکزی وزیر زراعت نے مستقبل کی حکمت عملیوں کے بارے میں سینئر حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں شروع کیا گیا ’’ دالوں میں خود انحصاری مشن‘‘ دالوں کی پیداوار میں اضافہ کو مضبوط رفتار دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مختلف زرعی بہبود کے پروگرام غذائی اجناس کی پیداوار میں اسی طرح کے مثبت نتائج برآمد کرتے رہیں گے۔
جناب چوہان نے تور، اُڑد، چنا اور مونگ کے لیے ایم ایس پی کی خریداری کی یقین دہانی پر بھی روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس اہم اقدام سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت زراعت اور کسانوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے موثر کوششیں جاری رکھے گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 1572
(Release ID: 2192334)
Visitor Counter : 8