PIB Headquarters
ملک کے ہنرمند
Posted On:
20 NOV 2025 11:24AM by PIB Delhi
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر: ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی شاندار پیشکش

بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والا انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) ملک کی سب سے بڑی اور ثقافتی طور پر سب سے مؤثر نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اپنی 44 سالہ وراثت اور اس سال کے موضوع ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے ساتھ یہ میلہ شریک ریاستوں، فوکس ریاستوں، مختلف وزارتوں، عالمی شرکاء، ایم ایس ایم ای، دست کاروں اور اسٹارٹ اَپس کو ایک ہی چھت کے نیچےجمع کرتا ہے، جو تنوع میں یکجہتی اور بھارت کے معاشی اعتماد کی جھلک پیش کرتا ہے۔میلے کی وسیع ترتیب جس میں کثیر المقاصد ہال، ریاستی پویلین، بین الاقوامی وفود اور ایک پُررونق ثقافتی کیلنڈر شامل ہے ۔ ایک ایسا متحرک ماحول بناتی ہے جہاں روایات، جدت اور کاروباری جذبہ خوبصورتی سے یکجا ہوتے ہیں۔
بھارت کے پورے ثقافتی منظرنامے کا نظارہ
ایک سیاح کے نقطہ نظر سے، انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (ہندوستان کا بین الاقوامی تجارتی میلہ )بھارت کی ثقافتی اور دستکاری وراثت کے ایک دلکش سفر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ مختلف ہالوں سے گزرتے ہوئے، رنگوں، بناوٹوں اور ہنر کی شکل میں مجسم ملک کی لسانی، فنی اور علاقائی تنوع کا نظارہ کرنا ایک منفرد تجربہ بن جاتا ہے۔
ہر پویلین اپنے ریاستی تشخص کو پیش کرتا ہے ۔ جھارکھنڈ کے ہینڈ لوم اور قبائلی فن سے لے کر اتر پردیش کے نفیس دھات کے کاریگروں کے کام تک، اور راجستھان کے رنگا رنگ بلاک پرنٹس تک۔ نمائش کی روشنی میں آئینہ کاری جھلملاتی ہے، ٹیراکوٹا کے برتن راہداریوں کی زینت بنتے ہیں، جبکہ قبائلی زیورات، بانس کی دستکاریاں، جُوٹ کا کام اور ہاتھ سے کڑھائی کیے گئے کپڑے نسل در نسل سنبھالی گئی مہارتوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف کے ملٹی پروڈکٹ پروفائل میں نمایاں کیے گئے یہ دستکاریاں اپنے متنوع نقش و نگار، تکنیکوں اور مواد کے ذریعے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہیں۔
پورے میلے میں ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کا موضوع بھرپور انداز میں گونجتا ہے۔ ریاستی دن کے ثقافتی پروگرام، لوک موسیقی، کلاسیکی فنون اور ورکشاپس ایسا ہمہ گیر ماحول پیدا کرتے ہیں جہاں آنے والے لوگ دستکاری، ثقافت اور تخلیقی اظہار کے ذریعے ہندوستان کی تنوع میں یکجہتی کو اپنی آنکھوں سے محسوس کر سکتے ہیں۔
دستکاری، برادری اور تجارت کو مضبوط بنانے والا پلیٹ فارم


ایک نمائش کنندہ کے نقطۂ نظر سے، انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر صرف ایک سالانہ نمائش نہیں ہے۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں برسوں کی محنت، خاندانی روایات اور برادری کی شناختیں دنیا کے سامنے جلوہ گر ہوتی ہیں۔ ہر اسٹال کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے: صبح سویرے کرگھے پر ہونے والا کام، احتیاط سے پیک کر کے دور دراز سے لائی گئی مصنوعات، اور یہ امید کہ کوئی نیا خریدار اس فن کو آنے والی نسلوں تک برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔
ہالوں میں مختلف دستکاری برادریوں نے بھی ملتے جلتے تجربات کا ذکر کیا۔ جھارکھنڈ کے پیٹکر فنکاروں نے بتایا کہ یہ میلہ بھارت کی قدیم ترین اسکرول پینٹنگ روایات میں سے ایک کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے وہ اپنی باریک لکیروں والے فن کے ذریعے کہانیاں بیان کر سکتے ہیں۔ بہار کے مدھوبنی مصوروں نے بتایا کہ آئی آئی ٹی ایف زائرین کے ساتھ براہِ راست رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو ہاتھ سے بنائے گئے کام میں موجود نفاست اور علامتی معنویت کی قدر کرتے ہیں۔

کچھَ کے روایتی گائے کے گھنٹوں کے بنانے والے فنکاروں نے بتایا کہ ان کا ہنر وقت کے ساتھ کیسے ترقی پذیر ہوا ہے۔ ابتدا میں یہ صرف مویشیوں کے لیے عملی گھنٹوں کے طور پر تیار کیے جاتے تھے، لیکن آج یہ ہنر موسیقی کے آلات، ہوا میں جھولنے والے جھانج اور سجاوٹی اشیاء تک پھیل گیا ہے، جو اپنے ہاتھ سے تیار کردہ مخصوص صوتی معیار کو برقرار رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی ایف انہیں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور زائرین کے ساتھ براہِ راست رابطے کا نایاب موقع فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح، راجستھان کے جُٹی کے کاریگروں نے بتایا کہ یہ میلہ ان کے محنت طلب چمڑے کے ہنر کو برقرار رکھتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشین سے بنے جوتے بازاروں پر غالب ہیں۔ ملک بھر کے کئی ہتھ کرگھہ کاری کے گروپوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف ان چند پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جہاں مختلف علاقائی بنائی روایات ،قبائلی بنائی سے لے کر وراثتی ریشم تک وسیع اور قدر شناسی کرنے والے ناظرین کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔

کئی نمائش کنندگان کے لیے میلے میں شرکت براہِ راست ان کی روزگار کی حفاظت سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ ایونٹ انہیں ایسے خریداروں سے جوڑتا ہے جن تک وہ عام طور پر نہیں پہنچ پاتے ۔ برآمد کنندگان، ادارہ جاتی خریدار اور وہ خاندان جو مستند ہاتھ سے تیار شدہ اشیاء کے خواہاں ہوتے ہیں۔ کاروباری دنوں اور عام عوامی دنوں کے امتزاج سے دستکار آرڈرز پر بات چیت کرنے، اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور ان ناظرین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد پاتے ہیں جو دستکاری کی مہارت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر، آئی آئی ٹی ایف دستکاروں کو پہچان کا احساس دلاتا ہے۔ یہ انہیں اپنے کام کے پیچھے موجود طریقہ کار، مواد اور تاریخ کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے بھارت کے ثقافتی اور تخلیقی منظرنامے میں ان کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان برادریوں کے لیے جنہوں نے نسلوں سے یہ ہنر محفوظ رکھا ہے، یہ میلہ یاد دہانی کے طور پر کھڑا ہے کہ ان کی مہارتیں آج بھی متعلقہ، معزز اور قابلِ تعریف ہیں۔

ڈاکٹر جی داسارادھا چاری۔ روایتی لکڑی کی نقش و نگار
صدیوں سے لکڑی کی نقالی کا مشق کرنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جی داسارادھا مندر کی روایت میں چھپے ہوئے ہنر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آج وہ اور ان کے علاقے کے دستکار لال چندن، سفید چندن، شیشم اور ساگون کا استعمال کرتے ہوئے روایتی پینلز اور جدید مفید اشیاء دونوں تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی تکنیک نسل در نسل منتقل ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ جب ہم جدید اشیاء تیار کرتے ہیں، تب بھی ہنر وہی رہتا ہے۔
پچیس سال سے زیادہ عرصے سے، وہ آئی آئی ٹی ایف میں اپنے کام کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مارکیٹ کے دور میں، آئی آئی ٹی ایف ایک حقیقی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ لوگ دستکاری کو دیکھ اور محسوس کر سکتے ہیں اور ہر فن پارے کے پیچھے چھپی محنت کو سمجھ سکتے ہیں۔
دیوکی پریدا-دھوکرا آرٹ ، اڈیشہ
دیوکی کے لیے، ڈھوکرہ ایک زندہ روایت ہے جو ان کی قبائلی برادری کی ثقافتی شناخت کی تعریف کرتی ہے۔ وہ اپنے گاؤں کی خواتین کے ساتھ مل کر روزمرہ کی قبائلی زندگی سے متاثر ہو کر پیتل کی مجسمے، زیورات اور نقوش تیار کرتی ہیں۔
دیوکی کہتی ہیں کہ ہر ڈیزائن یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کہاں سے آئے ہیں۔ جب لوگ ہمارے کام کو دیکھتے ہیں، تو وہ ہماری ثقافت کو سمجھ پاتے ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف میں حصہ لینے سے انہیں زائرین کے ساتھ براہِ راست رابطے اور ہر فن پارے کے پیچھے چھپی کہانی بتانے کا موقع ملتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ یہاں میں اپنے مصنوعات کے پاس بیٹھتی ہوں اور سمجھاتی ہوں کہ ہم انہیں کیسے بناتے ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف ہمیں جیسے چھوٹے دستکاروں کو یقین دلاتا ہے کہ ہماری وراثت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

میلے کی آوازیں

دھیرج - کین اور بانس کی دستکاری، آسام
اپنے خاندان کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے، دھیرج ایک دستکاروں کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ کین اور بانس کی مصنوعات تیار کی جا سکیں جو آسام کی قدیم دستکاری روایتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں کئی خاندان اس کام پر منحصر ہیں۔ ہر چیز کسی نہ کسی کی روزگار کی حمایت کرتی ہے۔
آن لائن فروخت کے باوجود، وہ آئی آئی ٹی ایف کو ایک منفرد موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ یہاں آتے ہیں، مصنوعات کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور اس میں شامل مہارت کو دیکھتے ہیں۔ یہ پہچان ہمارے جیسے دستکاروں کے لیے بہت اہم ہے۔

مادھوری سنگھ-روایتی مٹی اور جوٹ کی گڑیا ، بہار
ایک سابقہ اسکول ٹیچر، مادھوری نے وبا کے دوران روایتی مٹی اور جوٹ کی گڑیا بنانا شروع کیں۔ ان کی گڑیا ہندوستانی رواج، تہوار اور لباس کو پیش کرتی ہیں، جو رنگین جوٹ کے کپڑوں کے ساتھ ہاتھ سے بنے مٹی کے جسم کو جوڑتی ہیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ وہ ایسی گڑیا بنانا چاہتی تھیں جو ہمارے اپنے لوگوں اور ہماری اپنی روایات کی عکاسی کریں۔
ان کے کام نے ان کے کمیونٹی کی کئی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو دستکاری سیکھنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ یہ ہنر سیکھیں تو اپنی مدد کر سکیں گی، اسی لیے میں انہیں سکھاتی ہوں۔
آئی آئی ٹی ایف میں، انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے کام کو ایسا ناظرین ملتا ہے جو اس کی ثقافتی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
بھارت کی ثقافتی اور اقتصادی کہانی میں آئی آئی ٹی ایف کی بڑی اہمیت
بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں، ‘‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’’ کا تصور بڑی تقریروں میں نہیں بلکہ مشترکہ دستکاری کی خاموش ہم آہنگی میں زندہ ہوتا ہے۔ یہاں، مدھو بنی کے رنگ ڈھوکرہ کی چمک سے ملتے ہیں۔ کچھَ کے گائے کے گھنٹوں کی لَے آسام کی بانس کی نرمی کے ساتھ گھل مل جاتی ہےاور تروپتی کی لکڑی میں کندہ کی گئی کہانیاں بہار کی مٹی کی روایات کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔
ان اسٹالوں اور راہداریوں میں بھارت کی تنوع الگ نہیں بلکہ ایک ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ ہر دستکار اپنی زمین، اپنی یادداشت اور اپنی نسل کا ایک حصہ لاتا ہے اور اسے ایسے پلیٹ فارم پر رکھتا ہے جہاں یہ قومی قالین(نقش و نگار) کا حصہ بن جاتا ہے۔ زائرین رُک کر سنتے ہیں، سیکھتے ہیں اور ان کہانیوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، یوں خود اس قالین (نقش و نگار)کے دھاگوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔
جیسے جیسے میلہ اپنی اختتام کی طرف بڑھتا ہے یہ ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ بھارت کی طاقت اسی قدرتی امتزاج میں مضمر ہے ۔کئی ثقافتیں، کئی زبانیں، کئی ہاتھ، ایک مشترکہ شناخت تخلیق کرتے ہیں۔ آئی آئی ٹی ایف اس یکجہتی کو خاموش شائستگی کے ساتھ پیش کرتا ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ جب ملک کی روایات ساتھ ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، تو بھارت نہ صرف متنوع بلکہ خوبصورتی اور طاقت سے بھرپور ایک مکمل ملک کے طور پر سامنے آتا ہے۔
Artisans of a Nation
******
ش ح۔ م ع ن ۔ ع ر
U. No-1549
(Release ID: 2192100)
Visitor Counter : 7