ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایس ایف 2025 سے پہلے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ممکنہ اختراع کاروں کے لیے ’ملک گیر  اختراعی چیلنج‘ کا آغاز کیا


وزیر  موصوف نے طلباء، اسٹارٹ اپس اور ’جین زی ‘  ایوارڈ یافتہ اختراعی خیالات اور ہندوستان کے سائنسی مستقبل کو تشکیل دینے کی اپیل کی

وزیر موصوف نےیہ بھی   مشاہدہ کیا کہ پچھلے 11 سالوں میں ہندوستان کے سفر نے سائنس اور ٹکنالوجی میں ایک تاریخی ریکارڈقائم کیا  ہے، جس نے ملک کو ڈیپ ٹیک کے ایک ابھرتے ہوئے پاور ہاؤس کے طور پر پہچان دی  ہے

Posted On: 19 NOV 2025 5:51PM by PIB Delhi

آنے والے آئی آئی ایس ایف2025 سے پہلے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک ’ملک یر اختراعی چیلنج‘ کا آغاز کیا، جو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممکنہ اختراع کاروں کے لیے کھلا ہے، جس میں ہندوستان کے ’جین زی ‘ کو اس راہ کی رہنمائی کے لیے خصوصی دعوت دی  گئی ہے۔

وزیر موصوف نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان کے سفر نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا  ہے، جس نے ملک کو ایک ابھرتے ہوئے ڈیپ ٹیک پاور ہاؤس کے طور پر شناخت بنایا  ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج جاری ایک ویڈیو پیغام میں یہ اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان اب 6000 سے زیادہ ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی میزبانی کر رہا ہے، بائیو اکانومی 14 گنا بڑھ چکی ہے، آراینڈ ڈی  میں سرمایہ کاری دوگنی ہو گئی ہے، خلائی سیکٹر نے نجی کھلاڑیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی خلائی معیشت بنانے کے لیے کھول دیا ہے، اور ہندوستان نے اپنا پہلا قومی کوانٹم مشن شروع کیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔

وزیر موصوف نے ویڈیو پیغام میں کہا، یہ صرف ترقی نہیں ہے۔بلکہ  ہندوستان مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے۔ اور اگلی پیش رفت آپ کی طرف سے ہو سکتی ہے۔

 

یہ چیلنج 6 دسمبر سے شروع ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2025 کے سلسلے میں شروع کیا گیا ہے، جس کا تھیم ’وگیان سے سمردھی: خود کفیل بھارت ہے۔

اس ضمن میں تصورات، پروٹوٹائپس، اور پائلٹس کو بھی قبول کیا جائے گا، جب تک کہ وہ وضاحت، مقصد، اور پیمانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔

درج ذیل لنک کا استعمال کرتے ہوئے مائی جی او وی  پلیٹ فارم پر گذارشات کی جا سکتی ہیں: https://www.mygov.in/task/one-innovation-towards-self-reliant-india/۔ اس کا لنک سوشل میڈیا پر وزیر موصوف کے ویڈیو پیغام میں بھی شیئر کیا گیا ہے۔

بہترین آئیڈیاز کو آئی آئی ایس ایف 2025 کے دوران پہچانا جائے گا اور ڈی ٹی ایس ، ڈی بی ٹی ، سی ایس آئی آر  اور بی آئی آراے سی  کے تعاون سے پیمانے کے لیے ایک منظم راستہ دیا جائے گا۔ وزیر نے ذاتی طور پر اعلی اختراعات کو اجاگر کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کا عہد بھی کیا ہے تاکہ انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملے۔

اس پہل کے پیچھے کی اس کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا  کہ ہندوستان ایک فیصلہ کن لمحے پر ہے، جدت طرازی کے ماحولیاتی نظام کی پختگی کے ساتھ، اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کے مشن جاری ہیں اور سائنس قوم کی تعمیر میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر صحیح پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو حقیقی دنیا کے حل کلاس رومز، کمیونٹی لیبز، ورکشاپس، فارموں اور دور دراز کے اضلاع سے نکل سکتے ہیں۔

نوجوانوں کے لیے پیغام واضح تھا: ’’تمام اختراع کرنے والوں کو، خاص طور پر جین زی : ہندوستان سن رہا ہے۔‘‘

جیسا کہ ملک  آئی آئی ایس ایف2025 کی تیاری کر رہا ہے، اس چیلنج کا مقصد ملک کے سائنسی مزاج کو بڑھاوا دینا اور عالمی چیلنجوں کے لیے قابل توسیع ہندوستانی حل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نوجوان ذہنوں کی طاقت اور نچلی سطح پر اختراعات کو متحرک کرتے ہوئے، وزارت سائنس کو خوشحالی اور خود انحصاری دونوں کے لیے ایک قوت کے طور پر تصور کرتی ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’آئیں سائنس کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018VXO.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00247PZ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033LJH.png

ش ح ۔ ال

UR-1509


(Release ID: 2191849) Visitor Counter : 8