وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری کا محکمہ 21 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں ماہی پروری کا عالمی دن منائے گا


تقریب میں بھارت کی نیلگوں معیشت سے متعلق  اصلاحات کو اجاگر کیا جائے گا، پائیدار ماہی پروری اور اضافی قدر و قیمت پر مبنی سمندری غذائی برآمدات کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے

Posted On: 19 NOV 2025 3:28PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعتوں کے مرکزی وزارت کے تحت محکمۂ ماہی پروری 21 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں ورلڈ فشریز ڈے 2025 منائے گا۔

اس سال کا موضوع "بھارت کی بلو ٹرانسفارمیشن: سی فوڈ ایکسپورٹس میں ویلیو ایڈیشن کو مضبوط بنانا" ہے، جو ملک کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اپنی سمندری اور میٹھے پانی کی آبی مصنوعات کو اعلیٰ قدر کے حامل، عالمی سطح پر مسابقتی مصنوعات میں تبدیل کرے۔

افتتاحی اجلاس میں ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعتوں اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر شری راجیورنجن سنگھ عرف لالن سنگھ ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔

ان کے ساتھ ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعتوں کے محکمہ  اور پنچایتی راج کے  وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعتوں  اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب  جارج کوریئن بھی نئی دہلی میں شریک ہوں گے۔

اس عظیم تقریب میں بھارت اور بیرونِ ملک سے مندوبین شرکت کریں گے، جن میں تقریباً 27 ممالک کے وفود بھی شامل ہوں گے، جو نیلگوں معیشت میں بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی شراکت داریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

تقریب کے دوران، محکمہ نیشنل فریم ورک آن ٹریس ایبلٹی اِن فشریز اینڈ ایکواکلچر جاری کرے گا، جس کا مقصد ماہی پروری اور ایکواکلچر کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی نظام قائم کرنا ہے، تاکہ ملکی اور بین الاقوامی ضابطوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے، غذائی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے، پائیداری میں اضافہ ہو اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ پائیدار ماہی پروری اور ایکواکلچر کے لیے متعدد اہم اقدامات بھی شروع کیے جائیں گے جن میں آبی حیاتیات کے لیے ایس او پیز، اسمارٹ اور مربوط بندرگاہوں کے لیے رہنما خطوط، فِش لینڈنگ سینٹروںکے لیے رہنما خطوط، مچھلیوں کی افزائش کے لئے مکسوص آبی ذخائر کے انتظامات   کے لیے رہنما خطوط اور ساحلی آبی حیاتیات  کے لئے رہنما خطوط   کا مجموعہ شامل ہیں۔

یہ تمام وسائل مل کر بھارت کے آبی شعبے میں ذمہ دارانہ ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیتے ہیں۔

تقریب میں دو تکنیکی اجلاس بھی ہوں گے جن میں پالیسی ساز، سی فوڈ ایکسپورٹرز، صنعتی کاروباری، اسٹارٹ-اپ اور دیگر متعلقین  شرکت کریں گے۔

پہلا تکنیکی اجلاس ‘‘ماہی پروری اور آبی حیاتیات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ترقی میں اضافہ’’ کے موضوع پر ہوگا، جس میں ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات میں تنوع اور جدت، برانڈنگ، پیکیجنگ، معیار اور سرٹیفکیشن میں بہتری اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی جائے گی۔

اس کے بعد دوسرا اجلاس ‘‘بھارتی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی برآمدی صلاحیت سے استفادہ — میٹھے پانی کی مچھلیوں پر خصوصی توجہ ’’  کے موضوع پر ہوگا جس میں  نامور ماہرین اور مقررین اظہار خیال کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ ن م۔

U-1492


(Release ID: 2191685) Visitor Counter : 13