مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے  آر بی آئی، سیبی اور پی ایف آر ڈی اے کے ذریعے ریگولیٹ کردہ بی ایف ایس آئی شعبے کے اداروں کو مرحلہ وار 1600 سیریز کو  لازمی طور پراپنانے کی ہدایت جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2025 2:48PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے  نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) اور پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے تحت ریگولیٹ کرنے والے اداروں کو ‘1600’ نمبرنگ سیریز کو اپنانا چاہیے۔ یہ ہدایت صارف کے اعتماد کو بڑھانے، اسپام کو کنٹرول کرنے اور وائس کالوں کے ذریعے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے مقصد سے جاری کی گئی ہے۔

ٹی آر اے آئی کے ریگولیٹری اقدام کے جواب میں، ڈیپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونی کیشنز (ڈی او ٹی) نے ’1600‘ نمبرنگ سیریز مختص کی ہے تاکہ اسے بینکنگ، فنانشل سروسز اور انشورنس (بی ایف ایس آئی) شعبے کے اداروں اور سرکاری تنظیموں کو الاٹ کیا جا سکے۔ اس کا مقصد ان کی سروس اور لین دین سے متعلق کالز کو دیگر تجارتی مواصلات سے واضح طور پر ممتاز کرنا ہے۔ یہ سیریز شہریوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ منظم مالیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی حقیقی کالز کو قابلِ بھروسا طریقے سے پہچان سکیں۔

سیریز کی تخصیص اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کو نمبرنگ ریسورسز کی الاٹمنٹ کے بعد، ٹی آر اے آئی نے ٹی ایس پیز اور بی ایف ایس آئی شعبے کے نگران اداروں کے ساتھ 1600 سیریز کو اپنانے کے حوالے سے مسلسل مشاورت کی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں تقریباً 485 ادارے پہلے ہی 1600 سیریز اختیار کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر 2800 سے زائد نمبروں کی سبسکرپشن کر چکے ہیں۔ متعقلین کے ساتھ ٹی آر اے آئی  کی بات چیت کی بنیاد پر یہ مناسب سمجھا گیا کہ اب اس عمل کی تکمیل کے لیے وقت مقرر کرنا ضروری ہے، تاکہ وہ ادارے جو اب بھی سروس اور ٹرانزیکشنل کالز کے لیے عام 10 ہندسوں والے نمبر استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی 1600 سیریز پر منتقل ہو جائیں اور معتبر مالیاتی اداروں کے نام پر کی جانے والی دھوکہ دہی یا گمراہ کن فون کال کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ بی ایف ایس آئی شعبے کے ریگولیٹرز سے ٹائم لائنز کے بارے میں رائے ،جوائنٹ کمیٹی آف ریگولیٹرز کی میٹنگز کے دوران کی جانے والی مشاورت کے بعد لی گئی۔ انہی مشاورتوں کی بنیاد پر ایک مرحلہ وار نفاذ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

ہدایت  نامے کی کلیدی دفعات

اے۔ سیبی کے ریگولیٹ کردہ ادارے

1. تمام میوچل فنڈز اور ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سی) کے لیے '1600' نمبرنگ سیریز کو اپنانا 15 جو فروری 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔

2. تمام اہل اسٹاک بروکرز (کیو ایس بی) کے لیے '1600' نمبرنگ سیریز کو اپنانا 15 جو  مارچ 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔

3. فی الحال، دیگر سیبی کے رجسٹرڈ بروکر  اپنی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کے بعد رضاکارانہ طور پر 1600 سیریز میں منتقل ہو سکتے ہیں۔

بی۔ آر بی آئی کے ریگولیٹ کردہ ادارے

1. کمرشل بینک (بشمول پبلک سیکٹر کے بینک، پرائیویٹ سیکٹر کے بینک، اور غیر ملکی بینک) یکم جنوری 2026 تک آن بورڈ ہوں گے۔

2. بڑے این بی ایف سی (جن کے اثاثہ کا سائز 5000 کروڑ سے زیادہ ہے)، ادائیگیوں کے بینک، اور چھوٹے مالیاتی بینک یکم فروری 2026 تک آن بورڈ ہوں گے۔

3. باقی این بی ایف سی، کوآپریٹو بینک، علاقائی دیہی بینک، اور چھوٹے ادارے یکم مارچ 2026 تک آن بورڈ ہوں گے۔

سی۔ پی ایف آر ڈی اے کے ریگولیٹ کردہ ادارے

1. ریکارڈ محفوظ رکھنے والی مرکزی ایجنسیاں (سی آر اے) اور پنشن فنڈ منیجر 15 فروری 2026 تک آن بورڈ ہوں گے۔

 

انشورنس شعبے میں اداروں کی طرف سے 1600 سیریز کو اپنانے کے لیے آخری تاریخ کو لازمی قرار دینے کا معاملہ آئی آر ڈی اے آئی کے ساتھ زیر بحث ہے، اور بعد میں اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

صارفین کےتحفظ میں 1600 سیریز کے منظم  ہونے اور  بروقت  استعمال سے نمایاں بہتری آئے گی اور وائس کالوں کے ذریعے ہونے والی نقالی پر مبنی مالییاتی دھوکہ دہی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

*******

ش ح-  ع و ۔  ن م۔

UR- No. 1486


(रिलीज़ आईडी: 2191684) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Tamil , Telugu