مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے باکو میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
وزیر موصوف نے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے مستقبل کی رہنمائی، سرمایہ کاری اور یکسر تبدیلی میں نمایاں رول ادا کریں
بیرون ملک ہندوستان کو بااختیار بنائے جانے کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی نے ہندوستانی برادری سے تعلقات کو مضبوط کرنے اور ترقی کو آگے بڑھانے پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2025 11:02AM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے پیر کی شام باکو میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کیا، گرم جوشی سےمبارکباد پیش کی اور 1,000 سے زائد افراد کے اس شاندار اجتماع کی تعریف کی، جن میں بین الاقوامی تیل و گیس، ہاسپیٹلٹی اور کموڈیٹی ٹریڈنگ کے شعبوں کے پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ 380 یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔
وزیر موصوف نے کمیونٹی کو اس کے اتحاد کے لیے سراہا ، جیسا کہ انڈین آذربائیجان ایسوسی ایشن ، آذربائیجان تیلگو ایسوسی ایشن ، باکو تمل سنگھم ، اور انڈین اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف آذربائیجان جیسی متعدد انجمنوں کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ایک جدید ، لچکدار اور انتہائی اہم ہندوستان کے رول کی نمائندگی کرتا ہے جس کی جڑیں وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود اپنے ورثے میں پیوست ہیں ۔
ہندوستان کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے ڈیجیٹل اختراع ، قابل تجدید توانائی ، خلائی تحقیق اور اقتصادی تیز رفتاری میں ملک کی پیش رفت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیاکہ تارکین وطن کے اراکین ہندوستان کے سفر کا لازمی حصہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے ہندوستان کی عالمی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے ، ان کی سرمایہ کاری سے مواقع پیدا ہوتے ہیں ، اور ان کے بچے ثقافتوں کے درمیان مستقبل کے پل کا کام کرتے ہیں ۔
مرکزی وزیر مملکت نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی قدیم حکمت کو جدید کثیر الثقافتی نقطہ نظر کے ساتھ متحد کرتے ہوئے اپنی دوہری شناخت کو فخر کے ساتھ اپنائیں ۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جڑے رہیں ، معلومات کا اشتراک کریں ، نوجوان کاروباریوں کی رہنمائی کریں اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں اپنا حصہ رول ادا کریں ۔ تارکین وطن کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں ان الفاظ کےساتھ اپنی بات ختم کی کہ ہندوستان کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ۔






***
ش ح۔ ک ا
U.NO.1478
(रिलीज़ आईडी: 2191601)
आगंतुक पटल : 14