اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جول اورم کے ساتھ ایس اے آئی ایل روڑکیلا اسٹیل پلانٹ کا دورہ کیا


اسٹیل میلٹنگ شاپ-2 کے جدید ترین کاسٹر #4 کا افتتاح کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 18 NOV 2025 8:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی اسٹیل اور بھاری صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی 18 نومبر، 2025 کو ایس اے آئی ایل، روڑکیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس پی) کے 2 روزہ دورے پر روڑکیلا پہنچے۔ ان کے ساتھ محترمہ انیتھا کمار سوامی، جناب امریندو پرکاش، چیئرمین- کم- مینیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، ایس اے آئی ایل اور اسٹیل کی وزارت کے دیگر افسران بھی تھے۔ حکومت ہند کے قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جول اورام، جناب درگا چرن تانتی، ایم ایل اے، رگھوناتھ پلی، جناب آلوک ورما، ڈائریکٹر انچارج (ڈی آئی سی)، آر ایس پی، ڈی آئی سی، بوکارو اسٹیل پلانٹ کے اضافی چارج کے ساتھ، جناب رتن کمار، ڈی آئی جی، آئی ایس پی ایس، سی آئی ایس پی، جناب پی ایس ایف، رودھکے، جناب رتن کمار، حکومت اوڈیشہ اور آر ایس پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کئی دوسرے سینئر افسران نے روڑکیلا ہوائی اڈے پر وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف، آر ایس پی یونٹ کی طرف سے وزیر موصوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آمد کے فوراً بعد، جناب کمار سوامی جناب جول اورام، جناب درگا چرن تانتی اور دیگر معززین کے ساتھ پلانٹ کی طرف روانہ ہوئے۔ پلانٹ کے دورے کا آغاز ماڈل روم آف لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے ہوا۔ وہاں انہوں نے پورے پلانٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

 

A group of men looking at a model of a cityAI-generated content may be incorrect.

 

اس کے بعد وزرا اسٹیل میلٹنگ شاپ-2 گئے جہاں انہوں نے جدید ترین کاسٹر نمبر 4 کا افتتاح کیا۔ جناب کمارسوامی نے کاسٹر-4 میں آپریشن اور سلیب کی کاسٹنگ کا گہرا مشاہدہ کیا اور پروجیکٹ کے کامیاب رول آؤٹ پر آر ایس پی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں، روڑکیلا اسٹیل پلانٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“ جناب اورام نے آر ایس پی کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی اور پلانٹ سے وابستہ اپنی یادوں کو یاد کرتے ہوئے اسٹیل پلانٹ کی ترقی کے لیے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ جناب امریندو پرکاش نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور آر ایس پی کے اجتماعی لگن اور کارکردگی کی ستائش کی۔

 

A group of men wearing white helmets and white hatsAI-generated content may be incorrect.

 

وزرا نے پیلٹ پلانٹ اور کوک اوون بیٹری-7 کے پروجیکٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ پلانٹ کا دورہ ہاٹ اسٹرپ مل-2 میں اختتام پذیر ہوا۔ ہر جگہ اس کو یونٹ، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 

 

مہمانوں کے دورے کے دوران جناب ترون مشرا، ای ڈی (ایچ آر)، جناب بی کے گری، ای ڈی (مائنز ڈیولپمنٹ-سی ایم ایل او)، جناب بسوا رنجن پالائی، ای ڈی (ورک)، جناب انیل کمار، ای ڈی (ایم ایم)، جناب ایم پی سنگھ، ای ڈی (مائنز-سی ایم ایل او)، جناب سدیپ پال چودھری، ای ڈی (پروجیکٹس) موجود تھے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

18-11-2025

                                                                                                                                       U: 1458

 


(रिलीज़ आईडी: 2191496) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Odia , Kannada