مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان میں ڈیٹا سینٹرز ، کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس اور انٹر کنیکٹ ایکسچینج کے قیام کے ذریعے ڈیٹا اکانومی کو فروغ دینے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک پر ٹرائی کی سفارشات کے سلسلے میں 29.08.2025 کو ڈی او ٹی کے بیک ریفرنس بتاریخ 18.11.2022 کو ٹرائی کا جواب
Posted On:
17 NOV 2025 12:40PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج حکومت ہند کی وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) سے موصولہ بیک ریفرنس مورخہ 29.08.2025 پر اپنا جواب جاری کیا ہے ، جس میں ٹرائی کی سفارشات مورخہ 18.11.2022 کو ’ہندوستان میں ڈیٹا سینٹرز ، کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس اور انٹر کنیکٹ ایکسچینج کے قیام کے ذریعے ڈیٹا اکانومی کو فروغ دینے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک‘ پر کی گئی ہیں ۔
محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے 29.08.2025 کو بیک ریفرنس کے ذریعے ٹرائی کو مطلع کیا کہ 18.11.2022 کی مجموعی سفارشات کا حصہ بننے والی ’ڈیٹا اخلاقیات اور ملکیت‘ سے متعلق 6.39 اور 6.40 کی سفارشات پر حکومت نے غور وفکرکیا ہے اور اس میں ظاہر کردہ محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے خیالات کی روشنی میں ٹرائی کو اس پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے ۔
ٹرائی کی ان سفارشات کے سلسلے میں ڈی او ٹی کے خیالات کا جائزہ لینے کے بعد ، ٹرائی نے بیک ریفرنس پر اپنے ردعمل کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ بیک ریفرنس پر ٹرائی کا جواب ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai. gov) پر دستیاب ہے ۔
اس سے سلسلے میں کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب عبدالقیوم ، مشیر (براڈ بینڈ اور پالیسی تجزیہ) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907757پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
********
ش ح۔م م ع۔ع ن
U- 1355
(Release ID: 2190746)
Visitor Counter : 9