وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ سی ایس ایل، کوچی کے ذریعہ تیارکیے جا رہے آٹھ اے ایس ڈبلیو – ایس ڈبلیو سی میں سے پہلے ماہے کو بیڑے میں شامل کرے گی

Posted On: 16 NOV 2025 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 24 نومبر 2025 کو ممبئی کے بحریہ ڈاکیارڈ میں ماہے کلاس کے پہلے آبدوز شکن ساحلی بحری جہاز (اے ایس ڈبلیو- ایس ڈبلیو سی) ماہے کی بیڑے میں شمولیت کے ساتھ اپنے سودیشی جہاز  تعمیر کے سفر میں ایک اور سنگ میل قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ماہے کی تعمیر کوچی میں قائم کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں کیا گیا ہے۔ یہ بحریہ کے جہازوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں بھارت کی آتم نربھر پہل قدمی کی ایک جدید مثال  ہے۔ یہ جہاز چھوٹا ہوتے ہوئے بھی بہت طاقتور  ہے اور چستی، درستگی اور قوت برداشت کی علامت ہے جو ساحلی علاقوں میں غلبہ بنائے رکھنے کے لیے ضروری خصوصیات مانی جاتی ہیں۔

اس کی فائر پاور، اسٹیلتھ اور نقل و حرکت کے امتزاج کے ساتھ، جہاز کو آبدوزوں کا نشانہ بنانے، ساحلی گشت کرنے اور ہندوستان کے اہم سمندری طریقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

80 فیصد سے زائد سودیشی سامان سے تیار، ماہے آبدوز ڈیزائن، تعمیر اور انٹیگریشن میں بھارت کی افزوں مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ مالابار ساحل پر واقع تاریخی ساحلی شہر ماہے کے نام پر بنے اس جہاز کی چوٹی پر ’اُرومی ‘  بنی ہے، جو کلاری پیٹّو کی لچیلی تلوار ہے جو چستی، درستگی اور مہلک ہونے کی علامت ہے۔

ماہے کی بیڑے میں شمولیت  سودیشی ساحلی جنگجو بحری جہازوں کی ایک نئی پیڑھی کی آمد کی علامت ہوگی  -چلاک، تیز رفتار اور پرعزم  بھارتی جہاز۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mahe(1)NB0I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mahe(2)3L4T.jpg

*****

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1341


(Release ID: 2190601) Visitor Counter : 10