جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بھارت کی صاف ستھری توانائی منتقلی کو زبردست تقویت حاصل ہوئی کیونکہ آندھرا پردیش نے 1200 ایم ڈبلیو ایچ بیٹری توانائی ذخیرہ نظام (بی ای ایس ایس) اور 50 میگا واٹ کے بقدر کے ہائبرڈ پروجیکٹ کو حتمی شکل دے دی ہے
Posted On:
15 NOV 2025 4:42PM by PIB Delhi
نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، حکومت ہند کے تحت ایک نورتن سی پی ایس یو ، سولر اینرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے آج، ناندیال میں 1200 ایم ڈبلیو ایچ بیٹری توانائی ذخیرہ نظام (بی ای ایس ایس) اور 50 میگا واٹ کے ہائبرڈ شمسی پروجیکٹ کی ترقی کے لیے حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ سرکاری آرڈرس (جی او) کا تبادلہ کیا۔
یہ تبادلہ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ آندھرا پردیش شراکت داری سربراہ اجلاس 2025 کے توانائی سیشن کے دوران عمل میں آیا، جس کا اہتمام محکمہ برائے صنعت اور داخلی تجارت، حکومت آندھرا پردیش نے سی آئی آئی کے اشتراک سے کیا تھا۔

پروجیکٹ کی منظوری اور مینڈیٹ
بجلی کی وزارت نے 23 جنوری 2025 کے ایک حکم نامے کے ذریعے، ایس ای سی آئی کو منڈی پر مبنی آپریشنوں کے تحت 1200 میگاواٹ کے بی ای ایس ایس منصوبے کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا۔ اس منصوبے کو بعد ازاں چیئرمین، ایس ای سی آئی بورڈ جناب سنتوش کمار سارنگی نے 22 اکتوبر 2025 کو منظوری دی تھی۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت دونوں منصوبوں کی پیشرفت اور ترقی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سی اے پی ای ایکس موڈ کے تحت ایس ای سی آئی پروجیکٹوں کو ترقی دے گا
بی ای ایس ایس اور ہائبرڈ سولر دونوں منصوبے سی اے پی ای ایکس موڈ کے تحت تیار کیے جائیں گے، ایس ای سی آئی سرمایہ کاری کی مکمل ذمہ داریاں سنبھالے گا۔
آندھرا پردیش کے وزیر توانائی جناب گوٹی پتی روی کمار نے حکومت آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری جناب کے وجیانند اور وائس چیئرمین این آر ای ڈی سی اے پی ایم کمل کارا بابو کی موجودگی میں سرکاری احکامات ایس ای سی آئی کو باضابطہ طور پر سونپے۔ ایس ای سی آئی کی نمائندگی شری شیوکمار وینکٹ ویپاکوما اور شری روہت چوبے نے کی۔
بھارت کی صاف ستھری توانائی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوطی فراہم کرنا
سرکاری آرڈرس کا تبادلہ آندھرا پردیش کے قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایس ای سی آئی نے ایک سرسبز، زیادہ لچکدار توانائی کے مستقبل کی طرف ہندوستان کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ پروجیکٹس صاف ستھری توانائی ذخیرہ صلاحیت میں ایک بڑی چھلانگ کا اشارہ دیتے ہیں، ریاست کی قابل تجدید توانائی کے ایکو نظام کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور ایک مزید لچکدار، اسٹوریج کی سہولت سے آراستہ بھارت کی سبز گرڈ منتقلی کو تقویت بہم پہنچاتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1314
(Release ID: 2190354)
Visitor Counter : 9